GrandCor Travel & Tours

GrandCor Travel & Tours DTS # 10237
Lets go together and explore the beauty of Pakistan with GrandCor Travel & Tours. As satisfied employees lead to satisfied customers.

GrandCor is a tour operator company that is responsible for organising and preparing holiday tours. We follow trends in the popularity of destinations and packages and adjust company plans accordingly. We are private owned travel agency and build our company and client relationship on the highest ethical standards. We know the growth and success of our company depends upon the fulfilling our clients' needs everyday.

17/09/2026

ضائع ہونے سے بچا لے میرے معبود مجھے ،
یہ نہ ہو وقت مجھے کھیل تماشا کر دے ۔

15/09/2026

‏ہمارا اگلا سفر دھوپ کا سہی لیکن
‏تمھاری چھاؤں میں اب لوٹ کر نہیں آنا

‏فضل گیلانی

10/09/2026

پلوگا ویلج سے کچھ پہلے موڑ مڑتے ہی کیا خوبصورت مقام ہے یہ ۔

شبنم ہے کہ دھوکا ہے کہ جھرنا ہے کہ تم ہو
دل دشت میں اک پیاس تماشہ ہے کہ تم ہو

اک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوں
اک غیب سے آیا ہوا مصرع ہے کہ تم ہو

دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے جڑا ہے
دستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو

اک دھوپ سے الجھا ہوا سایہ ہے کہ میں ہوں
اک شام کے ہونے کا بھروسہ ہے کہ تم ہو

میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں
تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو
احمد سلمان

09/09/2026

اکثر ٹوور پر شرکا اپنی الگ ہی محفل سجا لیتے ہیں ۔

سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی
وہ نگاہ سے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتی

گو ہوائے گلستاں نے مرے دل کی لاج رکھ لی
وہ نقاب خود اٹھاتے تو کچھ اور بات ہوتی

یہ بجا کلی نے کھل کر کیا گلستاں معطر
اگر آپ مسکراتے تو کچھ اور بات ہوتی

یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے
مرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی

گو حرم کے راستے سے وہ پہنچ گئے خدا تک
تری رہ گزر سے جاتے تو کچھ اور بات ہوتی

آغا حشر کاشمیری

08/09/2026



عمر گزری تو یہ ہوا معلوم
شور سارا تھا رائیگانی کا
مجید اختر

07/09/2026

نہ سمجھو خاک کا ذرْہ، ہمیں اے وقتِ بے پروا
کسی امکانِ فردا کا مقدر ہیں ،نشاں ہیں ہم

ارے گردش ذرا تھم جا، ہماری دل نوازی کر
بڑے منصب پہ فائز ہیں، کہ مہمانِ جہاں ہیں ہم

03/09/2026

کلام کرتا تھا قوسِ قزح کے رنگوں میں
وہ اِک خیال تھا اور شاعری میں رہتا تھا

وہاں پہ اب بھی ستارے طواف کرتے ہیں
وہ جس مکان میں جِس بھی گلی میں رہتا تھا

امجد اسلام امجد

01/09/2026

دل دل پاکستان
جان جان پاکستان

Address

GrandCor Travel & Tours 32 , Orient Mall Plaza , Near DAEWOO Bus Terminal , Khanewal Road Multan
Multan
66000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GrandCor Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GrandCor Travel & Tours:

Shortcuts

Share