26/05/2026
آج بابوسر کا درجہ حرارت تقریباً 0°C سے 4°C کے درمیان رہا ہے، اور موسم یہاں چند منٹ میں اپنا رنگ بدل لیتا ہے، کبھی نیلا آسمان اور دھوپ تو کبھی گہرے بادل اور یخ ہوائیں۔ 🥶
ہر طرف برف کے ڈھیر، ٹھنڈی ہوائیں اور پہاڑوں کے درمیان بدلتا ہوا موسم ایک الگ ہی احساس دے رہا ہے۔ ابھی راستہ تقریباً اوپن ہو چکا ہے لیکن مکمل کلیئرنس پر کام جاری ہے۔۔۔
اور ایک اور دلچسپ بات، عید کے تینوں دنوں کے لیے برفباری کی پیشگوئی بھی سامنے آ رہی ہے، تو اگر عید پر آنے کا پلان ہے تو گرم جیکٹس، گلوز اور باقی ونٹر سامان لازمی ساتھ رکھنا۔
اگر واقعی عید پر تازہ برف پڑ گئی۔۔۔ پھر بابوسر جانے والوں کی خوشی کا لیول کیا ہوگا؟
ویسے اگر بابوسر اوپن ہو جائے تو آپ کا پہلا ٹرپ بائیک پر ہوگا یا کار پر؟