MURREE

MURREE TRAVEL PAKISTAN
EXPLORE THE BEAUTY OF NATURE
MOBILE PHOTOGRAPHY/VIDEOGRAPHY


https://www.instagram.com/murrre2020/
(492)

21/06/2022

One year back !!! 🔙

مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر آج "باربی کیو نائٹس"" کے نام سے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اگر آپ مری آئیں اور اپنی فیمل...
20/06/2022

مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر آج "باربی کیو نائٹس"" کے نام سے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اگر آپ مری آئیں اور اپنی فیملی کے ساتھ ایک دلکش اور پر سکون ماحول میں کھانا کھانا چاہتے ہیں تو اس سے بھترین جگہ آپ کو نہیں ملے گی۔
اس پیج کا حوالہ دے کر آپ ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

BBQ NIGHTS MAIN EXPRESSWAY NEAR LOWER T**A DANNA MURREE

10/01/2022

TO WHOM IT MAY CONCERN

مری میں کوئی واقعہ ،حادثہ ہو جائے مری بائیکاٹ مہم شروع ہو جاتی ہے
لوگ مری کے مقامی لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں اور یہاں نہ جانے کا عہد کرتے ہیں مگر مہینے بعد پھر یہیں ہوتے ہیں
جواب میں ہمارے لوگ تہذیب کے نام پر ،شرافت کا لبادہ اوڑھ کر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں
ہمارے صحافی حضرات،ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اسے معمول کی پوسٹ سمجھ کر اگنور کر دیتے ہیں

یہ دھمکی دیتے کہ ہم نہ آئے تو مری کے لوگ بھوکے مر جائیں گے
انھیں یاد رہنا چاہیے کہ مری کے١٠ فیصد سے کم لوگوں کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے۔باقی 80 فیصد لوگ اپنا کاروبار یا محنت مزدوری کرتے ہیں
مری پر انگلی اٹھانے والو۔۔۔
بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والو۔۔۔
تم میں اگر غیرت ہے تو یہاں مت آو
تم کشمیر جاو،کاغان جاو، کالام جاو یا جاو بھاڑ میں
ہمارے یہاں اپنی پھٹی پتلونوں ،نیم برہنہ جسموں کو لے کر اس دھرتی کو آلودہ کرنے مت آ‎‎و
کل کے سانحے کو لے کر جو تم نے ڈرامہ سجا رکھا ہے تمھیں خبر نہیں کہ کوہسار کے ان باسیوں نے مشکل میں پھنسے سیاحوں کے لیے اپنے گھر تک کھول دیے
گھر میں جو کچھ دستیاب تھا فراہم کر دیا
صندوق کھول کر بیٹیوں کے جہیز کے لیے رکھے کمبل تک بانٹ ڈالے
مائیں بہنیں بیٹیاں گھروں میں کھانا تیار کر کے مردوں کے ہاتھ متاثرین کو پہنچاتی رہیں

تمھارے پاس کیا ثبوت ہے کہ ایک انڈا ہزار روپے میں فروخت ہوا۔۔۔؟؟

تم میں اگر دم ہے تو ثبوت کے ساتھ بات کرو کس ہوٹل نے تم سے پچاس ہزار روپے لیے۔۔؟؟
ہم ان ہوٹل والوں سے بھی نمٹیں گے
ہم ان کو بھی انسان بنا کر دم لیں گے
ہوٹل والا خواہ یہاں کا ہو یا وہاں کا
ہم ان کا بندوبست کریں گے

مگر تم۔۔۔

تم بات کرو حکومتی نااہلی کی،تم بات کرو سیاحوں کی لاپروائی کی،موسم کی خرابی کی تو سمجھ آتی ہے
تم اپنے لاو لشکر کو لے کر مری کے مقامی لوگوں پر چڑھ دوڑے ہو

تو یاد رکھو۔۔۔!!

وہ تمام سیاح جو ہمیں عزت دیں گے ہم انھیں سر آنکھوں پر بٹھائیں گے
ہم اپنی جان تک حاضر کر دیں گے
مگر جو بات کریں گے ہمارے بھوکے مرجانے کی تو وہ یاد رکھیں۔۔۔
ہم جی دار اور غیرت مند لوگ ہیں
تمھاری سیاحت پر ،تمھارے غرور پر لعنت بھیجتے ہیں

تمھیں تمھاری ماں کی قسم ہے جو کبھی یہاں آو

اور اگر کبھی بھولے بھٹکے یہاں دکھائی دیے تو ہمارے پاس تمھارے لیے سوائے چھتر اور لتر کے اور کچھ نہیں
اس تحریر کو کاپی کریں
اپنی وال پر لگائیں
شیئر کریں
جہاں مری کے لوگوں کے خلاف بات ہو رہی ہو اس پوسٹ پر کمنٹس میں پیسٹ کریں

(یہ تحریر خاص طور پر ان افراد کے لیے لکھی گئی ہے جو کل سے مری کے لوگوں کو سوشل میڈیا پربدنام کیے جا رہے ہیں)
عام سیاح ہمارے مہمان ہیں ہم بغیر کسی غرض کے ،بغیر کسی لالچ کے، ان کے لیے دل وجان سے حاضر ہیں

09/01/2022

TO WHOM IT MAY CONCERN

مری کے محبت کرنے والے لوگوں کے بارے میں وہی لوگ پراپیگینڈا فرماتے ہیں کہ جن کی دس دس سال تک آپس میں چھتیں جُڑی ہوتی ہیں مگر ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں۔ ان لوگوں کو علم ہی نہیں کہ مری کے لوگ کون ہیں اور اُن کی کیا روایات ہیں۔ یہ لوگ مری شہر کو ہی سارا مری سمجھتے ہیں۔ نہیں! مری شہر پورے مری کا ایک فی صد بھی نہیں۔ اور جو لوگ مری شہر میں بزنس فرما رہے ہیں، اُن میں سے اسی فی صد باہر کے لوگ ہیں۔ آپ نے اگر مری کی روایات کو، رواداری کو، رسوم کو، ایثار و محبت کو دیکھنا ہے تو مری کے کسی گاؤں میں تشریف لے جائیں اور تجرباتی طور پر لوگوں سے مدد کی اپیل کر کے دیکھیں۔ اگر آپ کو حقیقتاً کسی آفت کا سامنا ہوا تو آپ یاد رکھیں گے کہ مری کے لوگ کیسے تھے۔
یار رکھیے گا، مری کے لوگ مری شہر میں نہیں پائے جاتے۔ شاہراہوں پر نہیں پائے جاتے۔
شاہراہوں پر تو ساری دنیا کے لوگ گھومنے آتے ہیں۔ اس لیے اپنے انسان اور سچا مسلمان ہونے کا ثبوت فرمائیں۔ ورنہ مری کے لوگ تو ایک طرف، آپ کی تربیّت کھُل کر سامنے آ جائے گی۔

09/01/2022

SNOWFALL January 2022 ❄️❄️❄️

Video credits: M. Ahsan Manzoor

مری میں اب تک اکیس لوگ جان کی بازی ہار گئے  ریسکیو  1122 نے لسٹ جاری کردی
08/01/2022

مری میں اب تک اکیس لوگ جان کی بازی ہار گئے ریسکیو 1122 نے لسٹ جاری کردی

‏ٹریفک جام اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے اسلام آباد سے مری اور گلیات کی طرف جانے والے راستے کو سیاحوں کیلئے اتوار کی رات تک...
07/01/2022

‏ٹریفک جام اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے اسلام آباد سے مری اور گلیات کی طرف جانے والے راستے کو سیاحوں کیلئے اتوار کی رات تک بند کر دیا گیا ہے۔

07/01/2022

Scenes from Mall Road Murree today!!


28/12/2021

😍

Address

Murree
47510

Telephone

+923181516367

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MURREE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share