Shaban Subhan Travel & Tours

Shaban Subhan Travel & Tours Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shaban Subhan Travel & Tours, Travel Service, first floor shop no 44, 45 hajvery arcade kuchehry Road multan, Multan.

I got 1 reaction on my recent top post! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. ...
10/12/2024

I got 1 reaction on my recent top post! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

21-Days Umrah
Ticket+Visa+Accommodation+Transport Basmaemmar

01/10/2024

21-Days Umrah
Ticket+Visa+Accommodation+Transport Basmaemmar

27/09/2024
vip vip
02/08/2023

vip vip

31/07/2023

Sasta Tareen Package Shaban Subhan Travel & Tours ki trf se

حکومت سے درخواست ہے کے بائی روڈ حج کو دوبارہ رائج کیا جائے۔اگر اپنی گاڑی پر کوئٹہ پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو ا...
08/07/2023

حکومت سے درخواست ہے کے بائی روڈ حج کو دوبارہ رائج کیا جائے۔

اگر اپنی گاڑی پر کوئٹہ پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سفر کے لئے کتنا وقت اور خرچ درکار ہوگا...؟
گوگل کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کُل فاصلہ 4036 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دو طرفہ فاصلہ لگ بھگ 8072 کلومیٹر ہوا،
اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی پندرہ کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے.
اگر پندرہ کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کُل 538 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔
پیٹرول اس وقت پاکستان میں 260 روپے لیٹر چل رہا ہے، اس حساب سے 538 لیٹر پیٹرول میں 140000 روپے کا، یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول اور سستا ہوجاتا ہے، اس حساب سے پیٹرول کا خرچ یقیناً اور کم آئے گا۔
ایک کار میں چار افراد ہوں تو فی فرد 35000 لگےگا۔

باقی رہی بات وقت کی، تو گوگل ہی کے مطابق اس سفر میں ایک طرف کے لیے تقریباً 50 گھنٹے کا وقت درکار ہے، یعنی اگر مسافر روز صرف 12 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام کریں تو بھی چار دن میں آرام و سکون سے ان شاء اللہ مکہ مکرمہ پہنچ سکتے ہیں۔

https://www.urdunews.com/node/776681    آئندہ سال حج ویزے کب جاری ہوں گے، پروازیں کب شروع ہوں گی؟*آئندہ سال حج ویزے کب...
02/07/2023

https://www.urdunews.com/node/776681 آئندہ سال حج ویزے کب جاری ہوں گے، پروازیں کب شروع ہوں گی؟
*آئندہ سال حج ویزے کب جاری ہوں گے، پروازیں کب شروع ہوں گی؟*
اتوار 2 جولائی 2023 5:14
سعودی وزیرحج وعمرہ نے حج 2024 (1445) کے لیے ابتدائی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ پروگرام پرعمل درآمد کا آغاز 16 ستمبر2023 سے کیا جائے گا۔
عاجل نیوز کے مطابق وزیرحج ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نےکہا کہ ’حج 2024 کے لیے پہلے سے عملی طور پر کام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ کمپنیوں کی جانب سے عازمین حج کوبہترسہولتیں فراہم کرنے کے لیے تیاری کا وقت مل سکے۔‘
سعودی وزیر حج نے بتایا کہ ’آئندہ حج کے لیے سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔لائسنس یافتہ کمپنیوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز کیاجائے گا۔‘
فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے لیے سول ایوی ایشن سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔ 4 نومبر 2023 (20 ربیع الثانی 1445 ہجری) کو حج پیکجز کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
آئندہ برس حج پروگرام کے حوالے سے وزیرحج کا کہنا تھا کہ ’8 جنوری 2024 کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حج خدمات پرمشتمل سیمینار اورنمائش منعقد کی جائے گی جس میں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی تمام سہولتوں کے حوالے سے تفصیلات پیش کی جائیں گی۔‘
25 فروری 2024 کو مشاعر مقدسہ میں حجاج کے لیے رہائشی امورکو حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’جو ممالک پہلے حج معاہدے کر لیں گے انہیں اپنے حجاج کے لیے مشاعر مقدسہ( منٰی، مزدلفہ، عرفات) میں اپنی پسند کی رہائش حاصل کرنے کا اختیار ہو گا۔‘
حج ویزوں کے اجرا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’یکم مارچ 2024 (20 شعبان 1445 ہجری) سے ڈیجیٹل ویزوں کا اجرا شروع ہو گا جو 29 اپریل 2024 تک جاری رہے گا۔‘
ان کے مطابق ’9 مئی 2024 (یکم ذوالقعدہ 1445) سے عازمین حج کی پروازیں مملکت آنا شروع ہوجائیں گی۔‘

سعودی وزیرحج وعمرہ نے حج 2024 (1445) کے لیے ابتدائی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ پروگرام پرعمل درآمد کا آغاز 16

22/06/2023

ہفتہ حج ✳️✳️✳️✳️✳️✳️✳️✳️✳️✳️(copied)

(قسط دوم )

تحریر: اسد اللہ غوری

آٹھ ذولحجہ:-

جی ہاں آٹھ ذولحجہ کی صبح اکثر حاجیوں کی منی میں ہی ہوتی ہے۔ البتہ آج بھی کچھ حاجی عزیزیہ اور دیگر مقامات سے قافلوں کی صورت میں منی کے خیموں میں پہنچتے ہیں۔ اسمیں اکثریت نجی حج اسکیم والوں کی ہوتی ہے۔

منی کے خیموں میں یہ پہلی صبح جہاں بہت سے حاجیوں کی روحانی قوت میں اور جذبہ ادائیگی حج میں اضافہ کرتی ہے وہیں بہت سے حاجی اپنی زندگی کے معمولات سے کچھ مختلف اور پر مشقت زندگی کو دیکھ کر پریشان پریشان سے بھی نظر آتے ہیں۔ گو وہ اپنی زبان سے تو اظہار نہیں کر پاتے لیکن نظریں انکی گھڑی کی سوئیوں پر ٹکی رہتی ہیں جیسے پوچھ رہے ہوں کہ وقت کیسے آگے بڑھے گا۔
یہاں نجانے کیوں مختلف لوگوں کے لئے مختلف معیار زندگی ہے۔ ۔ کہیں حلوہ پوری اور ڈبل روٹی معہ دیگر لوازمات کے موجود ہیں تو کہیں چائے کا ذائقہ ہی سمجھ سے باہر ہوتا یے۔ رقم کے فرق سے یہ عدم مساوات کم از کم ان لوگوں کے درمیان نہیں ہونا چاہئے جنکو اللہ کی طرف سے ان ایام خاص میں ایک جیسی دو چادریں پہنے کا حکم ہو۔ بے شک یہ وقت بہتوں کو گراں گزرتا ہوگا۔ لیکن شائد یہی حاجی کی آزمائش کا وقت بھی ہوتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے کہ کہیں کوئی صبر کی جنت کما لیتا ہے تو کہیں کوئی خوش مزاجی اور جذبہ خدمت سے بے شمار نیکیاں لے اڑتا ہے۔ یاد رکھیں کہ آپکا رزق اللہ کی طرف سے معین ہے۔جو جس طرح کا بھی آپکے لئے طے کردیا گیا وہ مل کر رہے گا ۔ آپ نے اسپر راضی رہنا ہے۔ یہ گنتی کے دن ہیں انمیں جو بھی مل جائے اس پر اپنے رب کا شکر ادا کریں اور اگر کبھی محروم رہ جائیں تو اپنے پروردگار کے حضور صبر کریں ۔ شکوہ زبان پر نہ لائیں کہ دل عبادت میں لگا رہنا چاہئے۔یہاں کبھی کبھی عجیب منظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔خیموں میں اے سی درست نہیں کام کررہا تو ایک مسئلہ ہے، پھر دیگر انتظامی معاملات بھی کسی خرابی کی باعث درست انداز میں آگے نہیں چل پاتے۔ کھانا دیر سے آنے پر بھی بہت سے شکوہ کر جاتے ہیں۔ بہت سے تو باورچیوں سے دست و گریباں بھی ہوجاتے ہیں۔ کچھ مقامات پر چائے پر چھینا جھپٹی ہوجاتی ہے ۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔لیکن آپ نے ان باتوں سے بہت بچنا ہے۔

آج نماز فجر، ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء ان خیموں میں ہی باجماعت ادا کی جائے گی۔ اپنے معمولات میں لگے رہیں۔ یکسوئی کے ساتھ عبادت انجام دیں۔شدید گرمی یقیناَ تنگ کرے گی۔ کبھی کبھی طبعیت بھی ناساز ہوتی محسوس ہوگی۔ کچھ کی حالت آپکے سامنے غیر ہوتی نظر آئے گی۔ لیکن آپ نے اپنی توانائیاں اپنے رب کو راضی کرنے میں لگانی ہیں۔ توجہ کا محور بس اللہ سے لو لگائے رکھنا ہی ہونا چاہیے۔
لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے رہیں۔ اپنے احرام کو سنبھال کر رکھیں۔ ستر پوشی کا خاص خیال رکھیں۔ احرام کی چادروں میں اٹھنے ، بیٹھنے اور لیٹنے کا اسلوب سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ ساتھ ہی ساتھ مناسب انداز میں ایک دوسرے کی اصلاح بھی کرتے رہیں۔ کوشش کریں کہ انتہائی مجبوری کے علاؤہ ان ٹوائلٹ غسل نہ کریں جسکی وجہ آپکو بتانے کی ضرورت نہیں آپ خود ہی اندازہ لگا لیں گے۔

ایک اہم بات یہ کہ مرد حضرات اپنے تمام شناختی کارڈز وغیرہ پہن کر خیموں سے باہر ، مکتب سے باہر ذرا مٹر گشت کریں ۔ جگہ کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپکو یہاں دوبارہ بنا کسی گائیڈ کے واپس آنا ہے۔ اردگرد کی نشانیوں کو سمجھ لیں تاکہ دشواری نہ ہو اور بھٹکنے سے محفوظ رہیں۔ لیکن اگر بغیر شناختی کارڈ کے باہر نکل گئے تو یاد رکھیں گیٹ پر کھڑا چوکیدار مکتب کے اندر نہیں جانے دے گا۔ پہلے اور دوسرے دن بہت سختی ہوتی ہے۔

لیجیے اب عشاء کی نماز کے بعد ایک جانب مکتب کی بسیں حاجیوں کو عرفات لے جانے کے لئے آجاتی ہیں تو کہیں ایک اونچا علم نما بورڈ لئے عربی جوان اس پر مکتب نمبر نمایاں کرتے ہوئے حاجیوں کو اپنے پیچھے آنے کو کہتا ہے۔ یہ ٹرین کے اسٹیشن کی جانب بڑھ جائے گا اور پھر ٹرین سے حاجیوں کو عرفات کے خیمے تک لے جائے گا۔

یہاں بھی بدنظمی دیکھنے میں آسکتی ہے۔ آپ نے سب سے اہم کام یہ کرنا ہے کہ اپنا سامان ساتھ رکھ کر اپنی خواتین کو خود سے الگ نہیں ہونے دینا ہے۔ بس پھر جو طریقہ کار اپکو بتایا جائے اس پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھ جائیں ۔ (جاری ہے).(منقول)✳️✳️✳️✳️✳️...

18/06/2023

*محترم ضیوف الرحمان* !
دنیا بھر سے آخری پروازیں جدہ کی جانب روانہ ہورہی ہیں۔ اب جلد ہی عزیزیہ وغیرہ سے بس سروسز بھی حج کے بعد تک معطل رہیں گی۔

اسوقت عزیزیہ اپنے قرب و جوار سمیت زیادہ سے زیادہ حاجیوں کی تعداد سموئے ہوئے ہے۔ سرکاری ہو یا نجی اسکیم سب ہی کے حاجی تقریباً حجاز مقدس کی سرزمین مکہ مکرمہ میں قیام پزیر ہیں۔

یہ تمام عارضی قیام پذیر مرد و خواتین ایک خاص و عظیم مقصد کے لئے جمع ہوئے ہیں ۔ انکو مختلف مراحل اور مواقع پر بار بار انکے یہاں آنے کا عظیم مقصد اور اسکا طریقہ کار بتایا جاتا رہا ہے۔ ابھی بھی بہت سے رضاکار اپنی بھرپور اور پر اخلاص کوششوں میں جتے ہیں کہ کہیں کوئی حاجی لاعلمی یا عدم توجہی کے باعث اپنے عظیم مقصد کو پانے سے محروم نہ رہ جائے ۔ کسی سے کوئی دانستہ یا غیر دانستہ ایسی کوتاہی نہ ہو جائے جسکا ازالہ یا تو ممکن نہ ہو اور اگر ممکن ہو تو اسکا طریقہ کار بھی خطاکار کو بخوبی معلوم ہونا چاہئے۔

حج شروع ہونے سے پہلے کے ان انتہائی لمحات میں آپکو ایک دفعہ پھر منتبہ / آگاہ کیا جاتا ہے کہ

1) سب سے پہلے اپنے غسل کے طریقے کو کسی مستند عالم یا تجربہ کار حاجی کے سامنے بیان کر کے ضرورت ہو تو اصلاح کروالیں۔

2) اپنے وضو اور استنجا کے انتہائی ضروری معاملات بھی ایک دفعہ آپس میں زبانی دہرالیں۔ ناپاکی سے بچنے کا پہلو بھی بہت اہم ہے۔

3) اپنی لبیک کو دوسروں کی لبیک کے ساتھ کراس چیک کرلیں۔ اگر کسی دوسرے کی / اپنی لبیک میں کوئی غلطی محسوس ہو تو فورا اصلاح کرلیں۔

4) اگر مزاج میں گرمی یا سختی ھے یا زبان پر کبھی کبھی غلط الفاظ رواں ہوجاتے ہیں تو حج سے پہلے پہلے تصحیح کی کوشش کر لیں۔

5) اگر رفقاء سفر یا کسی اور سے دوران سفر یا اقامت گاہ پر کچھ ان بن ہوگئی ہے تو کھلے دل سے آپس میں معاملات کو رفع دفع کرلیں۔

6) حج پر روانہ ہونے سے پہلے ایسی سوچ کو اپنی پیچھے چھوڑ جائیں جس سے دنیاداری یا دکھاوے کا کوئی تاثر ملتا ہو ۔

7) ( مناسک اور مسائل) کو ان آخری ایام میں بار بار دہرا کر ذہن نشین کرلیں ۔ اپنے رفقاء کے ساتھ کمروں میں اس سبق کو بار بار دہرایں۔ ایک دوسرے سے سوالات جوابات کرکے سبق یاد کریں۔ یاد رکھیں! دیکھا دیکھی کئے جانے والے عوامل بعد میں پچھتاوے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

8) آخری اور اہم گزارش کے اب آپکے صبر و استقامت کا امتحان شروع ہونے کو ہے۔

اس سال حاجیوں کی تعداد پورے ایک عشرے کے فرق کے بعد اپنی انتہا پر ہے۔ غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ راستہ بھول سکتے ہیں کیونکہ شیطان حاجیوں کے راستے میں آکر راستے بھٹکاتا ہے۔ کھانے پینے میں معیاری گراوٹ آسکتی ہے۔ گرمی کا مہینہ ہے۔ طبعیت میں خرابی ہوسکتی ہے۔ منی میں قیام کے دوران گرمی کا شدت سے احساس ہوسکتا یے۔ پیروں میں چھالے پڑنا عام سی بات ہوگی۔ آپس میں تلخ کلامی بھی ہوسکتی ہے۔ پیدل کا سفر غیر معمولی حد تک تھکا دینے والا اور طویل ترین ہوگا ۔ اور بھی بہت سے عوامل آپکو دیکھنے کو ملیں گے لیکن آپ نے خندہ پیشانی سے ان مراحل کا سامنا کرنا ہے۔ اس سفر میں اپنے مسائل کا فوری حل نکالنا ہے۔

آپ پر اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوگا۔ آپکی دعائیں انتہائی درجوں پر قبولیت پائیں گی۔ اس سفر میں اپکو بے انتہا انعامات رب العالمین کی جانب سے عطا کئے جائیں گے۔ لہذہ اپنے مزاج ، اپنے انداز اور اپنی زبان پر بھر پور قابو رکھئے گا۔

اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ اللہ عافیت کیساتھ آپ سب کو حج مبرور عطا فرمائے ۔

17/06/2023

جو لوگ عمرہ کے علاوہ احرام پہن کر حرم جا رہے ہیں طواف نیچے صحن میں کرنے کے لئے، وہ یاد رکھیں کہ یہ دھوکہ دہی میں آتا ہے۔
یہ مسئلہ مولانا مکی صاحب نے بھی بیان کیا تھا منگل والے دن۔
پابندیاں صرف سہولت کے لئے لگائی جاتی ہیں، ورنہ اصل عمرہ والوں کو جگہ ہی نہیں ملے جتنا رش ہوتا ہے۔
اللہ ہم سب کہ ہدایت دے۔

‏سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب احرام میں ملبوس عمرہ زائرین کے سجدے  کے منظر کی تصویر سوشل می...
30/04/2023

‏سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب احرام میں ملبوس عمرہ زائرین کے سجدے کے منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر عبدالرحمن السھلی نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ عصر کی نماز ادا کرتے ہوئے زائرین کی تصویر بنائی جس میں نمازی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند نظر آرہے ہیں۔ تمام عمرہ زائرین سجدے کی حالت میں اور احرام میں ہیں۔
صارفین نے اس دلکش منظر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "سجدے کے دوران عمرہ زائرین بکھرے ہوئے سفید موتیوں کی مانند لگ رہے ہیں"۔
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . .

Address

First Floor Shop No 44, 45 Hajvery Arcade Kuchehry Road Multan
Multan
60000

Telephone

+923136024888

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaban Subhan Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaban Subhan Travel & Tours:

Share

Category