Kashmir Adventure Club

Kashmir Adventure Club Apna Adventure club is a society of friends that arranges and executes random and sudden adventures

اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا آوارگیTour De Ganga Choti (Choti Ganga) 😁😊😊
20/08/2020

اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا آوارگی
Tour De Ganga Choti (Choti Ganga) 😁😊😊

Trip to choi top, Noon Bagla, District Jhelum Valley Azad Kashmir
19/08/2020

Trip to choi top, Noon Bagla, District Jhelum Valley Azad Kashmir

Noon Bagla top to choi.. Tehsil Chikar , District Jhelum Valley Azad Kashmir
11/08/2020

Noon Bagla top to choi.. Tehsil Chikar , District Jhelum Valley Azad Kashmir

27/09/2019
Zohaib Tayyab Xain Ali Abdullah Khan han bhai chlen phr ;) 🧐
27/09/2019

Zohaib Tayyab Xain Ali Abdullah Khan han bhai chlen phr ;) 🧐

20/06/2019

The stunning leepa Valley is situated in the district Jhekum Valley of Azad Kashmir some 105 km from the capital Muzaffrabad. The valley is divided into the Reshian, Dao Khan, Leepa, and Chananian sections. Leepa valley is situated 10,000 feet (3.0 km) above sea level. Snowfall occurs regularly throughout the year.[5][6]

Rice and apple fields can be found frequently in the whole valley. The Line of Control, which separates it from Jammu and Kashmir, can be seen from anywhere while standing in the valley from east to west. Its lush green river fields in summer and typical wooden kashmiri houses present a wonderful view to the tourists.

نون بگلہنون بگلہ ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر کی تحصیل چکار کا ایک انتہائی خوبصورت اور صحت افزا مقام ہے۔ آزاد کشمیر کے دارلح...
13/06/2019

نون بگلہ
نون بگلہ ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر کی تحصیل چکار کا ایک انتہائی خوبصورت اور صحت افزا مقام ہے۔ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس خوبصورت اور پرکشش مقام کوآزاد کشمیر میں سیاحت کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ نون بگلہ جانے کے لیے مظفرآباد میں واقع قائد اعظم برج یا جس کو عرف عام میں دومیل پل کہا جاتا ہے سے دائیں جانب شاہراہ سرینگر پر تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں دھنی سے اوپر چکار کی طرف مڑ جائیں۔ چکار بازار سے چند منٹ کے فاصلے پر ایک سڑک نیچے کو مڑتی ہے جو ضلع باغ آزاد کشمیر کی طرف جاتی ہے جبکہ اسی مقام سے ایک سڑک اوپر کی طرف جاتی ہے جو نون بگلہ جاتی ہے۔ نون بگلہ چکار بازار سے تقریباً 10 کلومیٹر پر واقع ہے ۔ یہ گاؤں اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر میں جانا جاتا ہے۔ نون بگلہ بازار سے 10 منٹ کی ٹریکنگ پر واقع نون بگلہ ٹاپ پاکستان کے کسی بھی سیاحتی مقام سے کسی طور کم خوبصورت نہیں ۔۔ اس مقام سے آپ ایک جانب لیپہ والی، پانڈو، گنگا چوٹی زلزال لیک کڑلی چکارکے نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے اور دوسری جانب اسی مقام سے آپ ملکہ کہسار مری کے دلکش نظاروں کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔ نون بگلہ میں چند مقامات پر ایسے پتھر موجود ہیں جن کو مقامی لوگ قدرتی ایئر کنڈشنر بھی کہتے ہیں کیوںکہ ان مقامات سے ہر وقت قدرتی طور پر انتہائی ٹھنڈی ہواؤں کا اخراج جاری رہتا ہے۔ اسی طرح نون بگلہ بازار سے نیچے کی جانب نون بگلہ گاؤں میں واقع میدان بھی ایک دیدنی مقام ہے۔ سر نہر کے کنارے پر واقع چاروں طرف سے فلک بوس پہاڑوں اور قدرتی جنگلات میں گھرا ہوا تقریباً 600 کنال اراضی پر محیط یہ میدان نون بگلہ کی وادی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ چاندنی راتوں میں اس مقام پر کیمپنگ کسی طور پر زندگی کے بہترین اور خوبصورت ترین تجربے سے کم نہیں۔ اسی میدان سے تقریباً 25 منٹ کی ٹریکنگ پر ڈنگیاں نام کا انتہائی خوبصورت مقام واقع ہے جو ہر سال آنے والے سیاحوں کو اپنے قدرتی حسن سے سحر انگیز کر دیتا ہے نون بگلہ کی انتہائی اہم اور منفرد خصوصیت یہاں موجود ٹھنڈے اور میٹھے پانی کے چشمے ہیں۔ نون بگلہ میں تقریباً ہر گھر کے باہر ایک چشمہ ضرور موجود ہے جن کی تعداد تقریباً30 کے لگ بھگ ہے۔ نون بگلہ کا موسم تقریباً سارا سال سیاحت کے حوالے سے موضوع رہتا ہے۔۔ سردیوں میں یہاں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں 4 سے 5 فٹ برف باری ہوتی ہے اور گرمیوں میں بھی یہاں کا درجہ حرارت عموماً 10 سے 20 ڈگری سینٹیگریڈ تک رہتا ہے ۔نون بگلہ کے رہائشی زیادہ تر سید گیلانی خاوادہ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مہمان نواز اور خوش اخلاق لوگ ہیں جو آنے والے تمام سیاحوں کو وسائل کی کمی کے باوجود انتہائی خوش دلی سے خوش آمدید کرتے ہیں اور ان کی خدمت کا اپنا اخلاقی فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں ۔۔ نیلم ویلی آنے والے سیاح واپس جانے سے پہلے ایک دن نکال کر ضرور نون بگلہ تشریف لائیں۔ نون بگلہ پورے آزاد کشمیر کا حسن اپنے اندر سموئے آپکی آمد کا منتظر ہے۔

Address

Muzaffarabad
13230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Adventure Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category