
25/05/2025
اللہ تعالیٰ ان مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
ہم اپنے تمام بھائیوں اور مسافروں، بالخصوص نوجوان ڈرائیورز سے گزارش کرتے ہیں کہ:
❗ پہاڑی علاقوں میں گاڑی چلانا شوق نہیں، ذمہ داری ہے۔
❗ ہر موڑ، ہر ڈھلوان، ہر راستہ آپ سے مکمل توجہ مانگتا ہے۔
❗ زندگی صرف آپ کی نہیں، آپ کے ساتھ بیٹھے ہر شخص کی امانت ہے۔
خدارا احتیاط کریں، رفتار پر قابو رکھیں، اور سیاحت کو خوشیوں کا ذریعہ بنائیں، نہ کہ غم کا۔
ہم ان شہداء کے لیے دعا گو ہیں، اور امید رکھتے ہیں کہ باقی سب محفوظ رہیں گے