Khan Tours

Khan Tours khan Tours

19/05/2026

Khan Tours
0300-2870384

19/05/2026
رہبر معظم مدظلہ العالی کے نماز جمعہ کے خطبوں کے اقتباسات زندگی کے حادثات رحمت الٰہی ہیں۔اگر مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ متح...
04/10/2024

رہبر معظم مدظلہ العالی کے نماز جمعہ کے خطبوں کے اقتباسات

زندگی کے حادثات رحمت الٰہی ہیں۔
اگر مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو جائیں تو عزت الٰہی انکے شامل ہو گی۔ وہ سنت الٰہی سے استفادہ کرپائیں گے۔
قرآن کی سیاست مسلمانوں کے لیے یہ ہے کہ ملت اسلامیہ ایک دوسرے سے وابستہ ہوں۔
اگر ایسا ہوا تو الٰہی عزت تمہارے شامل حال ہوگی۔ حکمت الٰہی تمہاری پشت پناہی کرے گی۔ یہ قرآن کی منطق ہے اسکے مقابلے میں عالمی استکبار کی سیاست ہے اور اس کا منبع تفرقہ پھیلانا ہے۔

آج ملتیں بیدار ہوچکی ہیں۔ آج امت مسلمہ دشمنوں کی ان سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔
دشمن ایک ہی ہے لیکن ہر جگہ اس کا طریقہ کار مختلف ہے
لیکن ایک ہی جگہ سے ان کو حکم صادر کیا جاتا ہے۔
جب ایک مک میں انکی سیاست کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ دوسرے ملک پہنچ جاتے ہیں۔
آج ہمیں غفلت نہیں برتنی چاہئے۔ ہمیں افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ و لبنان تک کمر کس لینی چاہئے

آج میری گفتگو کا بیشتر حصہ لبنان اور فلسطین کے عوام کے لئے مختص ہے
وہ بین الاقوامی قوانین جن کی تدوین میں شاید ہمارا کوئی کردار بھی نہیں ہے ان میں بھی حتی یہ موجود ہے کہ ہر ملک کو اپنے اوپر جارحیت کرنے والے کے خلاف دفاع کا حق ہے جس کا مطلب یہ ہے فلسطینی عوام کو اس بات کا حق ہے اس دشمن کے خلاف اٹھ کھڑی ہو جس نے انکے گھر، انکے ملک انکے باغات کو ویران کردیا ہے
کسی بھی بین الاقوامی ادارے کو اس بات کا حق نہیں ہے کہ وہ ملت فلسطین و لبنان پر اعتراض کرے کہ تم نے اپنا دفاع کیوں کیا یا غزہ کا دفاع کیوں کیا۔ یہ انکا اسلامی وظیفہ ہے
ایک سال پہلے ایک منطقی عمل انجام۔پایا جو فلسطینیوں کا شرعی اور قانونی حق تھا
دو تین راتوں پہلے بھی ہم۔نے ایک قانونی اور شرعی عمل انجام دیا
ہم اس ذمہ داری کے انجام دینے میں نہ سستی اور کوتاہی کا شکار ہوں گے نہ ہی عجلت دکھائیں گے!

دوسرے خطبے میں لبنان کے مسائل پر بات ہوگی اور کے مخاطبین لبنان اور عرب ممالک میں موجود ہمارے برادران ہوں گے
اس خطبے کے مخاطب پوری دنیائے اسلام ہے لیکن ملت عزیز لبنان اور فلسطین سے خاص خطاب ہے
سید حسن نصر اللہ کا فقدان عظیم فقدان ہے البتہ ہماری عزاداری کا مطلب پریشانی اور مایوسی نہیں ہے بلکہ عزاداری سید الشہداء ہے جو زندہ کرتی ہے اور امید دلاتی ہے۔
سید حسن نصر اللہ کا جسم ہمارے درمیان سے جاچکا ہے لیکن انکی روح اور انکا نظریہ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہے
مظلوموں کے شجاع مدافعت اور انکی گویا زبان اور انکی دل گرمی کا سبب تھے
اہم ترین پیغام جو انہوں نے اپنی زندگی میں آپ ملتوں کو دیا یہ تھا کہ مایوسی کا شکار نہ ہوں اور اپنے جدوجہد کی راہ میں سستی نہ دکھائیں، اپنی ہم دلیمیں اضافی کریں، اور اپنے ایمان و توکل سے دشمن کو شکست دیں
آج ہمارے سید شہید کی امت اسلامیہ سے یہی خواہش ہے کہ پلید دشمن۔جو حزب اللہ حماس یا جہاد اسلامی اور دیگر استقامتی گروہوں کو نقصان پہنچا سکے تو وہ ٹارگٹ کلنگ، تباہی کے زریعے اپنے اہداف حاصل کرے
عزیزوں ہمارے داغدار دل یاد خدا سے پرسکون ہوتے ہیں
سید عزیز نے تیس سال مشکل ترین مجاهدت میں گذارے
سید کی تدبیروں سے حزب اللہ مرحلہ بہ مرحلہ اور صبر اور منطق کے سائے میں پروان چڑھتی رہی
حزب حقا کہ شجرہ طیبہ ہے
ہم ایرانی کافی عرصے سے لبنان اور اسکی خصوصیات سے آشنا ہیں
خون میں غرق لبنان کا ادائے دین ہم سب کی ذمہ داری ہے!

دشمن کا ہدف صہیونی رجیم کو مغربی ممالک میں انرجی ایکسپورٹ کرنے کا مرکز اور تجارتی حب بنانا ہے
اس میں کچھ شک نہیں کہ صیہونیوں اور امریکیوں کا یہ خواب ایک باطل خواب ہے
یہ وہ شجرہ خبیثہ ہے جس کی جڑیں جلد اس زمین سے اکھاڑ دی جائیں گی
وہ ہرگز حماس اور حزب اللہ پر کامیابی حاصل نہیں کرپائیں گے
اے ہمارے جری مجاہدوں یہ شہادتیں تمہارے نہضت کو سست نہیں بلکہ استوار کریں گی
ان چند دہائیوں میں ہماری متعدد برجستہ شخصیات کو شہید کیا گیا
ان میں سے ہر ایک انقلاب کا ستون شمار کیا جاتا تھا اور انکا فقدان کوئی آسان بات نہیں تھی لیکن انقلاب نہ صرف سستی کا شکار نہیں ہوا بلکہ اسے سرعت ملی
آج استقامتی محاذ بھی سست نہیں پڑے گا بلکہ اسے سرعت ملے گی

طوفان الاقصی اور غزہ اور لبنان کی ایک سالہ استقامت نے غاصب رجیم کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ وہ اب اپنے وجود کو بچانے کے درپے ہے
اس جدوجہد نے غاصب صیہونی رجیم کو ستر سال پیچھے دھکیل دیا ہے
اس خطر میں جنگ، نا آمنہ اور نابودی غاصب صہیونی رجیم اور ان ممالک کی وجہ سے ہے جو اس کی پشت پناہی کررہے ہیں

خدا کا سلام رہبر شہید نصر اللہ اور شہید ہنیہ اور قاسم سلیمانی پر ہو.

*درس حدیث شریف*عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِیَ اللّٰہ تعالٰی عنہ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى ال...
24/05/2024

*درس حدیث شریف*

عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِیَ اللّٰہ تعالٰی عنہ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،‏‏‏‏ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ إِذَا أَنَا عَمِلْتُهُ أَحَبَّنِي اللَّهُ وَأَحَبَّنِي النَّاسُ،‏‏‏‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا يُحِبّكَ اللَّهُ،‏‏‏‏ وَازْهَدْ فِيمَا فِي أَيْدِي النَّاسِ يُحِبُّوكَ۔

ترجمہ:
حضرت سیدنا سھل ابن سعد ساعدی رضي الله تعالیٰ عنه روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: يارسول الله صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جسے میں کروں تو الله تعالیٰ مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں، تو رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دنیا سے بے رغبتی رکھو، الله تعالیٰ تم کو محبوب رکھے گا اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے نیاز ہو جاؤ تو لوگ بھی تم سے محبت کریں گے۔

ابن ماجہ حدیث نمبر 4102

*دعا*اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ  اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مِنۡ رَّبِّہٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ؕ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِک...
17/05/2024

*دعا*
اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مِنۡ رَّبِّہٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ؕ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ ۟ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ ۟ وَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ٭۫ غُفۡرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۲۸۵﴾
لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا ؕ لَہَا مَا کَسَبَتۡ وَ عَلَیۡہَا مَا اکۡتَسَبَتۡ ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحۡمِلۡ عَلَیۡنَاۤ اِصۡرًا کَمَا حَمَلۡتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ۚ وَ اعۡفُ عَنَّا ٝ وَ اغۡفِرۡ لَنَا ٝ وَ ارۡحَمۡنَا ٝ اَنۡتَ مَوۡلٰىنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۸۶﴾٪
’’رسول (ﷺ) اس (ہدایت) پر ایمان لائے ہیں جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل کی گئی ہے اور سارے مومن بھی، سب اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں۔ (وہ کہتے ہیں:) ہم اس کے رسولوں میں سے کسی ایک میں بھی فرق نہیں کرتے اور وہ کہتے ہیں: ہم نے (حکم) سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ اللہ کسی کو اس کی برداشت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا، کسی شخص نے جو نیکی کمائی اس کا پھل اسی کے لیے ہے او رجو اس نے برائی کی اس کا وبال بھی اسی پر ہے۔ اے ہمارے رب! اگر ہم سے بھول چوک ہوجائے تو ہماری گرفت نہ کر، اے ہمارے رب! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جو تونے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے ہمارے رب! جس بوجھ کو اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں، وہ ہم سے نہ اٹھوا اور ہم سے درگزر فرما او رہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا کارساز ہے، پس تو کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔‘‘آمین

*دعا*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَع...
03/05/2024

*دعا*

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْمَاْثَمِ وَالْمَغْرَمِ

’’اے اللہ! بے شک میں عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور فتنۂ مسیح دجال سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور فتنۂ زندگی اور موت سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے اللہ! یقیناً میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘

*درس قرآن کریم*سورۃ طہٰ 126,127قَالَ  کَذٰلِکَ اَتَتۡکَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیۡتَہَا ۚ  وَکَذٰلِکَ  الۡیَوۡمَ  تُنۡسٰیoوَ کَذ...
01/05/2024

*درس قرآن کریم*
سورۃ طہٰ 126,127

قَالَ کَذٰلِکَ اَتَتۡکَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیۡتَہَا ۚ وَکَذٰلِکَ الۡیَوۡمَ تُنۡسٰیo
وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِیۡ مَنۡ اَسۡرَفَ وَ لَمۡ یُؤۡمِنۡۢ بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ ؕ وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَۃِ اَشَدُّ وَ اَبۡقٰیo

ترجمہ:
ارشاد ہوگا: ایسا ہی ( ہوا کہ دنیا میں ) تیرے پاس ہماری نشانیاں آئیں پس تو نے انہیں بھلا دیا اور آج اسی طرح تو ( بھی ) بھلا دیا جائے گا۔
اور اسی طرح ہم اس شخص کو بدلہ دیتے ہیں جو ( گناہوں میں ) حد سے نکل جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ، اور بیشک آخرت کا عذاب بڑا ہی سخت اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔

موسم الرٹ 👇👇اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسمی الرٹ جاری کردی 26 تا 29 اپریل 2024 کو بارشوں کے ساتھ آندھی طوفان آسما...
24/04/2024

موسم الرٹ 👇👇
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسمی الرٹ جاری کردی 26 تا 29 اپریل 2024 کو بارشوں کے ساتھ آندھی طوفان آسمانی بجلی ندی نالوں میں طغیانی کی پیشنگوئی ۔

لہذا آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ، جہلم ویلی ، پونچھ راولاکوٹ اور حویلی کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو بذیل ہدایات جاری کی جاتی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔

1۔👈 بارش میں پہاڑی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں کسی مجبوری کی صورت میں انتہائی احتیاط کریں۔

2۔👈 شدید بارش کی صورت میں ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی قریبی ہوٹل یا ریسٹ ہاؤس وغیرہ میں رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دیں۔

3۔👈 بارش میں گاڑی کی سپیڈ کم رکھیں پہاڑی علاقوں میں پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

4۔👈 بارش ختم ہو نے پر اپنے ٹور پلان کو صورتحال کے مطابق از سر نو ترتیب دیں۔ مناسب انتظامات رکھیں۔

5۔👈دوران سفر کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔ ٹوریسٹ پولیس آپ کی مدد کے لیئے 24 گھنٹے تیار ۔ ۔ انشاءاللہ

ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم رابطہ نمبرز
05822-930831
05822-930832
05822-930829
05822-1422

*دعا*لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَآ اِ...
20/04/2024

*دعا*

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ

’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، (وہ) بہت عظمت والا، بڑا بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں (جو) عرشِ عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں (جو) آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔"

𝐄𝐢𝐝 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐫𝐚𝐤 🇵🇰تمام امت مسلمہ کو عید مبارک ہو اللہ پاک نماز روزہ تراویح اعتکاف اور باقی تمام عبادات قبول فرمائیں ✨🌙✨
09/04/2024

𝐄𝐢𝐝 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐫𝐚𝐤 🇵🇰
تمام امت مسلمہ کو عید مبارک ہو اللہ پاک نماز روزہ تراویح اعتکاف اور باقی تمام عبادات قبول فرمائیں ✨🌙✨

ابن عمر ؓ فرماتے ہیں:رسول الله ﷺ نے مسلمانوں کے ہر غلام و آزاد، مرد و عورت، اور چھوٹے بڑے پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَ...
02/04/2024

ابن عمر ؓ فرماتے ہیں:

رسول الله ﷺ نے مسلمانوں کے ہر غلام و آزاد، مرد و عورت، اور چھوٹے بڑے پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو صدقہ فطر فرض فرمایا، اور حکم فرمایا کہ اسے نماز عید کے لئے جانے سے پہلے ادا کر دیا جائے.
(1 صاع = تقریباً 2.73 کلو)

بخاری 1503
(مسلم 2278؛ مشکوٰۃ 1815)

Address

Nawabshah
67450

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khan Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khan Tours:

Share

Category