26/01/2024
بارش اور برف باری کی آمد
کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے:
بارش یا برف باری میں سفر ہر گز نہ کریں۔
اگر دوران سفر کسی سیاحتی مقام پر یا راستے میں شدید بارش یا برف باری شروع ہو جائے تو قریبی ہوٹل وغیرہ میں رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دیں۔
بارش وغیرہ میں ہمیشہ گاڑی کی سپیڈ نارمل سے مزید کم کر دیں کیونک پہاڑی علاقوں میں پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اگر آپ نے اپنا ٹور پلان نہیں کیا تو کوشش کریں کہ جب بارش اور برف باری ختم ہو جائے تب ہی سیاحتی مقامات کا رخ کریں۔
گاڑی جب کسی جگہ کھڑی کریں تو شیشے مکمل بند کر کہ کبھی بھی گاڑی کا ہیٹر آن نہ رکھیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
گرم لباس اپنے ساتھ رکھیں۔
سیاح حضرات کشمیر کی سیر کے دوران کسی بھی مسئلے کے پیش آنے پر جتنا جلدی ممکن ہو سکے ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔ہم آپ کی مدد کے لیئے 24 گھنٹے آن ڈیوٹی ہوں گے۔ انشاءاللہ
ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم نمبرات:
05822-930831
05822-930832
05822-930829
05822-1422