
08/07/2025
🌱 آئیے مل کر دیودار کے جنگل اگائیں! 🌲
12 اور 13 جولائی کو پودوں کی تقسیم
دہیرکوٹ میں ایک عظیم ماحولیاتی مہم کا آغاز ہونے جا رہا ہے!
ہم سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ 12 اور 13 جولائی کو دیودار کے 20,000 پودے اپنی زمینوں پر لگانے اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری لیں۔
یہ صرف پودے نہیں، بلکہ ہماری نسلوں کا مستقبل ہیں۔
ہمیں ان جگہوں پر دیودار اگانے ہیں جہاں وہ اچھی طرح پنپ سکتا ہے۔
تمام مقامی افراد، نوجوانوں، طلبہ، اور خواتین سے درخواست ہے کہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں۔
🌿 یہ وقت ہے عملی قدم اٹھانے کا!
🌿 پودا لگائیں، اس کی حفاظت کریں، اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز دہیرکوٹ چھوڑیں۔
ہم ٹیچر عثمان صاحب کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ عظیم مہم شروع کی اور کمیونٹی کے لیے 20,000 دیودار کے پودے مہیا کیے۔
دہیرکوٹ کمیونٹی آپ کی شکر گزار ہے!
ہم سب مل کر اس مشن کو کامیاب بنائیں گے۔