RMT Oghi

RMT Oghi Royal Mate Travel & Tours is a travel service agency we provide All AirLine Tickets, Umrah Packages, Visit Visa, Domestic and International Tour

28/02/2025

*رمضان 2025 میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا مرحلہ وار طریقہ*

*اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل آسان ہے اور تقریباً ایک گھنٹے میں مکمل ہوسکتا ہے۔ رجسٹریشن کے دوران تیز رفتار انٹرنیٹ کا استعمال کریں اور تمام مطلوبہ دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں۔*
*مرحلہ وار طریقہ کار:*

1️⃣. *زائرون ایپ ڈاؤن لوڈ کریں*
*زائرون ایپ* *(Zairoon App)* *سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ اور مستند ایپ ہے، جس کے ذریعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کے لیے دستیاب ہے، لہٰذا اپنی پسندیدہ مسجد کا انتخاب یقینی بنائیں۔*

2️⃣. *اکاؤنٹ بنائیں*
*ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں۔ رجسٹریشن کے دوران *عمرہ ویزا نمبردرکار ہوگا، جو کہ ویزے کے نچلے دائیں کونے پر درج ہوتا ہے۔ اگر آپ نے اپنا عمرہ کسی ٹریول ایجنسی کے ذریعے بک کیا ہے تو وہ بھی آپ کو ویزا نمبر فراہم کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن مکمل کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ کی تمام معلومات درست ہیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔*

3️⃣. *رجسٹریشن کا وقت اور دستیابی*
*مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن محدود وقت کے لیے کھلتی ہے، اور تمام نشستیں تیزی سے بھر جاتی ہیں۔ رجسٹریشن کے وقت پر نظر رکھیں اور جیسے ہی رجسٹریشن کھلے، فوری کارروائی کریں۔ اگر آپ کو مشکل ہو تو ہمارے بکنگ افسران آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔*

4️⃣. *خدمات کے سیکشن میں جائیں*
*رجسٹریشن اور تصدیق کے بعد ایپ کے "My Services" سیکشن میں جائیں اور اعتکاف سے متعلق خدمات تلاش کریں۔*

5️⃣. *درخواست فارم پُر کریں*
*درخواست فارم میں تمام ضروری تفصیلات فراہم کریں اور جمع کرانے سے پہلے اچھی طرح جانچ لیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔*

6️⃣. *تصدیق کا انتظار کریں*
*درخواست جمع کرانے کے بعد، ایپ سے تصدیقی پیغام کا انتظار کریں۔ انٹرنیٹ کی رفتار اور ایپ پر لوڈ کی وجہ سے تصدیق میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اگر درخواست کامیابی سے جمع ہو گئی ہو تو آپ کو ایک کنفرمیشن کوڈ موصول ہوگا۔*

7️⃣. *اعتکاف کارڈ حاصل کریں*
*جب آپ مکہ یا مدینہ پہنچیں، تو 10 رمضان کے بعد مقررہ اعتکاف مرکز جائیں اور اپنا اعتکاف کارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کریں۔ یہ کارڈ لازمی ہے، اس کے بغیر اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی۔*

*🎤اہم ہدایات:*
*1️⃣ رجسٹریشن جلدی مکمل کریں کیونکہ نشستیں جلدی بھر جاتی ہیں۔*
*2️⃣انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہو تاکہ عمل جلد مکمل ہو۔*
*3️⃣ اپنے ویزا نمبر کو پہلے سے نوٹ کرلیں تاکہ وقت ضائع نہ ہو۔*

23/12/2024
  2025
20/11/2024

2025

20/11/2024

کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا، مسافروں کو لینے یا رخصت کے لیے آنے والے کو بھی ٹکٹس کی کاپی ...
13/11/2024

کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا، مسافروں کو لینے یا رخصت کے لیے آنے والے کو بھی ٹکٹس کی کاپی رکھنا ہوگی، ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آنے والے شہری مذکورہ شرط پوری کیے بغیر داخل نہیں ہو سکیں گے۔

ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے، جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی انہیں ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سیکورٹی کے لیے اقدامات کرلیے، اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے پلان ترتیب دے دیا، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔

10/09/2024

Branch office : Al Maroof Market Mansehra Road Near National Bank Oghi
Context: 03459461626

‏یو اے ای گورنمنٹ کی طرف سے ایمنسٹی سکیم یکم ستمبر 2024 سے 2 ماہ کے لیے شروع کی جا رہی ہے لہذا تمام ایسے لوگ جو یو اے ای...
19/08/2024

‏یو اے ای گورنمنٹ کی طرف سے ایمنسٹی سکیم یکم ستمبر 2024 سے 2 ماہ کے لیے شروع کی جا رہی ہے لہذا تمام ایسے لوگ جو یو اے ای میں ال لیگل ہیں وہ مقرر سنٹرز پہ جا کر فری میں اپنے آپ کو لیگلائز کروا سکتے ہیں۔
اگر ان کے پاس کسی کمپنی کا جاب آفر ہے تو ویزہ لگوا سکتے ہیں یا پھر فائن وغیرہ دیے بغیر ملک جا سکتے ہیں۔ اس میں کمپنی ابسکانڈنگ اوور سٹے اور دیگر تمام ایسی کنڈیشن کے شکار لوگ جو کہ کسی بھی قسم ویزہ مطلب کہ کمپنی آزاد یا وزٹ پہ تھے اپنے معاملات کلئیر کروا سکتے ہیں۔

26/07/2024
11/07/2024

سعودی ایئر لائن پشاور ائیرپورٹ

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔یکم جولائی سے امریکا اور ک...
28/06/2024

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا جبکہ یورپ کیلئے یکم جولائی سےبزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

یورپ کے فضائی سفر کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا

دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اورکلب کلاس ٹکٹس میں30 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا

25/06/2024

*UAE TOMORROW FLIGHT SEATS AVAILABLE*

ER 26JUN ISB-DXB 1425 1700
9P 26JUN ISB-SHJ 0600 0830 **
G9 26JUN PEWRKT 1135 1330
Low fare

*FROM FIRST JULY ONWAR FLY DUBAI IS STARTING ITS OPERATION FROM ISLAMABAD AND LAHORE*
24/06/2024

*FROM FIRST JULY ONWAR FLY DUBAI IS STARTING ITS OPERATION FROM ISLAMABAD AND LAHORE*

16/06/2024

تمام پردیسی بھائیو ں کو عید الضحٰی مبارک ہو

15/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو  خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی  نے کہا تھا، م...
14/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

Address

Mansehra
21400

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923459461626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RMT Oghi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RMT Oghi:

Videos

Share

Category