Etimad Air Services

Etimad Air Services Umrah,Visa,Ticket

حج 2027
22/06/2026

حج 2027

اسلام آباد: 9 جون، 2026سعودی تعلیمات کے مطابق حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع وزارت مذہبی امور نے حج 2027...
09/06/2026

اسلام آباد: 9 جون، 2026

سعودی تعلیمات کے مطابق حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا

حج2027 کی رجسٹریشن کے لیے کار آمد پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی: ترجمان مذہبی امور

پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر
2027 تک ہونا ضروری ہے: ترجمان مذہبی امور

خواہشمند عازمین کرام جلد از جلد اپنا پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں: ترجمان امور

رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہے

حج پیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط اگلی حج پالیسی مطابق بعد میں جاری ہوں گے

حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے خطبۂ حج کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک براہِ راست ...
21/05/2026

حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے خطبۂ حج کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک براہِ راست پہنچایا جائے گا

03/04/2026

حاجیوں کیلئے بڑی خوش خبری، مکہ مکرمہ🕋 میں ائیرپورٹ بنانے سعودی حکومت کا اعلان

24/03/2026
بریکنگ نیوز: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیاعید بروز جمعہ ہوگی۔
18/03/2026

بریکنگ نیوز: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا
عید بروز جمعہ ہوگی۔

17/02/2026

سعودی میں کل پہلا روزہ ہوگا
رمضان مبارک

18/02/2026

17/02/2026

سعودی عرب میں آج چاند 🌙 نظر آنے کے امکانات ہیں ، اگر نظر نہ آیا تو 19 فروری کو روزہ ہوگا

مسجد جعرانہ:فتحِ مکہ کے بعد پیش آنے والے واقعات میں مسجدِ جِعرانہ کو ایک خاص تاریخی اور شرعی مقام حاصل ہے۔ یہ مکہ مکرمہ ...
27/01/2026

مسجد جعرانہ:فتحِ مکہ کے بعد پیش آنے والے واقعات میں مسجدِ جِعرانہ کو ایک خاص تاریخی اور شرعی مقام حاصل ہے۔ یہ مکہ مکرمہ سے شمال مشرق کی جانب تقریباً 22 سے 24 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس مسجد کی تاریخی اہمیت درج ذیل اہم واقعات کی وجہ سے ہے:
1. غزوہ حنین اور مالِ غنیمت کی تقسیم
سن 8 ہجری میں جب مسلمان “غزوہ حنین” سے فتح یاب ہو کر لوٹے، تو نبی کریم ﷺ نے جنگ سے حاصل ہونے والے مالِ غنیمت اور قیدیوں کو جعرانہ کے مقام پر ہی رکھا تھا۔ آپ ﷺ نے یہاں کئی دن قیام فرمایا اور یہیں مالِ غنیمت تقسیم کیا۔
2. حضور ﷺ کا احرام باندھنا
مسجد جعرانہ کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے یہاں سے عمرہ کا احرام باندھا تھا۔ جب مالِ غنیمت کی تقسیم مکمل ہو گئی، تو آپ ﷺ رات کے وقت جعرانہ سے مکہ روانہ ہوئے، عمرہ ادا کیا اور پھر اسی رات واپس جعرانہ تشریف لے آئے۔
3. میقاتِ مکہ
اسی تاریخی واقعے کی وجہ سے اہل مکہ اور وہاں قیام پذیر زائرین کے لیے یہ مقام ایک میقات (احرام باندھنے کی جگہ) بن گیا۔ اگر کوئی شخص مکہ میں موجود ہو اور دوسرا عمرہ کرنا چاہے، تو وہ عام طور پر “مسجدِ عائشہ” (تنعییم) یا “مسجدِ جعرانہ” جا کر احرام باندھتا ہے۔
• محدثین کے مطابق، نبی ﷺ کا یہاں سے احرام باندھنا اس جگہ کو بہت برکت والا بناتا ہے۔
مسجد کی خصوصیات اور موجودہ حال:
• تاریخی نام: اس جگہ کا نام “جِعرانہ” ایک عورت کے نام پر پڑا تھا جو یہاں رہا کرتی تھی۔
• تعمیر و توسیع: سعودی دورِ حکومت میں اس مسجد کی کئی بار توسیع کی گئی تاکہ عمرہ کرنے والوں کو آسانی ہو۔ یہاں اب بڑی پارکنگ، وضو خانے اور غسل خانوں کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔
• کنواں: یہاں ایک تاریخی کنواں بھی موجود تھا جسے “بئرِ جعرانہ” کہا جاتا تھا، جس کے بارے میں روایات میں ہے کہ نبی ﷺ کے لعابِ دہن کی برکت سے اس کا پانی میٹھا اور شفاء والا ہو گیا تھا (اگرچہ اب حفاظتی وجوہات کی بنا پر اسے بند کر دیا گیا ہے)۔
ایک اہم نکتہ:
اکثر زائرین اسے “بڑا عمرہ” یا “بڑی میقات” بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ مسجدِ عائشہ کی نسبت مکہ سے زیادہ فاصلے پر ہے اور یہاں سے احرام باندھ کر عمرہ کرنا زیادہ فضیلت والا سمجھا جاتا ہے۔ Umrah2026 Meeqat GhazwaHunain HolyPlaces SaudiArabia
3. سرچ

آف لوڈنگ امیگریشن آفیسر کی نظر سے ۔۔۔۔امیگریشن آفیسر : آپ کا نام محمد بوٹا کہاں جا رہے ہیں سعودیہ کس کام پر جو مل گیا آپ...
28/11/2025

آف لوڈنگ امیگریشن آفیسر کی نظر سے ۔۔۔۔
امیگریشن آفیسر : آپ کا نام
محمد بوٹا
کہاں جا رہے ہیں
سعودیہ
کس کام پر
جو مل گیا
آپ کا پروفیشن کیا ہے ؟
مجھے نہیں پتہ
کس شہر کا ویزہ ہے ؟
ویزہ تو مجھے نہیں پتہ لیکن میں جدہ اپنے کزن کے پاس جا رہا ہوں ۔
آپ کا جاب اگری منٹ
وہ کیا ہوتا ہے ۔
آپ،کا ویزہ اس کے بغیر کسے لگا
ایجنٹ نے زیادہ پیسے دے کر لگوا دیا ۔
آپ کے پاس جیب خرچ کتنا ہے ۔
دو ہزار پاکستانی روپے ۔
کیا آپ پہلے کسی ملک گئے ہیں
جی ، ترکی گیا ہوں
کیوں
میں ڈنکی لگانے کے چکر میں اوور سٹے تھا ۔
امیگریشن آفیسر ۔۔۔۔ہم معزرت خواہ ہیں کہ ہم آپ کو سفر نہیں کرنے دیں گے
محمد بوٹا ۔۔۔۔۔میرا کیا قصور ہے ۔میرے پاس ٹکٹ ہے ۔ویزہ ہے اور پھر سوشل میڈیا پر رونا پیٹنا شروع ۔۔۔۔۔

Address

Gul Plaza Dara Road Mattani Bazar
Peshawar

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00

Telephone

03138747450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Etimad Air Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Etimad Air Services:

Shortcuts

Share

Category