19/07/2026
انتہائی افسوسناک حادثہ: پارس ڈمناڑیاں کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی
پارس (کاغان ویلی): آج پارس کے علاقے ڈمناڑیاں کے مقام پر ایک انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں چنگان گاڑی نمبر AGJ-957، جو مانسہرہ سے ناران جا رہی تھی، اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی جنید ولد سہیل، ساکن سیالکوٹ چلا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
جاں بحق افراد:
- شمروز ولد ساجد، ساکن سیالکوٹ
- شانزہ دختر اشفاق، ساکن لاہور
- سمن دختر شہباز، ساکن لاہور
- جنید ولد سہیل (ڈرائیور)، ساکن سیالکوٹ
زخمی:
- تنویر ولد خرم، ساکن سیالکوٹ
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور کے ڈی اے کے ارکان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمی اور جاں بحق افراد کو کھائی سے نکالا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی سمیت تمام متاثرین کو ضروری کارروائی کے بعد بالاکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
یہ حادثہ انتہائی دلخراش ہے اور پورے علاقے میں غم کی فضا قائم ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے،
اور زخمی کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
سید منظور شاہ کے ڈی اے