Meesaq

Meesaq "Meesaq" is led by a team industry professionals combined experience in Hajj, Umrah and Tourism

26/11/2014

عمرے کی بکنگ جاری ہے
برائے رابطہ:03215551869

03/11/2014

طیبہ کی راہوں میں
رنگین فضاوں میں
مہکی ہواوں میں
گاتی گھٹاوں میں
رحمت کی چھا وں میں
چل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چل اے دل غمزدہ
ہر خوشی کے لئے

03/11/2014
http://videos.arynews.tv/wagah-border-ceremony/
03/11/2014

http://videos.arynews.tv/wagah-border-ceremony/

ABU DHABI: Pakistan team captain Misbahul Haq has heaped praise on his team after claiming the historic test series victory over Australia and regarded the triumph with ‘inexperienced bowling line-up’ as memorable, AR...

10 عادات جو آپ کی جلد کو متاثر کر رہی ہیں
03/11/2014

10 عادات جو آپ کی جلد کو متاثر کر رہی ہیں

بہت سی عادات ہم اچھی جان کر کر رہے ہوتے ہیں، جب کہ کچھ سے ہم غافل ہوتے ہیں

03/11/2014

شرکا کے نعرہ تکبیراللہ اکبر، پاکستان زندہ باد دہشتگرد مردہ باد، جیوے جیوے پاکستان اورپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

اقوال زریں
03/11/2014

اقوال زریں

میر تقی میر کہا کرتے تھے ’’الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا، دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا‘‘، ان کا...
01/11/2014

میر تقی میر کہا کرتے تھے ’’الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا، دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا‘‘، ان کا اشارہ تو قلب کی رومانوی وارداتوں کی جانب تھا جو کہ ہر انسان کی ہی من پسند ہوتی ہیں مگر ہمارے جسم کا یہ اہم ترین حصہ دنیا میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ جیسا کہ مرزا غالب نے بھی فرمایا ہے "دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے، آخر اس درد کی دوا کیا ہے"، تو حقیقت تو یہ ہے کہ دل کے امراض بیشتر ممالک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہوتے ہیں، اور اس کے انتباہی علامات کو سمجھنا مسائل سے بچنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ تو اپنے دل کے بارے میں اہم اور بنیادی چیزیں جانیے جو آپ کی زندگی کی دھڑکن رواں رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ 1۔ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند دل کو تحفظ فراہم کرتی ہے نیند تو سب کو ہی پیاری ہوتی ہے مگر کچھ لوگ اتنے زیادہ مصروف رہنے کے عادی ہوتے ہیں کہ بہت کم سو پاتے ہیں اور اگر کوئی شخص رات میں چھ گھنٹے سے بھی کم سوتا ہو تو اس میں دل کے امراض کا خطرہ سات سے آٹھ گھنٹے تک سونے والوں کے مقابلے میں دوگنا زائد ہوتا ہے۔ گزشتہ برس جون میں ہونے والی نیدرلینڈ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار پبلک ہیلتھ اینڈ دی انوائرمنٹ اور ویگینگن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ سات یا اس سے زائد گھنٹے کی نیند دل کی صحت کو بڑھاتی ہے اور ورزش، خوراک، تمباکو نوشی وغیرہ کی روایتی نصیحتوں پر عمل نہ بھی کیا جائے تو بھی دل کے امراض کے ہاتھوں متعدد زندگیوں کو بہتر نیند سے بچایا جاسکتا ہے۔ 2۔ جسمانی وزن اور دل کا تعلق یقیناً جسمانی وزن معنی رکھتا ہے مگر کمر کی چوڑائی دل کی صحت کی چانچ کا زیادہ بہترین طریقہ بھی ثابت ہوتا ہے، اگر خواتین کی کمر چالیس اور مردوں کی 45 انچ سے زائد ہو تو ان میں دل کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ رواں سال مئی میں سامنے آنے والی لندن کالج یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کسی بھی عمر میں جسمانی وزن کم کرنا آپ کے دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق جس شخص کا وزن زیادہ ہوگا اسے درمیانی یا بڑھاپے کی عمر میں دل سے متعلق مسائل کا بھی سامنا زیادہ ہوگا جبکہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس بونس میں جسم کا حصہ بن جائیں گے۔ 3۔ہنسی اور دل ہنسی دنیا کی بہترین اور مفت دوا ہے کیونکہ ہمارا جسم ہنسنے پر تنائو کا سبب بننے والے ہارمون کورٹیسول کی شرح کو کم کردیتا ہے، جب تنائو کم ہوتا ہے تو بلڈ پریشر بھی گر جاتا ہے اور ایک حالیہ تحقیق کے مطابق تنائو کا شکار رہنے پر دل کے دورے کا خطرہ ہنسنے ہنسانے والے افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا جسم میں چھپا تنائواور ڈپریشن دل کی صحت کو متاثر کرتا ہے اور دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں بچنے کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح کیلیفورنیا کی لنڈا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہنسنا بھی چہل قدمی کی طرح انسانی قلب کے لیے بہت فائدہ مند ہے، صرف بیس منٹ تک کوئی پرمزاح شو دیکھنے سے ہی بلڈ پریشر اور تنائو کم ہوجاتا ہے اور دل کے امراض اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ 4۔ اسپرین اور دل کے دورے سے تحفظ دل کا دورہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب اس تک خون پہنچانے والی شریانوں میں دوران خون کولیسٹرول کی وجہ سے جم جائے اور اس موقع پر اسپرین خون کی رکاوٹ کو دور کرکے زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔سوئیڈن میں تو 35 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین گھر سے باہر اس ننھی سی گولی کو اپنے پرس میں رکھے بغیر نہیں نکلتے کیونکہ یہ دل کے دورے کے موقع پر زندگی اور موت کے درمیان جنگ میں بنیادی فرق ثابت ہوسکتی ہے، درحقیقت یہ گولی خون کو پتلا کرکے دل کے دورے کو زیادہ بدترین ہونے سے بچاتی ہے جس سے لوگوں کے پاس مناسب طبی امداد کے لیے وقت نکل آتا ہے۔ اسی طرح گزشتہ ماہ برطانیہ کی کوئین میری یونیورسٹی کی ایک تحقیق سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ درمیانی عمر میں دس سال تک روزانہ اسپرین کی ایک گولی کے استعمال سے کینسر اور امراض قلب سے تحفظ مل سکتا ہے۔ 5۔ خراٹے اور دل اپنے خراٹوں کو کبھی نظرانداز مت کریں کیونکہ یہ دل کے مسائل کا سبب یا ان میں اضافہ کرسکتے ہیں، خراٹوں کے باعث دوران نیند سانس صحیح سے نہیں لی جاتی خاص طور پر موٹاپے کے شکار افراد کے لیے تو خراٹے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دل کے دورے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔گزشتہ سال جون میں امریکہ کے ہنری فورڈ ہاسپٹل کی ایک تحقیق سامنے آئی تھی جس کے مطابق خراٹے لینے کے عادی افراد میں تمباکو نوشی یا موٹاپے کے شکار افراد کے مقابلے میں دل کے دورے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں خبردار کیا گیا تھا کہ خراٹے جان لیوا طبی مسائل کا ابتدائی انتباہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے شریانوں میں خون گاڑھا ہوتا ہے جو برین ہیمبرج، فالج اور دل کے دورے کا سبب بنتا ہے۔ 6۔ دل کا ٹوٹنا اور ہارٹ اٹیک کیا آپ یقین کریں گے دل کے ٹوٹنے سے آپ زندگی کی بازی بھی ہار سکتے ہیں؟ مشکل لگتا ہے ناں مگر اپنے کسی پیارے کی موت پر غمزدہ افراد کے لئے دل کے دورے کا شکار ہونے کا خطرہ اکیس گنا تک بڑھ جاتا ہے۔امریکہ کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کسی پیارے کی موت کے بعد تنائو، نیند کی کمی اور ادویات لینا بھول جانا غمزدہ افراد کے لیے بھی خطرہ بڑھا دیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کسی پیارے کی موت کے پہلے روز ہی غمزدہ افراد کو دل کے دورے کا خطرہ اکیس گنا زائد ہوتا ہے جبکہ پہلے ہفتے کے دوران یہ خطرہ چھ گنا ہوتا ہے۔ 7۔نمک اور دل کا رشتہ نمک ہر غذا کا لازمی جزو ہوتا ہے مگر اس کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر اور دل کے دورے و امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، اپنی خوراک میں نمک کی مقدار میں کچھ کمی کرکے آپ اپنی زندگی کو بچاسکتے ہیں۔اپریل 2014 برطانیہ کے لندن اسکول آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ غذا میں نمک کی مقدار میں کمی کرکے امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ چالیس فیصد اور فالج کا 42 فیصد تک کم ہوجاتا ہے، جبکہ اوسط بلڈ پریشر بھی معمول پر رہتا ہے۔ 8۔ پرامید شخصیت اور صحت مند دل ہمیشہ پرامید رہنے والے افراد میں دل کے دورے کا خطرہ بھی بہت کم ہوتا ہے جیسا کہ امریکہ کے ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی 2012ء کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ منفی ذہنی حالت جیسے ڈپریشن، غصہ اور تنہائی کا احساس دل کی صحت کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ تو یقین سے نہیں بتایا جاسکتا کہ آخر روشن رخ کو ہی دیکھنے کی عادت دل کی دھڑکن کو برقرار کیوں رکھتی ہیں مگر مثبت ذہنیت بھی ورزش، اچھی غذا اور مناسب نیند کی طرح لوگوں کو جان لیوا امراض قلب سے دور رکھتی ہے۔ 9۔ بیٹھے رہنا اور دل کے درمیان تعلق آپ نے یہ تو بہت سنا ہوگا کہ بیٹھے رہنا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہے، مگر سست طرز زندگی امراض قلب کا بھی سب سے بڑا سبب بنتا ہے اور جو لوگ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں دل کے دورے سے موت کا خطرہ 54 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔ 10۔ شریک حیات کی دل کے لیے اہمیت شادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایسا لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، مگر 2013 ء میں ویانا کی میڈیکل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کسی سے قربت اور اس کی نگہداشت بلڈپریشر، تنائو اور خوف جیسے امراض سے بچاتی ہے جو دل کی صحت کیے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ٭٭٭

01/11/2014

صحت کو بہتر بنانے کے لیے بیشتر طریقہ کار کافی سیدھے سادھے ہوتے ہیں، جیسے وزن کم کرنا ہو تو کم کھائیں اور ورزش زیادہ کریں، جسمانی توانائی بڑھانی ہو تو زیادہ نیند لیں، ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کا نسخہ زیادہ پانی میں چھپا ہے۔ مگر کچھ چیزیں ایسی ہیں جو سننے میں تو حیرت انگیز اور بالکل ہی عجیب لگیں اور ہوسکتا ہے کہ آپ اپنا سر کھجانے پر مجبور ہوجائیں مگر وہ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں واقعی ہی جادو اثر ثابت ہوتی ہیں۔ بہتر نیند کے لیے کافی کا استعمال:ایک جاپانی تحقیق کے مطابق ایک سے دو کپ کافی پینے کے بعد بیس منٹ تک کی نیند لی جائے تو لوگ خود کو زیادہ چوکس اور اپنے ٹاسکس میں پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محسوس کرتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ بیس منٹ کی یہ جھپکی اس وقت ختم ہوتی ہے جب کیفین کا اثر شروع ہوتا ہے اور دماغ میں ایک مالیکیول ایڈنوائز کلئیر ہوجاتا ہے جس سے چوکسی کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ کپڑوں کا سائز یکساں یا چھوٹا رکھنے کے لیے وزن بڑھائیں:اگر کوئی خاتون ورزش نہیں کرتی تو وہ اپنے سے بھی زیادہ وزن والی ساتھی کے مقابلے میں بڑا کپڑے پہننے پر مجبور ہوتی ہے اور اس کی وجہ ہے چربی کی زیادہ مقدار۔ اگر خواتین ورزش کی عادی ہوتی ہیں تو ان کے جسم میں چربی کم اور پٹھوں یا مسلز کا وزن زیادہ ہوتا ہے اور اس کا فائدہ ان کے کپڑوں کا سائز کبھی بڑھتا نہیں بلکہ سست طرز زندگی کی عادی خواتین کے مقابلے میں کم ہی ہوتا ہے، تو ورزش کے ساتھ اپنا وزن بڑھانا ایک کارگر نسخہ ہے۔ کم کھانے کے لیے زیادہ کھائیں:سو کیلیوریز پر مشتمل بسکٹ یا جلیبی ہوسکتا ہے منہ میں پانی لے آئیں مگر یہ آپ کی بھوک نہیں مٹاتے اور آپ کو مزید کھانا پڑتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کم مقدار میں کھانے سے آپ کے جسم میں بلڈ شوگر کی شرح بڑھ جاتی ہے اور آپ کو مزید کوئی چیز کھانے کی خواہش ستانے لگتی ہے، تاہم زیادہ کھانے سے آپ زیادہ دیر تک خود کو بھوک سے آزاد محسوس کرتے ہیں اور مجموعی طور پر کیلیوریز کا استعمال بھی کم ہوجاتا ہے۔ صحت مند دانتوں کے لیے کھانے کے بعد برش نہ کریں:کبھی بھی کھانے یا کوئی مشروب پینے کے فوری بعد دانت صاف نہ کریں خاص طور پر اگر وہ تیزابیت پیدا کرنے والے کھانے، ترش پھل، اسپورٹس ڈرنکس، ٹماٹر، سوڈا وغیرہ ہوں، کیونکہ ان چیزوں کے استعمال سے دانتوں کے اوپر موجود سفید چمکدار تہہ نرم پڑجاتی ہے، اگر اس دوران برش کی جائے تو اس تہہ پر تیزابی اثرات کی رفتار بڑھ جاتی ہے جو نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ تھکاوٹ کا شکار ہونے پر انرجی ڈرنکس سے گریز:انرجی ڈرنکس میں کافی کے مقابلے میں پانچ گنا زائد کیفین ہوتی ہے جو وقتی طور پر توانائی کا احساس بڑھا دیتی ہے مگر اس کے اثرات کافی ناخوشگوار بھی ہوتے ہیں جیسے نروس نیس، دل کی دھڑکن میں تیزی اور چڑچڑاپن وغیرہ، لوگ خود کو پہلے سے زیادہ سست، تھکاوٹ کا شکار اور سر میں دھند سی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ پیٹ میں گیس کی تکلیف پر پانی کا استعمال:جب آپ پیٹ میں گیس کے باعث تکلیف محسوس کررہے ہوں تو پانی پینے کا خیال ہوسکتا ہے کہ آپ کو بدترین لگے تاہم ہائی فائبر والی غذا کے بعد جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ زیادہ موثر طریقے سے کام کرسکے، پانی فائبر کو ایک جیل جیسے مادے کی شکل میں تبدیل کردیتا ہے جس سے معدے میں گیس کا اپھار کم ہوجاتا ہے۔ وزن میں کمی کے لیے ڈائٹ کولڈ ڈرنک سے گریز:اگر تو آپ جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ڈائٹ سمیت ہر طرح کی کولڈ ڈرنکس کا استعمال چھوڑ دیں، ایک تحقیق کے مطابق ڈائٹ کولڈ ڈرنک کا استعمال کرنے والے اپنے کھانے میں زیادہ کیلیوریز کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ یہ مشروب کمر کے پھیلائو میں آئندہ دس برسوں کے دوران 70 فیصد تک اضافہ کرسکتی ہے۔ ٹھنڈک کے لیے گرم مشروب کا استعمال:شدید گرم صبح کو جو چیز آپ کو تیزی سے ٹھنڈک پہنچاسکتی ہے وہ ٹھنڈا مشروب ہوسکتا ہے یا چائے اور کافی؟ تو اس کا جواب طبی سائنس کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ گرم موسم میں گرم چائے کا استعمال درحقیقت جسمانی درجہ حرارت کو تبدیل کرکے پسینے کی پیداوار کو بڑھادیتی ہے اور جب وہ جلد میں پھیلتا ہے تو آپ قدرتی طور پر ٹھنڈک محسوس کرنے لگتے ہیں۔ تھکاوٹ کی صورت میں ورزش کرنا:دن بھر کے طویل کاموں کے بعد ورزش کا خیال وہ آخری چیز ہوسکتا ہے جو آپ کرنا چاہئے، مگر حقیقت تو یہی ہے کہ اپنا پسینہ بہانا آپ کو توانائی سے بھرپور کردیتا ہے، تیس منٹ کی معتدل ورزش کرنے سے آپ کا مزاج خوشگوار اور ذہنی مایوسی دور ہوجاتی ہے، کیونکہ اس مشقت کے دوران جسم کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے جو تھکاوٹ کا احساس دور بھگا دیتی ہے جبکہ دماغی افعال زیادہ بہتر کام کرنے لگتے ہیں۔ بیماریوں سے بچنے کے لیے بیکٹیریا کش صابن سے گریز:کسی صابن پر بیکٹریا کش یا اینٹی بیکٹریل لکھا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بیماری یا دیگر افراد کے جراثیم آپ تک منتقل ہونے سے روکنے میں مددگار بھی ثابت ہو، درحقیقت سائنس میں ایسے کوئی شواہد موجود نہیں کہ ایسے صابن عام صابن کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں، اسی طرح اینٹی بیکٹیریل صابنوں کا طویل عرصے تک استعمال اس میں شامل اجزاء کی وجہ سے صحت کے لیے مضر بھی ہوسکتا ہے جیسے یہ ہارمون کے نظام پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ دماغی طاقت میں اضافے کے لیے تحریری نوٹ لکھنا:ٹائپنگ سے ہوسکتا ہے کہ آپ کم وقت میں زیادہ لکھ لیں مگر آپ کو وہ نوٹس زیادہ یاد رہتے ہیں جو آپ اپنے ہاتھوں سے تحریر کرتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق جب آپ ہاتھ سے کچھ لکھتے ہیں تو آپ کا دماغ اس تحریر کی معلومات کا تجزیہ کررہا ہوتا ہے اور طالبعلموں لیکچر کے دوران ایسا کریں تو ان کے لیے سیکھنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔ رشتوں کی مضبوطی کے لیے اکھٹے کم وقت گزاریں:ایک سے دوسری سماجی تقریب میں شرکت آپ کے رشتے کے معیار کو متاثر کرتی ہے، کچھ وقت تنہا گزار کر اپنے خیالات کا تجزیہ اس تعلق کو زیادہ مضبوط بنانے کا سبب بنتا ہے کیونکہ اس سے آپ کو اپنے ساتھی کے بارے میں زیادہ سوچنے سمجھنے کا موقع ملتا ہے، جبکہ اس سے تنائو بھی کم ہوتا ہے جو کسی بھی رشتے کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔ ٭٭٭

Address

126, Ferozpor Road, Ichra
Lahore
54000

Telephone

+92-3335551869

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meesaq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Meesaq:

Share

Category