19/12/2025
پلندری کی عوام کی فریاد۔
بنام انتظامیہ پلندری۔
محترم و مقدم
جیسا کہ آپ کو علم میں ہو گا کہ پلندری کے انتظامی معاملات کا زمہ آپ پر عائد ہے۔
مودبانہ گذارش ہے کہ بازار کے اندر جا بجا دکاندار قریباً آدھی سڑک تک آ چکے ہیں۔اور گمان ہے کہ جلد مکمل سڑک پے دکانداری کی جائے گی۔
عوام کو پیدل چلنے کے دشواری کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں بھی بہت سے مسائل ہیں۔
آپ سے گزارش ہے کہ اسٹیٹ کے دیے ہوئے اختیارات اور عوام کے وسیع تر مفاد میں بازار پلندری سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
عین نوازش ہو گی۔
Pallandri Community
Pallandri Sudhnoti, Azad Kashmir