Mianwali Riders Club

Mianwali Riders Club Our mission is to explore the beauty of Pakistan, encourage roa

Welcome to Mianwali Riders Club (MRC)

Mianwali Riders Club is a community of passionate motorcycle riders dedicated to promoting safe riding, responsible tourism, adventure, and brotherhood.

میاں والی رائڈرز کلب کا چار روزہ آزادی رائیڈ ٹور الحمدللہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 🇵🇰🏍️اس یادگار سفر کے دوران کلب کے دوستوں...
17/08/2026

میاں والی رائڈرز کلب کا چار روزہ آزادی رائیڈ ٹور الحمدللہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 🇵🇰🏍️

اس یادگار سفر کے دوران کلب کے دوستوں نےپترياٹه ،خانسپور اور پنج پیر راکس کے حسین مقامات کی سیر کی اور قدرت کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر TDCP کی جانب سے میاں والی رائڈرز کلب کو اعزاز دیتے ہوئے خصوصی شجرکاری تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، جو اس خوبصورت سفر کی ایک یادگار کاوش بن گئی۔

میانوالی رائیڈرز کلب زندہ باد
پاکستان پائندہ باد ❤️🏍️🇵🇰

17/08/2026

Mianwali Rider's Club tour to Pathriyata ❤️

🇵🇰 Pakistan — Our Pride, Our Journey! 🏍️❤️For Mianwali Riders Club, riding is more than a journey. It’s a passion to exp...
11/08/2026

🇵🇰 Pakistan — Our Pride, Our Journey! 🏍️❤️

For Mianwali Riders Club, riding is more than a journey. It’s a passion to explore the beauty of our homeland, create memories, and proudly carry the Pakistani flag wherever we go. 🇵🇰

Ride with pride. Explore Pakistan. ❤️

Mianwali Riders Club
Ride • Explore • Love Pakistan

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَڈاکٹر سرور علی صاحب اب ہم میں نہیں رہے14 آگست 2024 میانوالی رائیڈرز کلب کی طر...
01/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ڈاکٹر سرور علی صاحب اب ہم میں نہیں رہے
14 آگست 2024 میانوالی رائیڈرز کلب کی طرف سے کی گئی شجر کاری مہم کے دوران کالا باغ ہسپتال میں پودے لگانے کے بعد ان کے ساتھ ایک یادگار تصویر
دعا ہے خدا پاک ڈاکٹر صاحب کے درجات بلند فرمائے
آمین ثم آمین

مورخہ 24 جولائی 2026آج ایم آر سی فیملی کی ایک گیدرنگ ہوئی آج کی محفل ایم آر سی کے بھائی چارے، محبت، خلوص اور اتحاد کی ای...
24/07/2026

مورخہ 24 جولائی 2026
آج ایم آر سی فیملی کی ایک گیدرنگ ہوئی

آج کی محفل ایم آر سی کے بھائی چارے، محبت، خلوص اور اتحاد کی ایک خوبصورت مثال تھی۔ ایسے لمحات ہی کسی بھی کلب کی اصل طاقت ہوتے ہیں۔

سب سے پہلے Mianwali Riders Club (MRC) کی جانب سے غلام عباس بھائی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ایم آر سی فیملی کے لیے اس شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس محبت اور خلوص کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

اسی طرح انصر کندی بھائی کے بھی بے حد شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمیں ایک خالص دیسی ماحول فراہم کیا جہاں ہر لمحہ خوشی، سکون اور اپنائیت سے بھرپور تھا۔ اس خوبصورت ماحول اور بہترین مہمان نوازی نے آج کی محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔

ہمارے نئے ممبر عنایت بھائی بھی خصوصی داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذائقے سے بہترین کُک ہونے کا ثبوت دیا۔ مزید یہ کہ انہوں نے پورے ایم آر سی خاندان کو اپنے ہاں دعوت بھی دی، جس پر ہم ان کے بے حد ممنون ہیں۔ ان شاء اللہ، بہت جلد ہم سب ان کی مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

الحمدللہ، آج کی میٹنگ بھی انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ ہمارے آنے والے ایونٹ سے متعلق اہم نکات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اور ان شاء اللہ یہی نکات مستقبل میں حتمی شکل اختیار کریں گے۔

ان شاء اللہ، آج کی میٹنگ ہمارے آنے والے بڑے ایونٹ کا پہلا سنگِ بنیاد ثابت ہوگی۔

ایم آر سی صرف ایک رائیڈنگ کلب نہیں، بلکہ ایک ایسا خاندان ہے جو احترام، اتحاد، نظم و ضبط اور بھائی چارے کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص، اتفاق اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏍️❤️

Mianwali Riders Club (MRC)
Ride with Respect • Ride with Brotherhood

میانوالی رائیڈرز کلب کے دوستوں کی بیٹھکیں جاری رات گئے میانوالی سے فیصل خان نیازی ۔کالا باغ سے محمد کاشان اور کندیاں سے ...
19/07/2026

میانوالی رائیڈرز کلب کے دوستوں کی بیٹھکیں جاری
رات گئے میانوالی سے فیصل خان نیازی ۔کالا باغ سے محمد کاشان اور کندیاں سے ضیا اللہ بھائی چشمہ تشریف لائے
ملاقات میں کاشان بھائی کے آنے والے سکردو ٹور کے مطلق اور غُلام عباس بھائی سے اُن کے حال ہی میں کیے ٹور کے بارے گپ شپ محفل کا حصہ رہی

یہ وہ خوب صورت لمحہ تھا جب میانوالی رائیڈرز کلب کے ان دوستوں نے میانوالی کا مثبت چہرے دیکھانے کی خاطر میانوالی میں  بائی...
17/07/2026

یہ وہ خوب صورت لمحہ تھا جب میانوالی رائیڈرز کلب کے ان دوستوں نے میانوالی کا مثبت چہرے دیکھانے کی خاطر میانوالی میں بائیکر کمیونیٹی کے خوبصورت چہروں کو میانوالی میں جمع کرنے کے لیے ایک شاندار ایونٹ کرانے کا پلان بنایا
اور پھر بفضل خدا دنیا نے ایک ایسا بائیکر ایونٹ دیکھا جو ایک لمبے عرصے تک لوگوں کے ذہنوں میں رہیگا
شکر اللہ

17/07/2026

کالا باغ پل کا خوبصورت ڈرون شارٹ

آج Mianwali Riders Club کے دوستوں کی ایک پُرخلوص اور یادگار بیٹھک ہوئی، جس میں کلب کے اراکین غلام عباس اور انصر کندی نے ...
16/07/2026

آج Mianwali Riders Club کے دوستوں کی ایک پُرخلوص اور یادگار بیٹھک ہوئی، جس میں کلب کے اراکین غلام عباس اور انصر کندی نے اپنے حالیہ ٹور کے خوبصورت احوال دوستوں کے ساتھ شیئر کیے۔ اُن کے سفر کے دلچسپ واقعات، حسین مناظر اور یادگار لمحات نے محفل کو مزید دلکش بنا دیا۔ خوش گپیوں، قہقہوں اور باہمی محبت سے بھرپور یہ نشست نہایت خوشگوار رہی۔ ایسے ہی لمحات MRC کو محض ایک کلب نہیں بلکہ ایک خاندان بناتے ہیں۔ ❤️🏍️

Address

Mianwali
42200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali Riders Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mianwali Riders Club:

Shortcuts

Share