19/08/2026
🔗 شکایات/تجاویز کے لیے گوگل فارم لنک:
https://forms.gle/4Tq6ziSW5iYVSvei7
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز، خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ای۔کھلی کچہری کا انعقاد 27 اگست 2026 (بروز جمعرات) دن 1 بجے کیا جائے گا۔
یہ ای۔کھلی کچہری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی جا رہی ہے، جس کی نگرانی متعلقہ حکام کریں گے۔ یہ آن لائن کھلی کچہری 1 بجے سے 2 بجے تک جاری رہے گی۔
اس ای۔کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کو ایک شفاف، مؤثر اور قابلِ رسائی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں وہ آثارِ قدیمہ اور عجائب گھروں سے متعلق اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز براہِ راست پیش کر سکیں۔
شکایات کے اندراج کا طریقہ کار:
عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اپنی شکایات گوگل فارم لنک کے ذریعے 27 اگست صبح 10 بجے تک جمع کروا دیں یا ہمارے آفیشل فیسبک پیج پر براہ راست ای کھلی کچہری سیشن کے دوران اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں.
🔗 شکایات/تجاویز کے لیے گوگل فارم لنک:
https://forms.gle/4Tq6ziSW5iYVSvei7