Police Training School Shaks

Police Training School Shaks POLICE TRAINING SCHOOL KHYBER 🏫

This page regarding youth power in tehsil katlang district mardan kpk pakistan our goal and mision to solve our problems with scare resources

*پریس ریلیز* ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس *جناب طیب جان صاحب* کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ایڈمن *جناب فیض محمد صا...
16/05/2026

*پریس ریلیز*
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس *جناب طیب جان صاحب* کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ایڈمن *جناب فیض محمد صاحب* کی زیرِ نگرانی پولیس ٹریننگ سکول شاکس میں موجودہ سیکیورٹی حالات کے پیشِ نظر ایک جامع *موک ایکسرسائز* (Mock Exercise) کا انعقاد کیا گیا۔
اس موک ایکسرسائز میں چیف سیکیورٹی *گل داد خان* ، آر آئی *سجاد خان* ، چیف اے ٹی ایس *امان اللّٰہ خان* کے علاوہ *ڈرل سٹاف* ، *اے ٹی ایس سٹاف* ، *محرر سٹاف* اور *لاء سٹاف* کے جوانوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ اس تربیتی مشق کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال یا دہشت گرد حملے کی صورت میں ادارے کے فوری ردِعمل، دفاعی حکمتِ عملی اور ریسکیو اقدامات کا عملی جائزہ لینا تھا۔
موک ایکسرسائز کے دوران فرضی حملے کی صورت میں فرسٹ ریسپانس، حملہ آوروں کو بروقت اور مؤثر انداز میں روکنے، ٹرینیز کو محفوظ مقامات تک بحفاظت منتقل کرنے، اور دہشت گردوں کے خلاف منظم اور مربوط انداز میں کارروائی کرنے کے مختلف مراحل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران متعلقہ سٹاف نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، باہمی تعاون اور تیاری کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔
اس موک ایکسرسائز کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں اور ٹرینیز کو موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر لحاظ سے تیار رکھنا، ان کی عملی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا، اور ادارے کے اندر سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانا تھا۔
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس نے اس موقع پر تمام افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارے کی حفاظت، ٹرینیز کی سلامتی، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایسی تربیتی مشقوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔

*پریس ریلیز*پولیس ٹریننگ سکول شاکس خیبر میں روزانہ کے تربیتی روٹین کے مطابق آج صبح فزیکل ٹریننگ (PT)، پریڈ اور دیگر معمو...
12/05/2026

*پریس ریلیز*
پولیس ٹریننگ سکول شاکس خیبر میں روزانہ کے تربیتی روٹین کے مطابق آج صبح فزیکل ٹریننگ (PT)، پریڈ اور دیگر معمول کی تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ زیرِ تربیت اہلکاروں نے مقررہ شیڈول کے تحت بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہوئے بہترین نظم و ضبط، جسمانی فٹنس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ٹریننگ روٹین کے مطابق اِنٹر اور لوئر کمپنیوں کی پریڈ کے ساتھ سوشل ورک اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں تاکہ زیرِ تربیت اہلکار آئندہ ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ کیلئے مکمل طور پر تیار ہو سکیں۔ اسی سلسلے میں اَپر کمپنی سے فائرنگ امتحان بھی لیا گیا تاکہ اہلکاروں کی عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
ٹریننگ سنٹر انتظامیہ نے اہلکاروں کی کارکردگی، ڈسپلن اور محنت کو سراہتے ہوئے انہیں آئندہ بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔

آج *جناب ایس پی طیب جان،* ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس خیبر نے سکول میں واٹر پلانٹ کا معائنہ کیا، جہاں پلانٹ کی موجود...
12/05/2026

آج *جناب ایس پی طیب جان،* ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس خیبر نے سکول میں واٹر پلانٹ کا معائنہ کیا، جہاں پلانٹ کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کی جلد بحالی کے احکامات جاری کیے گئے۔
بعد ازاں جناب ڈائریکٹر نے سکول کا دورہ کیا، جن میں CLI، آفس، کلاس رومز، آئی ٹی لیب اور دیگر تربیتی سیکشنز شامل تھے۔ اس موقع پر آئی ٹی سکول کا بھی مختصر وزٹ کیا گیا۔ ساتھ میں ڈائریکٹر آئی ٹی، لائن آفیسر، RI اور ریڈر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
جناب ڈائریکٹر نے تمام شعبوں میں جاری انتظامات، صفائی، رنگ و روغن، تدریسی سہولیات اور سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ تربیتی ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

*پریس ریلیز*آج جناب *ایس پی طیب جان،* ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس خیبر نے ایک تعارفی و انتظامی میٹنگ کا انعقاد کیا، ...
12/05/2026

*پریس ریلیز*
آج جناب *ایس پی طیب جان،* ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس خیبر نے ایک تعارفی و انتظامی میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں تمام سٹاف نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام اہلکاروں سے ان کا نام، عہدہ اور متعلقہ ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔
جناب ڈائریکٹر نے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہلکار باہمی تعاون، نظم و ضبط اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سنٹر کی بہتری، تربیتی ماحول کی مضبوطی اور ادارے کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے تمام سٹاف مشترکہ طور پر کام کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرینیز کی بہترین تربیت، تدریسی امور، صفائی، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر دفتری معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ سکول کا ماحول مزید منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ آخر میں جناب ڈائریکٹر نے تمام سٹاف کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایت جاری کی۔

Weapon Handling Class Under supervision of Aman Ullah khan ATS chief
09/05/2026

Weapon Handling Class Under supervision of Aman Ullah khan ATS chief

08/05/2026

Director tayab Jan playing cricket with trainees

*پریس ریلیز*جناب ڈائریکٹر *ایس پی طیّب جان،*  PTS شاکس نے انٹرمیڈیٹ کورس کے پریڈ گراؤنڈ میں جاری امتحانات کا دورہ کیا۔ ا...
08/05/2026

*پریس ریلیز*
جناب ڈائریکٹر *ایس پی طیّب جان،* PTS شاکس نے انٹرمیڈیٹ کورس کے پریڈ گراؤنڈ میں جاری امتحانات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں امتحانی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے امتحانی عمل، سیکیورٹی اور شفافیت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
جناب ڈائریکٹر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کو مکمل میرٹ، نظم و ضبط اور شفافیت کے مطابق منعقد کیا جائے۔

*پریس ریلیز* نو تعینات ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس، *جناب طیب جان* نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ پولیس ٹر...
08/05/2026

*پریس ریلیز*

نو تعینات ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس، *جناب طیب جان* نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ پولیس ٹریننگ سکول شاکس آمد پر ان کا استقبال کیا گیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
استقبالیہ تقریب میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول آئی ٹی جناب عمر شاہ خان، ڈی ایس پی ایڈمن فیض محمد، انسپکٹر طلا محمد سمیت پولیس افسران اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔

بعد ازاں، جناب ڈائریکٹر صاحب نے یادگارِ شہداء کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پھول چڑھائے۔ اور شہداء کے بلند درجات، ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور پولیس فورس کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
بعد ازاں، ڈائریکٹر جناب طیب جان نے جملہ سٹاف کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا۔
میٹنگ میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس ٹریننگ سکول شاکس میں تربیتی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا، نظم و ضبط کو فروغ دیا جائے گا اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، منظم اور پیشہ ور پولیس فورس ہی مؤثر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی بنیاد ہوتی ہے، جبکہ بہترین تربیت امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے فرائض کی مؤثر انجام دہی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ آخر میں انہوں نے ادارے کی بہتری، تربیتی ماحول کی مضبوطی اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اور ٹیم ورک پر کام کرنے پر زور دیا۔

28/12/2024
28/12/2024

🥲🥲

27/12/2024


Jesy Allah Rakhain Ose Kon chake

Address

Police Training School Shaks Khyber
Mardan

Telephone

+923439455989

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Police Training School Shaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share