Rashid Ali Updates

Rashid Ali Updates Rashid Ali From Liaquatpur

02/08/2025

چولستان کے علاقے ٹوبھہ جام والا میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں علاقہ کے با اثر افراد نے دو بے زبان اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے مار دیا😭😭 تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ھے مقدمہ میں 11 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ذرائع اہل علاقہ کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر فصل اجاڑنے پر اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار سے مارا ہے ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور کروا رکھی ہے مزید تفتیش جاری ہے میرٹ پر کاروائی ہوگی

02/08/2025

لیاقت پور، پٹرولنگ پولیس کی جانب سے پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ میتلا میں شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیئے گئے۔ریجنل پٹرولنگ آفیسر نبیلہ روف،ڈسٹرکٹ پٹرولنگ پولیس آفیسر تاثیر ریاض نے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کردیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہا کہ روڈ یوزرز ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور پٹرولنگ پولیس سے تعاون کریں۔پٹرولنگ پولیس آپ کی حفاظت کے لیے ہے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

26/07/2025

ایف۔ آئی اے بہاولپور کی بڑی کاروائی
ایک ہی دن میں انسانی سمگلنگ،ویزہ فراڈ اور بینک فراڈ میں ملوث 5 اشتہاری ملزمان گرفتار،ملزمان محمد راشد بمب اور محمد حسن انسانی سمگلنگ میں ملوث تھے جبکہ بینک فراڈ میں ملوث ملزمان جام اصغر عباس برانچ منیجر مسلم کمرشل بینک لیاقت پور برانچ ، غلام یاسین برانچ منیجر مسلم کمرشل بینک جن پور برانچ لیاقت پور اور اسٹیٹ لائف انشورنس فراڈ میں ملزم جام حیات کو گرفتار کیا گیا ۔

24/07/2025

ایک طرف شجرکاری اور دوسری طرف سرسبز درخت کاٹے جا رہے ہیں اے سی افس کے بالکل قریب درجوں درخت بغیر نیلامی کے کاٹ دیے گئے کوئی پوچھنے والا نہیں یہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے ہرے بھرے درخت کاٹے جا رہے ہیں

24/07/2025

لیاقت پور میں صاف ستھرا پنجاب اکٹھا کیے جانے والا کچرا ٹرالیوں پر لوڑ کر کے بغیر احتیاطی تدابیر کے لے کے جاتے ہیں جس سے وہ پورے شہر میں کچرا بکھر رہا ہے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کچرے کی ٹرالیاں اور ڈمپر کو ترپال سے ڈھانپا جائے

23/07/2025

لیاقت پور:گھریلو سیوریج مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے کا افسوسناک حادثہ :حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔ا افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے ایک جاں بحق ہوگیا،

23/07/2025

لیاقت پور چوک میتلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک می تصادم، ریسکیو
۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،

12/07/2025

لیاقت پور،طوفانی بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی،چھت گرنے سے تین بچیاں ملبے تلے اگئی،تین بچیاں شدید زخمی، واقعہ فیروزہ کے علاقے چک نمبر 67 اے میں پیش ایا

11/07/2025

لیاقت پور کے علاقے بیٹ میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،دریائی کٹاؤ سے متعدد گھر دریا برد ہو گئے،سیلاب کا شدید خطرہ،

07/07/2025

محمد سردار ولد جان محمد چک نمبر 19 اے کا رہائشی نے صدر بار اسد نواز خان اور دیگر وکلاء کی موجودگی میں تمام برے کاموں سے توبہ کی محمد سردار نے کہا کہ میں حلف دیتا ہوں کہ کبھی بھی منشیات کا کام نہیں کروں گا اور نہ ہی پہلے کرتا تھا ڈی پی او رحیم یار خان ڈی ایس پی لیاقت پور اور تمام SHOسے گزارش ہے کہ مجھے معافی دی جائے اور مجھے جینے کا حق دیا جائے اور اچھا شہری بننے کا موقع دیا جائے میری خفیہ نگرانی کی جائے اگر میں ائندہ کسی بھی غلط کاموں میں ملوث پایا گیا تو جو سزا ہو مجھے دی جائے پر اب میں تمام برے کاموں سے توبہ کر چکا ہوں جس کا میں حلف دیتا ہوں

05/07/2025

لیاقت پور خان بیلہ شہر سے گزرنے والی نہر فورایل 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا نہر فورایل خان بیلہ بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ زیر آب نہر میں شگاف پڑنے سے پانی گھروں میں داخل ،لوگ بے گھر،

11/05/2025

لیاقت پور،غفور اباد بستی حاجی محمد کے قریب دریائےچناب میں 16 سالہ لڑکا ڈوب گیا،

Address

Liaquatpur
64000

Telephone

+923427072877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rashid Ali Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rashid Ali Updates:

Share