01/03/2026
*� سخت نوٹس / فوری کارروائی کا مطالبہ 🚨*
*سعودی ائیرلائن🇸🇦✈️*
ایک بڑی ایئرلائن کی سنگین غفلت اور نااہلی کے باعث سینکڑوں پاکستانی عمرہ زائرین اس وقت King Abdulaziz International Airport پر بدترین حالات کا شکار ہیں۔
1 اور 2 مارچ کی فلائٹس کینسل ہونے کے باوجود ایئرلائن نے اپنی تحریری پالیسی، IATA قوانین اور بین الاقوامی ایوی ایشن اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے:
==========
• نہ ہوٹل فراہم کیا
• نہ کھانا
• نہ متبادل ٹکٹ
• نہ کسی قسم کی رہنمائی
عمرہ زائرین کو اللہ کے سہارے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، جو نہ صرف انتظامی ناکامی ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔
یہ سخت نوٹس دیا جاتا ہے کہ اگر فوری طور پر:
• تمام متاثرہ عمرہ زائرین کو ہوٹل و دیگر سہولیات فراہم نہ کی گئیں
• اور متبادل فلائٹس کا بندوبست نہ کیا گیا
تو عمرہ زائرین قانونی چارہ جوئی، میڈیا اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری ایئرلائن پر عائد ہوگی۔
📢 حکام بالا فوری نوٹس لیں — یہ معاملہ ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔
متاثرہ عمرہ زائرین