01/08/2026
اب باضابطہ طور پر تصدیق ہو چکی ہے کہ دنیا کے عظیم ترین کوہ پیماؤں میں سے ایک، نرمل "نِمز" پرجا، براڈ پیک، پاکستان پر اپنی آخری مہم کے دوران ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔ 💔
پہاڑوں کا دیوانہ آخرکار پہاڑوں ہی کی آغوش میں سو گیا
پہاڑ کبھی فتح نہیں کیے جا سکتے... وہ صرف چند خوش نصیب لوگوں کو لمحہ بھر کے لیے اپنی چوٹیوں تک پہنچنے کی اجازت دیتے ہیں، اور ان میں سے بھی حقیقتاً خوش نصیب وہی ہوتے ہیں جنہیں قدرت بحفاظت واپس لوٹنے کا انعام عطا کرتی ہے۔
نِمز نے صرف 6 ماہ اور 6 دن میں دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں تک پہنچ کر کوہ پیمائی کی تاریخ بدل دی۔ ان کی بے مثال جرات، عاجزی، ثابت قدمی اور ناممکن کو ممکن بنا دینے والے عزم نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔
ذاتی طور پر، نِمز وہ کوہ پیما تھے جنہیں میں سب سے زیادہ فالو کرتا تھا۔ ان کی ہر مہم میرے لیے صرف ایک مہم نہیں بلکہ ہمت، نظم و ضبط، عاجزی اور انسان کی بے پناہ صلاحیت کا سبق ہوتی تھی۔
لیکن ان کی آخری مہم ہمیں ایک ایسی حقیقت بھی یاد دلا گئی جسے ہم اکثر بھول جاتے ہیں: قدرت کا فیصلہ ہمیشہ آخری فیصلہ ہوتا ہے۔ پہاڑ انسان کی فتح نہیں ہوتے، بلکہ وہ صرف اپنے مہمانوں کا انتخاب کرتے ہیں، اور محفوظ واپسی بھی انہی خوش نصیبوں کا مقدر بنتی ہے جن پر فطرت مہربان ہو۔
Rest in Peace, Beautiful Soul. 🕊️