Journalist Raja idrees aftab

Journalist Raja idrees aftab میڈیا

05/10/2022
03/10/2022

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش آئے واقعہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام

30/09/2022

عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی، مبینہ آڈیو میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی گفتگو کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق ملک میں آڈیو لیک کا سلسلہ جاری ہے ، عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی مبینہ آڈیو میں عمران خان شاہ محمودقریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہا اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے، اعظم خان، شاہ محمود قریشی ہم تینوں نے اور فارن سیکریٹری نےعمران خان نے کہا ہے کہ اس میں ہم نے صرف کہنا ہے وہ جولیٹر ہے اس کے چپ کرکے منٹس اپنے پاس لکھ لیں، یہ اعظم خان کہہ رہا ہے اس کے منٹس بنا لیتے ہیں اسے فوٹواسٹیٹ کرکر رکھ لیتے ہیں اعظم خان نے جواب دیا کہ سائفر8،9 کو آیا ہے، 8 کو آیا ہے، جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ میٹنگ 7 کو ہوئی ، ہم نے کسی صورت امریکا کا نام نہیں لینامبینہ آڈیو میں عمران خان نے زوردیتے ہوئے کہا اس ایشو پر پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے،یہ بہت امپورٹنٹ ہےآپ سب کےلیے ، کس ملک سےلیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتااسدعمر نے کہا یہ لیٹر نہیں ہے، میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہی ہے نہ میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، ٹرانسکرپٹ یا لیٹرایک ہی چیز ہے، پبلک جلسے میں لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو نہیں سمجھ آنی تھی لیٹر ہی بولیں گے۔

25/09/2022

انجکشن بوائے کے بعد انجکشن گرل ڈاکٹر کے خلاف قانونی کاروائی تو بنتی ہے

چکار (راجہ ادریس سے)چکار ومضافات میں ٹائیفائیڈ کے مہلک اثرات سے بچاو کے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ ص...
20/09/2022

چکار (راجہ ادریس سے)چکار ومضافات میں ٹائیفائیڈ کے مہلک اثرات سے بچاو کے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر انعم منظورنے پرائیویٹ و سرکاری ادارہ جات میں جا کر طلباء وطالبات کو ٹائیفائڈ بیماری سے آشنائی اور اس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئےآگاہی دی اس آگاہی مہم میں انہوں نےپرائیویٹ و سرکاری ادارہ جات کے اساتذہ اکرام اور طلباء و طالبات کو ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری کے نقصانات اور بچاو سے متعلق آگاہ کیا اور کہاکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے والدین و سرپرست صاحبان کا بھرپور تعاون بہت ضروری ہے. 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری سے بچاو کے انجیکشن لگوانا بہت ضروری ہے جس کا انعقاد 3 اکتوبر تا 15 اکتوبر کیا جائے گاتاکہ پولیو ویکسین ڈراپس اور ٹائیفائیڈ کے انجیکشن سے ان مہلک بیماریوں سے بچوں کو بچایا جاسکے. اور ایک صحت مند معاشرہ کا وجود سامنے آ سکے اس موقع پر محمد حسین خام میموریل سکول چکار کے پرنسپل راجہ ادریس آفتاب نے بھی ٹائیفائیڈ کے مہلک اثرات سے بچاو اور انجیکشن لگوانے کی مہم سے متعلق طلباء کو موٹیویٹ کیا اور کہا کے اساتذہ کرام والدین و سرپرست صاحبان کو اس مہم کے متعلق آگاہ کریں اگاہی مہم کا مقصد اس مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کروانا ہے یہ صرف اس صورت میں ممکن ہے کہ جب ہم اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی مہم فراہم کرنے پر صرف کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک لوگوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے فوائد بارے پتہ نہیں ہوگا تب تک لوگ بچوں کو ویکسینیشن کروانے میں اپنا تعاون نہیں کریں گے اس لیے جتنا زیادہ ہو سکے ہمیں اس ویکسینیشن کے فوائد بارے شہریوں کو آگاہ کرنا ہوگا

19/09/2022

الحمدللہ 9 اگست سے بلاک ہوافیسبک پیج آج بحال ہو گیا

ہٹیاں بالا صدر پیپلزپارٹی جہلم ویلی راجہ محمد  پرویز اقبال ایڈووکیٹ کی زیر صدارت   پاکستان پیپلزپارٹی جہلم ویلی کا اہم م...
06/08/2022

ہٹیاں بالا صدر پیپلزپارٹی جہلم ویلی راجہ محمد پرویز اقبال ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی جہلم ویلی کا اہم مشاورتی اجلاس ...سابق صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کی برسی اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم معملات پر غور جس میں خصوصی شرکت سنئیر نائب صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 7شوکت جاوید میر کی خصوصی شرکت کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ 6اور 7کی سنئیر رہنمائوں جنرل سیکٹری پیپلزپارٹی جہلم ویلی ملک نواز اعوان، خواجہ ناصر چک ،سید شائق الحسن گیلانی ،ممبر راجہ نزیر، سید شفیق کاظمی، راجہ رشید، چوہدری منظور مقدم، راجہ عزیز، سجاد بیگ ،سید اکرم ہمدانی ،سفیر ترک، سید ساجد ہمدانی، چوہدری رفیق نئیر ،سید ظاہر ہمدانی ،سردار جہانگیر راجہ عاطف، شفیق راجہ، بشارت داؤد، چوہدری افضال رحیم ،ذاہد بشیر گجر، غفور قمر ایڈوکیٹ، خلیل الرحمٰن کھوکھر،چوہدری نوید علی، صدر پیپلزپارٹی سوشل میڈیا خواجہ حسن شریف ،جنرل سیکریٹری شاہد خوشحال ترک، سید جنید کاظمی ،چوہدری وحید، پی وائی او مظفرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر سید روف ہمدانی ،پی وائی او جہلم ویلی کے صدر راشد مغل ،جنرل سکریٹری سید وحید ہمدانی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ذوہیب اشرف، پی ایس ایف کے صدارتی امیدوار راجہ حسنین ودیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور برسی اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی جہلم ویلی کی قیادت پر مکمل اعتماد ۔۔۔۔
قیادت جو فیصلہ کرے گی انشاءاللہ پیپلزپارٹی کے کارکنان ہر وارڈ ہر یوسی سے اپنے امیدوار کی بھرپور حمایت بھی کرے گی اور الیکشن جیت کر سیٹیں قیادت کو تحفہ میں دیں گی ..
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ اشفاق ظفر نے کہا کہ صاحبزادہ محمد اسحاق محروم کی برسی ہمیشہ کی طرح عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔۔۔۔
آج کا دن آزاد کشمیر کی تاریخ مزید کہا کہ اج کا دن سیاہ ترین دن ہے آج ریاست جموں و کشمیر کا استحصال کیا گیا دنیا کے منصف کہاں ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کب انصاف فراہم کریں گے مقبوضہ کشمیر میں ابھی تک کرفیو نافذ ہے انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے ....
صدر جہلم ویلی راجہ محمد پرویز اقبال نے کہا کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں جہلم ویلی سے پیپلزپارٹی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر وارڈ اور یونین کونسل میں گھر گھر جاکر اپنے امیدواران کی الیکشن کمپین کریں گے میدان خالی چھوڑیں گے اور نا ہی کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کریں گے ۔۔۔
مشاورتی اجلاس سے میڈیا ایڈوائزر و امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر اور دیگر مقررین نے کہا کہ قائد کشمیر بابائے قوم سابق صدر،سابق سینئر وزیر صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کی برسی عقیدت و احترام سے منائیں گے جس کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دیں گے تاکہ پروگرام کو حتمی شکل دی جا سکے مقررین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت جس کو بھی ٹکٹ دے گی اسکا بھرپور ساتھ دیں گے اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ضلع کونسل کا چیئرمین بھی پیپلز پارٹی سے ہو گا تیاریاں مکمل ہیں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔۔۔۔۔

سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چھ جہلم ویلی سردار ندیم طارق کی صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر سے ملاقات آزاد کشمیر کی...
06/08/2022

سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چھ جہلم ویلی سردار ندیم طارق کی صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر سے ملاقات آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پندرہویں آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا صدر بننے پر شاہ غلام قادر کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر رہنما آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار اسد شہزار اور سردار بلاول بھی
موجود تھے۔

سابق امیدوار اسمبلی   آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس  حلقہ 6 سردار ندیم طارق  کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات مسلم کانفرنس عبد...
06/08/2022

سابق امیدوار اسمبلی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ 6 سردار ندیم طارق کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات مسلم کانفرنس عبدالقدیر عباسی سے ان کی رہاش گاہ پر اہم ملاقات آئندہ بلدیاتی انتخابات ضلع جہل ویلی حلقہ6 چکار چناری چکوٹھی کھلانہ سمیت تمام یونین کونسل میں کارکنان سے مشاورت کے بعد پولنگ اسٹیشن سطح پر تنظیم سازی کا مکمل کرنا اور بلدیاتی انتخابات میں امیدواران کا انتخاب اور حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق سردار ندیم نے کہا کہ حلقہ6 میں تمام فیصلے مقامی وارڈ کے کارکنان اور سنیر اراکین مجلس عاملہ کی مشاورت سے کیے جاہیں اسلام آباد میں مقیم حلقہ6 کے کارکنان سے جلد مشاورت کے لیے اجلاس بلایا جاے گا جبکہ چناری گیسٹ ہاوس میں مشاورتی اجلاس بلایا جاے گا ڈاکٹرمحمد عابدعباسی نے کہا کہ کارکنان کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کو عزت دینا لیڈرشپ کی زمہ داری ہے اس موقع پر ڈاکٹرمحمد عابدعباسی کے والد سید افسر عباسی ، عبدالقدیر عباسی ،سردار اسد شہزاد ،سردار بلاول خورشید سہراب قدیر ارباب قدیر اور دیگرز بھی موجود تھے

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)چناری بازار کے تاجر راجہ ساجد کے بھائی راجہ شمشیر کی دعائے قل پیپلز پارٹی کے رہنماء اشفاق ظفر سمیت...
05/08/2022

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)چناری بازار کے تاجر راجہ ساجد کے بھائی راجہ شمشیر کی دعائے قل پیپلز پارٹی کے رہنماء اشفاق ظفر سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چناری کے تاجر راجہ شمشیر کی دعائے قل میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ،اسسٹنٹ کمشنر چکار خواجہ عبدالوحید گنائی،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر،سابق صدر جہلم ویلی بار ایسوسی ایشن خورشید اعوان ایڈووکیٹ،ایس ایچ او چکار زاہد عمر،طارق زبیر مغل،راجہ بشارت داؤد،سفیر یونس مغل،فہیم قریشی،ساجد ملک،خواجہ حماد خورشید سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقعہ پر مرحوم کی مغفرت،بلندی درجات اور سوگواروں کے صبروجمیل کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Address

Chikar Town Ramsar
Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Journalist Raja idrees aftab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share