Chitral Sports News

Chitral Sports News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chitral Sports News, Chitral.

🇵🇰 Chitral's independent sports media platform | Covering football, cricket & local talent | Promoting athletes, inspiring youth, and showcasing the spirit of Chitral.

⚽🏆 THE WAIT IS OVER! 🏆⚽The complete schedule of the All Pakistan Zaibi, Khaliq & Hasni Memorial Football Tournament 2026...
10/08/2026

⚽🏆 THE WAIT IS OVER! 🏆⚽
The complete schedule of the All Pakistan Zaibi, Khaliq & Hasni Memorial Football Tournament 2026 – Khaur is finally here! 🔥

📅 Tournament Starts: 28 August 2026
🏆 Grand Final: 13 September 2026

All teams, fixtures and match dates are revealed in the schedule below. Get ready for an exciting month of football, passion and unforgettable moments! ⚽🔥

InshaAllah, Khaur will witness another memorable football festival! ❤️

گراؤنڈ کی خاموشی اور ایک خوابایک وقت تھا جب ہمارے گراؤنڈ آباد ہوا کرتے تھے۔ شام ہوتے ہی نوجوانوں کا رش لگ جاتا تھا۔ کھیل...
10/08/2026

گراؤنڈ کی خاموشی اور ایک خواب

ایک وقت تھا جب ہمارے گراؤنڈ آباد ہوا کرتے تھے۔ شام ہوتے ہی نوجوانوں کا رش لگ جاتا تھا۔ کھیلنے کی جگہ نہیں ملتی تھی۔ ایک بال کے پیچھے 20، 20 لڑکے دوڑتے تھے۔ نعرے، سیٹیاں، ہار جیت کا جنون اور کھیل سے محبت ,یہی ہماری پہچان ہوا کرتی تھی۔

پھر وقت بدلا، اور آہستہ آہستہ ہمارے گراؤنڈ ویران ہوتے گئے۔ گیندیں خاموش ہو گئیں، کھیل کے میدان سنسان ہو گئے اور نوجوان گراؤنڈز کے بجائے سڑکوں اور موبائل فون کی اسکرینوں پر اپنا وقت گزارنے لگے۔ نہ کوئی پوچھنے والا رہا، نہ حوصلہ بڑھانے والا اور نہ ہی نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے والا۔

میں نے تقریباً 20 سال فٹبال کھیلی ہے۔ میرے لیے فٹبال صرف ایک کھیل نہیں تھا، بلکہ یہ میرا جنون، میری خوشی اور میرا سکون تھا۔ کھیل چھوڑنے کے بعد بھی اس کھیل سے میری محبت کم نہیں ہوئی۔ لیکن جب کبھی گراؤنڈ میں جا کر خالی میدان دیکھتا ہوں تو دل افسردہ ہو جاتا ہے۔

پھر میں نے سوچا کہ صرف شکایت کرنے سے کچھ نہیں بدلے گا۔ اگر تبدیلی لانی ہے تو اس کے لیے خود قدم اٹھانا ہوگا۔

اسی سوچ اور جذبے کے ساتھ “Mastuj Futsal Ground & Academy” کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا۔ میرا مقصد صرف ایک گراؤنڈ بنانا نہیں، بلکہ اپنے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

آج کے دور میں ہمارے نوجوانوں کے پاس توانائی تو بہت ہے، لیکن اسے مثبت انداز میں استعمال کرنے کے مواقع کم ہیں۔ اگر یہ توانائی کھیل کے میدان میں استعمال نہیں ہوگی تو ممکن ہے کہ نوجوان اسے منفی سرگرمیوں میں صرف کریں۔ کھیل نوجوانوں کو نہ صرف صحت مند رکھتے ہیں بلکہ انہیں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت، محنت اور ہار جیت کو قبول کرنے کا حوصلہ بھی سکھاتے ہیں۔

میری خواہش ہے کہ ہمارے نوجوان اپنا پسینہ گراؤنڈ میں بہائیں، کھیل کے ذریعے نظم و ضبط سیکھیں، ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کریں، مشکلات کا سامنا کرنا سیکھیں اور سب سے بڑھ کر ایک مثبت اور با مقصد زندگی گزاریں۔

Mastuj Futsal Ground & Academy صرف اینٹ، مٹی اور مصنوعی میدان کا نام نہیں۔ یہ ایک سوچ، ایک خواب اور ایک تحریک ہے۔ یہ اس کوشش کا نام ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو دوبارہ گراؤنڈ کی طرف واپس لائیں، انہیں مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کریں اور ان کے اندر نئے خواب پیدا کریں۔
میرا اپنے علاقے کے عوام، بزرگوں، نوجوانوں، سماجی شخصیات اور تمام مخیر حضرات سے یہی پیغام ہے:
آئیے، مل کر اس خواب کو حقیقت بنائیں۔ اپنے بچوں اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے اخلاقی، عملی اور مالی تعاون کریں۔
ایک بہتر کھیل کا میدان نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جبکہ ایک اچھی اسپورٹس اکیڈمی انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے مثبت سمت فراہم کر سکتی ہے۔
میں یہ کام اکیلا نہیں کر سکتا۔ مجھے آپ سب کے تعاون، حوصلہ افزائی اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔
آئیے، مل کر مستوج کو دوبارہ فٹبال اور کھیلوں کا گہوارہ بنائیں۔
آئیے، اپنے نوجوانوں کو گراؤنڈ دیں، انہیں خواب دیں اور ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع دیں۔

بہت جلد Mastuj Futsal Ground & Academy کی افتتاحی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

شکریہ

آئیے مل کر بنائیں. LET’S BUILD IT TOGETHER

انتظامیہ مستوج فٹسال گراؤنڈ چترال

10/08/2026

پاکستان فٹ بال کے 2 چمکتے ستارے۔
عبداللہ انٹرنیشنل 🇵🇰
عالمگیر غازی انٹرنیشنل 🇵🇰
یہ دو کھلاڑی بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ کئی نیشنل اور انٹرنیشنل کلبون میں اکثر ایک ہی ٹیم میں کھیلتے ہیں۔

Syed Ghazi Ustad ❤️ (استادوں کے استاد)ایک بہترین پلئیر، اب ایک بہترین کوچ اور سب سے اھم بہت ہی بہترین انسان۔ ماشاءاللہ 📷...
10/08/2026

Syed Ghazi Ustad ❤️ (استادوں کے استاد)
ایک بہترین پلئیر، اب ایک بہترین کوچ اور سب سے اھم بہت ہی بہترین انسان۔ ماشاءاللہ
📷: ARMANI CREATION

10/08/2026

رجوعہ 197 فیصل آباد میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں رجوعہ کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمگیر غازی انٹرنیشنل کا بہت ہی خوبصورت گول ۔ اس گول نے ان کی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا۔

پنجاب کی سر زمین پر ھمارے ھیرو عالمگیر غازی انٹرنیشنل کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے لئے فیصل آباد کے فٹ بال شائقین او...
09/08/2026

پنجاب کی سر زمین پر ھمارے ھیرو عالمگیر غازی انٹرنیشنل کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے لئے فیصل آباد کے فٹ بال شائقین اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کا شکریہ۔

09/08/2026

میرے 2 فیورٹ پلئیرز
نصر اللّٰہ شیخ - فری سٹائل پولو
مظہر علی خان۔ فٹ بال
کن کن کے یہ فیورٹ ہیں کمنٹ میں بتائیں ۔

چترال فٹ بال لیگ سیزن۔2 کے چمپئن پاکستان آرمی کی ٹیم نے بھی چترال فٹ بال لیگ سیزن۔6 کے لئے اپنی انٹری کنفرم کر لی ھے۔ شر...
09/08/2026

چترال فٹ بال لیگ سیزن۔2 کے چمپئن پاکستان آرمی کی ٹیم نے بھی چترال فٹ بال لیگ سیزن۔6 کے لئے اپنی انٹری کنفرم کر لی ھے۔ شروع کے دونوں سیزن میں بہترین کارکردگی سے مداحوں کی دل جیتنے والی ٹیم آرمی کو ھم چترال کی سر زمین پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

کور کمانڈر کپ کا فائنل کب کھیلا جائے گا ؟ کسی کو کچھ معلومات ہوں اس بارے میں۔
09/08/2026

کور کمانڈر کپ کا فائنل کب کھیلا جائے گا ؟
کسی کو کچھ معلومات ہوں اس بارے میں۔

09/08/2026

پاکستان کے انٹرنیشنل پلئیر عالمگیر غازی کا فیصل آباد میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار ٹرائی - بال گول پوسٹ کو لگنے کے بعد واپس آئی جسے بعد میں اسٹرائیکر نے گول سکور کر لیا۔

Address

Chitral
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923369564271

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Sports News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share