Beauty Of Kpk

Beauty Of Kpk Visit beautiful places of kpk tourist information book your favourite hotel and also provide jeep services

Damli village madyn swat
15/08/2026

Damli village madyn swat

Mahodand lake Usho Kalam swat
13/08/2026

Mahodand lake Usho Kalam swat

A beautiful glimpse of everyday life in Kumrat…Surrounded by lush green mountains, peaceful streets, and the beauty of n...
09/08/2026

A beautiful glimpse of everyday life in Kumrat…
Surrounded by lush green mountains, peaceful streets, and the beauty of nature.
📍 Hotel Grand Palace Kumrat
Near Police Check Post, Kumrat Valley, Upper Dir, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan
📞 0320-5959008

06/08/2026

پاکستان کے تمام بالائی، شمالی علاقوں کے سیاحتی مقامات پر 8 سے 20 اگست کے دوران شدید ترین بارشوں کا امکان اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ

06/07/2026
عجب خان: کمراٹ کا واسو دیو — دریا کے کنارے بسا ہوا دلکمراٹ کی وادی میں ایک جگہ ہے جہاں وقت رک جاتا ہے۔ آبشار پیچھے رہ جا...
12/06/2026

عجب خان: کمراٹ کا واسو دیو — دریا کے کنارے بسا ہوا دل
کمراٹ کی وادی میں ایک جگہ ہے جہاں وقت رک جاتا ہے۔ آبشار پیچھے رہ جاتی ہے، کالا چشمہ آگے ہوتا ہے۔ عین بیچ میں "بتوٹ" کا مقام ہے۔

یہاں 2.5 کلومیٹر تک نہ دائیں کوئی ہوٹل ہے، نہ بائیں۔ نہ کوئی دکان۔ نہ کوئی دوسری چھت۔ صرف پہاڑ، دریا، اور ایک ہوٹل — عجب خان کا " ملنگی ھوٹل"

یہ ہوٹل بھی عجب ہے۔ دیواریں نہیں۔ چار کمرے ہیں، ایک خوبصورت ٹینٹ ہے۔ لیکن دروازہ ہمیشہ کھلا۔ سردی ہو یا برف، رات ہو یا دھند — جو آئے، اس کے لیے جگہ ہے۔ جیسے عجب خان کا دل۔

واسو دیو کی طرح، دریا کے پاس

ہرمن ہیسے کے _سِدھارتھ_ میں واسو دیو تھا۔ دریا کا کشتی بان۔ ساری عمر ایک جھونپڑی میں۔ نہ دولت، نہ شہرت۔ بس لوگوں کو پار لگاتا رہا۔ سِدھارتھ جب تھک کر آیا تو واسو دیو نے کتابیں نہیں کھولیں۔ بس دریا کی طرف اشارہ کر دیا۔ کہا: "سنو۔ یہ سب بتا دے گا"۔

عجب خان بھی بتوٹ میں یہی کرتا ہے۔ دوجنگا جانے والےجیپیں٫ کنڈل میڈوز کے ہائیکر، شہزور میڈوز کے چرواہے، تھلو پاس پار کرنے والی مہم جوہ — سب یہیں رکتے ہیں۔ پانی پیتے ہیں۔ چائے پیتے ہیں۔ تھوڑی دیر خاموش بیٹھتے ہیں۔

ہوٹل سے سو میٹر دور جیز کا ٹاور کھڑا ہے۔ 4G سگنل آ جاتی ہیں۔ لیکن سکون کا سگنل صرف عجب خان کے پاس ہے۔

چائے: خالص دودھ، خالص ایمان

عجب خان کی چائے پورے کمراٹ میں مشہور ہے۔ راز سادہ ہے — اپنی گائے کا دودھ۔

وہ ہر سیاح کو سمجھاتا ہے: " چائے پینی ہے تو خالص دودھ ڈالو۔ یہ پیکٹ والا وائٹنر مت ڈالو۔ نیسلے پر نہیں، میں اپنی گائے پر یقین رکھتا ہوں"۔ جب گائے دودھ نہ دے تو وہ بغیر دُودھ کے کڑک چائے بنا دیتا ہے۔ جھوٹ سے چائے نہیں بناتا۔

یہی اس کی زندگی ہے۔ جو ہے، وہ سچا۔ جو نہیں، اس کے لیے دکھاوا نہیں۔ واسو دیو بھی تو دریا کے پانی کے علاوہ کچھ نہیں مانتا تھا۔

غربت میں فراخی، تنہائی میں ہجوم

گھر میں چودہ بچے۔ دو بیویاں۔ غربت روز دستک دیتی ہے۔ لیکن عجب خان کا دل کبھی تنگ نہیں ہوتا،کبھی لالچ یا خودغرضی نہیں کی ۔

پہاڑ کی چوٹی سے اترنے والا گڈریا جب خالی جیب کے ساتھ آ کر کہتا ہے "چاول، دال ،چینی، ماچس دے دو" تو وہ تول کر تھیلے میں ڈال دیتا ہے لیکن پیسے نہیں لیتا اور ساتھ ہی چائے کھانا مُفت ۔

رات کے اندھیرے میں کوئی سیاح پہنچ جائے، سردی سے کانپ رہا ہو، جیب خالی ہو — عجب خان مفت کمرہ کھول دیتا ہے۔ کمبل دیتا ہے۔ گرم روٹی اور چائے سامنے رکھ دیتا ہے۔ بغیر فوٹو، بغیر شکریے کے انتظار کے۔

اس کے کچھ گاہک "ملنگ" type کے ہیں۔ درویش طبع۔ ہر سال آتے ہیں، چند راتیں اس کے ساتھ گزارتے ہیں، دریا دیکھتے ہیں، چلے جاتے ہیں۔ ایک بار ایک شخص صرف ایک رات رکا تھا۔ آج وہ ہر سال کا مستقل مہمان بن گیا۔ جیسے سِدھارتھ ایک بار واسو دیو کے پاس آیا تھا، اور پھر واپس نہ جا سکا۔

سجدہ بھی، سرود بھی

عجب خان پانچ وقت کا نمازی ہے۔ لیکن رات کو جب سیاح بون فائر جلاتے ہیں، ڈھول بجتا ہے، پہاڑوں میں گونج اٹھتی ہے، لوگ ناچتے ہیں — تو وہ کبھی نہیں روکتا۔ دور بیٹھا چائے کی چسکی لیتا مسکرا دیتا ہے۔

کیونکہ اس نے سمجھ لیا ہے جو واسو دیو نے سِدھارتھ کو سمجھایا: خدا صرف عبادت گاہوں کی دیواروں میں قید نہیں۔ وہ دریا کی روانی میں بھی ہے، آگ کی لپٹ میں بھی، ایک مسافر کی دعا میں بھی۔

بتوٹ کا پیغام

مشہور ولاگرز آتے ہیں۔ اس کی چائے پیتے ہیں۔ کیمرہ آن کرتے ہیں۔ "Kumrat's Hidden Gem" لکھ کر چلے جاتے ہیں۔ ویو دکھاتے ہیں، خود کو دکھاتے ہیں۔ عجب خان کا نام کوئی کیپشن میں نہیں لکھتا۔

لیکن وہ خاموش ہے۔ واسو دیو کی طرح۔ اسے لائکس نہیں چاہیے۔ اسے دعائیں چاہیے۔ اسے خدمت کا سکون چاہیے۔

کمراٹ کی آبشار خوبصورت ہے، جنگل گھنا ہے، برف سفید ہے۔ لیکن کمراٹ کی روح عجب خان جیسے لوگ ہیں ۔

اگر کبھی کمراٹ جاؤ تو ایک رات "بتوٹ ملنگی ھوٹل" میں رک جانا۔ عجب خان کی چائے پینا۔ دیواروں کے بغیر والے کمرے میں سونا۔

شاید سمجھ آ جائے کہ دنیا میں ابھی بھی ایسے لوگ باقی ہیں جن کے دل کی دیواریں نہیں ہوتیں۔

عجب خان — بتو ٹ کا واسو دیو۔
جو بھٹکے ہوئے کو صرف پناہ نہیں دیتا، یہ یقین دیتا ہے کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔

On the way to babusar valley
04/06/2026

On the way to babusar valley

Beautiful burwai naran valley today picture
24/05/2026

Beautiful burwai naran valley today picture

21/04/2026

آٹھ ماہ بند شاہراہِ بابوسر روڈ کی برف صفائی کا کام شروع
چلاس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آٹھ ماہ سے بند شاہراہِ بابوسر روڈ پر برف ہٹانے کا کام آج باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اور آر اے ڈی سی (RDC) کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر مشینری کے ذریعے صفائی کا عمل شروع کیا۔
ڈپٹی کمشنر دیامر، لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس عباسی نے اس موقع پر کہا کہ شاہراہِ بابوسر ٹاپ تک برف ہٹانے کا کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد ٹریفک کی آمدورفت بحال ہو سکے۔

22/12/2025

"کالام میں صبح سے برف پڑ رہی ہے۔"

Address

Peshawer
Peshawar
56000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

923105853363

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beauty Of Kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Beauty Of Kpk:

Shortcuts

Share

Category