19/08/2026
ایک لڑکی کا خوبصورت ہونا پورے گھر کی موت کی وجہ بن گیا ۔۔۔ لاہور چوہنگ واقعہ ، اور تازہ ترین حقائق ۔۔۔۔۔ چوہنگ میں کل علی الصبح ایک شخص نے اپنے سسرال جا کر بیوی کو ساتھ چلنے کو کہا اور انکار پر فا۔ئیرنگ کردی ، جسکے نتیجے میں اسکی جواں سالہ بیوی ، سسر ، ساس اور سالا جان بحق ہو گئے ۔۔ معلوم ہوا ہے کہ سمعیہ نامی خاتون ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی جہاں ملزم عمران شوکت نے اسے اپنے چنگل میں پھنسا لیا اور اس سے عدالتی نکاح کر لیا ، لیکن اس نکاح کے باوجود لڑکی اپنے والدین کے گھر ہی مقیم رہی ، جب عمران شوکت نے اس نکاح کا ڈھنڈورا پیٹا اور سمعیہ کو لے جانے کا تقاضا کرنے لگا تو سمعیہ کےو الدین نے عدالت سے رجوع کیا جہاں لڑکی نے اپنے والدین کے حق میں بیان دیا اور کہا کہ اسکا نکاح دھوکے سے ہوا ہے وہ شوہر کے ساتھ نہیں جانا چاہتی اور اپنے والدین کے ساتھ جائے گی ۔ اسی بات کا ملزم عمران شوکت کو رنج تھا ۔ واقعہ کے روز وہ ایک رایفل لے کر سمعیہ کے گھر پہنچا جہاں اسکے جانے سے انکار پر عمران شوکت نے سب سے پہلے اس کو گو۔لی ماری پھر مزاحمت پر ساس سسر اور سالے کی بھی جان لے لی اور پھر موقع پر ہی ۔۔خو۔د ۔کشی۔ کر لی ۔۔۔۔ یوں ناسمجھی میں ہوئے فیصلے کا انجام 5 قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہوا ۔۔۔۔