Neelum TV

Neelum TV 𝑷𝙤𝒘𝙚𝒓𝙚𝒅 𝒃𝙮 𝗛𝗞

11/08/2026

وادی نیلم کے لوئر حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں وحید کی کامیابی پر جیالے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔


ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اگر مظفرآباد کی طرف بڑھے تو پوری طاقت کیساتھ ان سے نمٹا جاۓ گا ۔ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ       ...
06/08/2026

ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اگر مظفرآباد کی طرف بڑھے تو پوری طاقت کیساتھ ان سے نمٹا جاۓ گا ۔ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ




05/08/2026

📌 بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بعد پاکستانی زیر انتظام آزادکشمیر میں مبینہ استحصال کی جھلکیاں ، غیر ریاستی فورسز آزادکشمیر کے وسائل، زمین، سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور کشمیریوں کو انکے جائز حقوق دینے کے بجائے ان پر ظلم و زیادتی کر رہے ہیں ۔



05/08/2026

📌 راولپنڈی میں کشمیر کی مہاجر نشست سے الیکشن میں حصہ لینے والے سابق وزیر جاوید بٹ نے عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کے مہاجرین نشستوں کے خاتمے کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

📌 یاد رہے جاوید بٹ اس بیان سے پہلے ہر مرتبہ ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کی مخالفت میں تنقید کرنے والے پہلے پانچ دس افراد میں شمار کئیے جاتے رہے ہیں



آزادکشمیر کی وادی نیلم میں الحاق پاکستان کے حامی صحافی راجہ ساجد کو اس وقت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اک پروگرام کے ...
04/08/2026

آزادکشمیر کی وادی نیلم میں الحاق پاکستان کے حامی صحافی راجہ ساجد کو اس وقت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اک پروگرام کے دوران ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہے تھے ۔

یاد رہے وہ آزادکشمیر میں جاری حالیہ تحریک عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم رہے ہیں ۔


04/08/2026

آزادکشمیر کی وادی نیلم میں پرو پاکستانی صحافی راجہ ساجد کو ویڈیو بنانے کے دوران مقامی شہریوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ۔۔۔


تحقیقی خبر دینے پر سنئیر صحافی زمان مغل کو سینیٹ کمیٹی کے اجلاس برائے داخلہ میں سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔راولپنڈی اسلام آ...
04/08/2026

تحقیقی خبر دینے پر سنئیر صحافی زمان مغل کو سینیٹ کمیٹی کے اجلاس برائے داخلہ میں سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔

راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی دھمکیاں دینے والے فوری معافی مانگیں ورنہ احتجاج کی کال دیں گے ۔
صحافتی کمیونٹی

زمان مغل کوئی لاوارث صحافی نہیں ، دھمکیاں دینے والے فوری بدزبانی پر معافی مانگیں ورنہ دھمکیاں دینے والوں کی زبانیں کھینچ...
04/08/2026

زمان مغل کوئی لاوارث صحافی نہیں ، دھمکیاں دینے والے فوری بدزبانی پر معافی مانگیں ورنہ دھمکیاں دینے والوں کی زبانیں کھینچ لیں گے ۔
مرزا ریاض المعروف بیگ راج


پاکستان کی صحافتی تنظیموں کا سینئر صحافی زمان مغل سے اظہارِ یکجہتی، دھمکی آمیز رویے کی مذمتاسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کم...
04/08/2026

پاکستان کی صحافتی تنظیموں کا سینئر صحافی زمان مغل سے اظہارِ یکجہتی، دھمکی آمیز رویے کی مذمت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینئر صحافی زمان مغل اور ایک نجی نیوز چینل کے خلاف گرفتاری، ایف آئی آر، موبائل فون کے فرانزک اور پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی جیسے مطالبات پر ملک بھر کی مختلف صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زمان مغل کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی خبر کے حوالے سے قانونی یا حقائق سے متعلق کوئی اعتراض موجود تھا تو اس کے لیے آئینی اور قانونی فورمز موجود ہیں، تاہم خبر کی بنیاد پر کسی صحافی کو نشانہ بنانا اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنا آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ اظہار کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔

صحافتی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو آئینِ پاکستان کے تحت حاصل آزادیٔ اظہار اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی صرف قانون، آئین اور شفاف قانونی طریقۂ کار کے مطابق عمل میں لائی جائے اور آزادیٔ صحافت کا ہر صورت احترام یقینی بنایا جائے۔

صحافتی تنظیموں نے زور دیا کہ صحافیوں کے خلاف دھمکی آمیز اور ہراساں کرنے والا رویہ فوری طور پر بند کیا جائے اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔


راولاکوٹ کے کچھ علاقوں میں رینجرز کی طرف سے مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے جہاں راستے بند ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو خو...
03/08/2026

راولاکوٹ کے کچھ علاقوں میں رینجرز کی طرف سے مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے جہاں راستے بند ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے ۔



Address

Muzaffrabad Ajk
Muzaffarabad
13230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neelum TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Neelum TV:

Shortcuts

Share