Mujahid International Tourism- Pvt Ltd

Mujahid International Tourism- Pvt Ltd We facilitate our beloved & Honourable citizens to Spiritual Journey of Holy Kaaba Makkah and Prophe

26/05/2022
22/04/2022

وزارت حج و عمرہ سعودی عرب کی مطابق 850,000 غیر ملکی اور 150,000 مقیم اور سعودی شہری اس سال حج ادا کرسکیں گے انشاءاللہ۔

Ministry of Hajj and Umrah

“850,000 Foreign Hujjaj and 150,000 local Hujjaj (Citizens and Residents) will attend this year’s ”
The Ministry of Hajj and Umrah has issued a provisional Hajj Quota to each country for this year's

18/04/2022

ماشاءاللہ۔ الحمداللہ
پاکستان کو حج 2022 کیلئے
81132 حجاج کا کوٹہ مل گیا..

🕋 Kiswah of the Ka’bah 1442, which will be donned on the eve of
29/06/2021

🕋 Kiswah of the Ka’bah 1442, which will be donned on the eve of

سعودی وزارت حج نے تین حج پیکج  پیش کئے ہیں۔
13/06/2021

سعودی وزارت حج نے تین حج پیکج پیش کئے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی ...
12/06/2021

سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے حج میں صرف 60 ہزار شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فریضے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی‘۔

’دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال اور وائرس کی نئی شکلیں ظاہر ہونے کے باعث فریضے کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’18 سال سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے‘۔
’وزارت و عمرہ تاکید کرتی کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے، انسانی جانوں کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے‘۔
’عالمی وبا کے باعث مشاعر مقدسہ میں بڑی بھیڑ لگانا اور ان میں سلامتی کے اصولوں کا انطباق کرنا انتہائی مشکل کام ہے‘۔
’لہذا تمام تر صورتحال اور خدشات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ امسال بھی اس فریضے کی ادائیگی کو محدود کیا جائے گا‘۔
’یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اندرون ملک سے حج کے خواہشمند آن لائن طریقہ سے حج کی درخواست جمع کرائیں گے‘۔
’حج کی درخواستیں جمع کرانے کے لئے الیکٹرانک طریقہ کار آئندہ دنوں جاری کیا جائے گا‘۔
وزارت حج نے کہا ہے کہ ’امسال حج کے لئے جن ضوابط کا اعلان کیا جارہا ہے وہ اس طرح ہیں کہ خواہشمند سعودی شہری ہوں یا سعودی عرب میں مقیم کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی ہو‘۔
’خواہشند صحت مند اور توانا ہو، کسی بھی قسم کی مستقل بیماریوں میں مبتلا نہ ہو‘۔
’خواہشمند کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہو اور کورونا ویکسین حاصل کرچکا ہو۔ توکلنا ایپ میں اس کا سٹیٹس دو خوراکیں، ایک خوارک کو 14 دن ہوگئے یا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے ظاہر ہو رہا ہو‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کے لئے مذکورہ بالا ضابطوں کی پابندی خود عازمین حج کی سلامتی اور ان کے اپنے ملکوں کے تحفظ کے لئے ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’رواں سال حج کے ضابطے اور مزید تفصیلات کے لئے وزارت حج کے صدر دفتر میں آج پریس کانفرنس منعقد ہوگی‘۔

کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت حج و عمرہ نے اندرون ملک سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی ہے۔ درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار آئندہ دنوں میں بتا....

https://www.urdunews.com/node/568251اس سال حج کے لیے دو بڑی شرائط کیا ہیں؟سعودی عرب میں متعلقہ حکام نے اس سال حج  کے لیے...
24/05/2021

https://www.urdunews.com/node/568251

اس سال حج کے لیے دو بڑی شرائط کیا ہیں؟

سعودی عرب میں متعلقہ حکام نے اس سال حج کے لیے قواعد و ضوابط مقرر کیے ہیں۔
عازمین کی رہائش، آمد ورفت اور منا سک حج کے حوالے سے بھی ضوابط طے کیے گئے ہیں۔ وبا کی تازہ صورتحال پر نظر رکھی جائے گی جبکہ نئی صورتحال کی روشنی میں نئے فیصلے ہوسکتے ہیں۔
الاخباریہ چینل ،المدینہ اور عکاظ اخبارات کے مطابق اس سال حج کے حوالے سے دو بڑی شرائط مقرر کی گئی ہیں۔
اول یہ کہ اس سال 18 سے 60 برس تک کی عمر کے لوگوں کو حج کی اجازت ہوگی۔ عازمین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ ویکسین لگوا چکے ہوں۔
عازمین کے لیے یہ بھی ضروری ہوگا کہ وہ پیچیدہ امراض سے پاک ہوں اور انہیں اس بات کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران گردے کی صفائی یا پیچیدہ امراض کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل نہیں ہونا پڑا۔
انہیں فریضہ حج کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے صحت یافتہ ہونے کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
سعودی عرب آمد سے قبل تمام عازمین حج کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس میں یہ تحریر ہو کہ امیدوار کورونا سے پاک ہے۔ کورونا ٹیسٹ سفرسے 72 گھنٹے قبل ملک کی معتبر لیباریٹری سے کرایا گیا ہو۔
عازمین حج کو مملکت میں منظور شدہ کووڈ ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کی تمام خوراکیں لگوالینے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ یہ سرٹیفکیٹ عازم حج کے سرکاری صحت ادارے سے مصدقہ ہونا ضروری ہے۔
ویکسین خوراک کے بارے میں یہ بات بھی ضروری ہوگی کہ دو خوراک والی ویکسین کی آخری یا یک خوراک والی ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل 14 روز گزر چکے ہوں۔
سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے عازمین حج کی رہائش کے حوالے سے بھی قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔
رہائش پر جاتے وقت عازمین کو تھرمل کیمروں سے گزرنا ہوگا، ان کی آمد ورفت کے موقع پر بھی یہ کارروائی ہوگی۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹل حاجیوں کی رہائش کے لیے مخصوص ہوں گے جہاں وزارت سیاحت، وزارت حج اور دیگر سرکاری اداروں کے مقرر کردہ صحت ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی۔ ڈائننگ ہالز ، ہوٹلوں کے استقبالیہ مراکز میں بھیڑ بھاڑ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اوپن بوفے سسٹم پر پابندی ہوگی۔
عازمین حج کو سعودی عرب پہنچنے پر تین دن تک ہوٹل قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کے لیے نئے خیمے ہوں گے۔
مشاعر مقدسہ آتے جاتے وقت قافلہ بندی کے پوائنٹ متعین ہوں گے۔ جمرات کی رمی، حج مقامات، مشاعر مقدسہ ٹرین اور منی میں رہائش وغیرہ سے متعلق بھی تمام ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں متعلقہ حکام نے اس سال حج کے لیے قواعد و ضوابط مقرر کیے ہیں۔

عید الفطر مکہ مکرمہ میں۔ الحمداللہ
13/05/2021

عید الفطر مکہ مکرمہ میں۔ الحمداللہ

Address

Multan
61600

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00

Telephone

+92616775185

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mujahid International Tourism- Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mujahid International Tourism- Pvt Ltd:

Shortcuts

Share

Category