05/08/2026
نامور آئی ٹی ایکسپرٹ، اے آئی اور آئی ٹیکو بیسڈ سمارٹ سکل و سوشل میڈیا مینجمنٹ کورسز کی وجہ سے معروف سمارٹ سکل انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او (سپیشلائزیشن ان انٹرنیٹ اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیزکے حامل ڈیجیٹل استاد) اشفاق رحمانی کا کہنا ہے کہ سمارٹ سکل انسٹی ٹیوٹ آٹھ سال سے چودہ سال کے بچوں کو ہنر مند شہری کے طور پر سامنے لانے میں امید آفزاء کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ ہم ماڈل سٹی نہیں ڈیجیٹل اینڈ سمارٹ سکل سٹی پسرور بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے پہلے قدم کے طور پر سمارٹ سکل انسٹی ٹیوٹ کا ماننا ہے کہ چوتھی کلاس کے بچے کو ڈیجیٹل ارنینگ شہری بنانے میں کامیابی موجودہ دور کی متقاضی ہے۔ ہمارے پاس آٹھ سال سے چودہ سال کے بچے آئی ٹیکو بیسڈ سکل سیکھ رہے ہیں جو پاکستان میں ایک منفرد سوچ کا عکاس انسٹی ٹیوٹ ہے۔
اشفاق رحمانی
خصوصی رپورٹ | ڈیجیٹل پسرور