Tabeer Travel & Tours

Tabeer Travel & Tours The purpose of this page is to provide up-to-date information about HAJJ and UMRAH as well as TRAVEL and TOURS SERVICES.

ریاض ایئر کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ 🇵🇰✈️🇸🇦ہم اس نئے فضائی سفر کے آغاز پر ریاض ایئر کے لیے نیک تمناؤ...
31/07/2026

ریاض ایئر کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ 🇵🇰✈️🇸🇦
ہم اس نئے فضائی سفر کے آغاز پر ریاض ایئر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ یہ قدم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفر، تجارت اور تعلقات کو مزید مضبوط بنائے۔
Welcome to Pakistan, Riyadh Air!

27/07/2026

اسلام علیکم 15 اگست سے پاکستان /بنگلہ دیش/ مصر اور انڈیا
کے لئے معتمرین کے پیکجز میں فوڈ یعنی کھانا لازمی قرار

آج سے جو بھی عمرہ ویزہ ایشو ہوگا وہ ایک سال کی مدت کا ہوگا اور ملٹیپل ہوگا ٹوٹل قیام 90 دن ہوگا مثلاً 20 جولائی کو آپ ان...
19/07/2026

آج سے جو بھی عمرہ ویزہ ایشو ہوگا وہ ایک سال کی مدت کا ہوگا اور ملٹیپل ہوگا ٹوٹل قیام 90 دن ہوگا مثلاً 20 جولائی کو آپ انٹر ہوئے 20 دن رہے اور واپس چلے گئے پھر 10 دن بعد واپس آئیں گے تو نیا ویزہ لینے کی ضرورت نہ ہوگی

اسی طرح ایک سال تک یہ کار آمد رہے گا

لیکن اس کے لیے آپ کو ہر بار عمرہ پرمٹ اور ایک عمرہ پیکج سعودی منسٹری آف حج اینڈ عمرہ سے لینا لازمی ہوگا

15/07/2026

برکینگ نیوز 🤲🤲📢📢📢عمرہ ویزے پر متعدد داخلے کے لیے ضوابط

نمبر| شرط
1| عمرہ ویزا ایک سال کے لیے کارآمد ہوگا۔
2| عمرہ ویزا متعدد داخلوں کی سہولت فراہم کرے گا۔
3| عمرہ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے ایک سال کے اندر استعمال کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ پاسپورٹ کی مدتِ میعاد داخلے کی تاریخ سے کم از کم چھ ماہ باقی ہو۔
4| عمرہ ویزا رکھنے والے افراد کو مملکت میں داخلے کی تاریخ سے نوّے (90) دن تک قیام کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ ویزا کی میعاد ختم نہ ہوئی ہو۔
5| عمرہ ویزا رکھنے والا شخص مملکت کے تمام شہروں میں سفر کر سکتا ہے۔
6| عمرہ ویزا رکھنے والے کے لیے مناسب طبی انشورنس کا ہونا ضروری ہے۔
7| مملکت میں نافذ ضوابط اور قوانین کی پابندی کرنا لازم ہے۔
8| ویزا ہولڈر کو مملکت کے قوانین کے مطابق تمام مالی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
9| عمرہ ویزا ہولڈر کو مقررہ مدت کے اندر مملکت سے روانہ ہونا ہوگا۔

اسلام علیکم 15 اگست سے پاکستان /بنگلہدیش/ مصر اور انڈیا کے لئے معتمرین کے پیکجز میں فوڈ یعنی کھانا لازمی قرار
15/07/2026

اسلام علیکم 15 اگست سے پاکستان /بنگلہدیش/ مصر اور انڈیا کے لئے معتمرین کے پیکجز میں فوڈ یعنی کھانا لازمی قرار

لیبیا سے یورپ جانے کے خواہشمند 175 پاکستانیوں میں  گوجرانوالہ پہلےجبکہ پشاور دوسرے نمبر پر
10/07/2026

لیبیا سے یورپ جانے کے خواہشمند 175 پاکستانیوں میں گوجرانوالہ پہلےجبکہ پشاور دوسرے نمبر پر

02/06/2026

*ضروری اطلاع*

منصہ نسک (Nusuk) اب ایسی تصاویر طلب کر رہا ہے جو شرعی ضوابط کے مطابق ہوں۔

اہم اپ ڈیٹ:
نسک پلیٹ فارم خواتین کی بغیر حجاب تصاویر قبول نہیں کرے گا۔ لہٰذا تمام ایجنٹس اور متعلقہ افراد سے درخواست ہے کہ جب خواتین کے پاسپورٹ یا دیگر دستاویزات جمع کروائیں تو ان کی تصویر حجاب کے ساتھ ہو۔

❌ بغیر حجاب تصویر: ناقابل قبول
✅ حجاب کے ساتھ تصویر: قابل قبول

ان ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ درخواستوں میں تاخیر یا مسترد ہونے سے بچا جا سکے۔

02/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کے لیے اہم ہدایات براےعمرہ 1448

تمام عمرہ آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس اور معتمرین کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے:

1. خواتین کی ویزا تصویر

خواتین کی ویزا تصویر میں حجاب کا ہونا ضروری ہے۔

2. نسک اور /کیوار کارڈ

سعودی عرب آمد سے قبل ہر معتمر کو نسک (Nusuk) اور متعلقہ کیوآر کارڈ جاری کرنا ضروری ہوگا۔

اس معیار پر عملدرآمد کے 40 فیصد نمبر مختص ہیں۔

3. عمرہ پرمٹ اور روضۂ جنت پرمٹ

عمرہ اور روضۂ رسول ﷺ (ریاض الجنۃ) کے پرمٹس کا حصول ضروری ہے۔

یہ پرمٹس نسک ایپ موباہل کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔

4. گروپ لیڈر کی موجودگی

گروپ کے ساتھ منظور شدہ گروپ لیڈر کا موجود ہونا لازمی ہے۔

اس معیار کے 10 فیصد نمبر مقرر ہیں۔

5. اضافی شہروں کی زیارات

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ کسی تیسرے شہر کی زیارت پروگرام میں شامل کرنے پر 10 فیصد نمبر ملیں گے۔

6. ڈیٹا کی درستگی

ویزا لاجسٹک/سسٹم میں درج کیے جانے والے معتمرین کے پروگرام اور دیگر معلومات کی 100 فیصد درستگی ضروری ہے۔

اس معیار کے 25 فیصد نمبر مختص ہیں۔

7. متنوع پیکیجز کی فراہمی

اسٹار، اکانومی اور دیگر مختلف کیٹیگریز کے پیکیجز فراہم کرنے پر 15 فیصد نمبر ملیں گے۔

8. بیرونی ایجنٹس کی مانیٹرنگ

تمام بیرونی ایجنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پہلی خلاف ورزی پر سسٹم دو ہفتے کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔

دوسری خلاف ورزی پر سسٹم ایک ماہ کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔

تیسری خلاف ورزی پر پورے عمرہ سیزن کے لیے سسٹم بند کیا جا سکتا ہے۔
غیر مصنف ہوٹل میں قیام کی صورت میں کمپنی فوراً بند کر دی جائے گی..

اہم نوٹ: ویزہ جاری کرنے اور معتمرین کو روانہ کرنے سے قبل مذکورہ تمام ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر آپریٹر یا ایجنٹ کے خلاف تادیبی کارروائی اور سسٹم معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

22/10/2025

🚨 سعودی عرب کے لیے اہم ٹریول ایڈوائزری 🇸🇦✈️

مملکت آنے والے یا جانے والے تمام مسافر جو نسخے کی دوائیں لے کر جاتے ہیں (بشمول درد، اضطراب اور ADHD کی دوائیں) اب سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (SFDA) سے پہلے سے رجسٹریشن اور الیکٹرانک کلیئرنس حاصل کرنا ضروری ہے۔ 💊🛂

🔗 کنٹرولڈ ڈرگ سسٹم (CDS) کے ذریعے درخواست دیں: https://cds.sfda.gov.sa/
📋 مکمل تفصیلات اور ادویات کی فہرست: https://www.sfda.gov.sa/en/news/4292351

وزارت مذہبی امور نے مستند عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی۔ ابتدائی طور پر 53 عمرہ کمپنیوں کے کوائف اور معاہ...
22/08/2025

وزارت مذہبی امور نے مستند عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی۔ ابتدائی طور پر 53 عمرہ کمپنیوں کے کوائف اور معاہدات کی تصدیق مکمل۔ مستند عمرہ کمپنیوں کی فہرست ہجری سال 1447 کے لیے کارآمد ہے۔ دیگر عمرہ کمپنیاں ضابطے کے مطابق اپنے معاہدات کی تصدیق جلد مکمل کروائیں۔ عمرہ زائرین کو تاکید کی جاتی ہے کہ صرف وزارت سے مستند کمپنیوں سے بکنگ کروائیں: ترجمان مذہبی امور
https://mora.gov.pk/NewsDetail/OWZjYzcxMzctZWM4NC00YzA3LWE5ZjMtYjdjMDM5Mjg1ZDdl

Address

Deans Trade Centre Peshawar
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tabeer Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tabeer Travel & Tours:

Shortcuts

Share

Category