14/05/2026
کوئٹہ ، آل بلوچستان متحدہ قبائل کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی صدر میں کچھ قبضہ مافیا کی جانب سے بلوچستان کے قبائلی شخصیت اور ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی میر امتیاز لہڑی کے خلاف میڈیا پر کردار کشی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہو بتایا کہ صدر مارکیٹ میں کچھ عناصر اپنے غنڈہ گردی اجارہ داری اور بدمعاشی کو برقرار رکھنے کے لئے ایسے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں بلوچستان میں بسنے والے تمام بلوچ اور پشتون قبائل آپس میں بھائی چارہ باہمی اتفاق اور اتحاد سے رہ رہے ہیں لیکن کچھ عناصر اپنے غنڈہ گردی کے لئے اپنے کیے ہوئے کرتوتوں کو بلوچ پشتون کا نام استعمال کرکے غلط رنگ دے رہے ہیں یہ مسئلہ بلوچ اور پشتون کا نہیں ہے ایک ممتاز ٹرانسپورٹر نے اپنے دفتر کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا ہے صدر کراچی میں کچھ عناصر نے وہاں قبضہ گروپ بنایا ہے اور وہاں تمام ٹرانسپورٹروں کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ایسے عناصر کو آل بلوچستان متحدہ قبائل سخت تنبیہ کرتا ہے کہ اپنے غنڈہ گردی چھپانے کے لئے معزز قبائلی شخصیت کا میڈیا پر کردار کشی اور عزت نفس کو مجروح کرنے سے باز رہے کیونکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہم بھی جانتے ہیں اور یہ بات ان عناصر کو ذہن نشین کرنا چاہیے کہ بلوچ اور پشتون کھبی بھی دست و گریباں نہیں ہونگے اور ہم مل کر قبضہ مافیا گروپ کے قبضہ گیری کو ختم کرینگے سیاسی پارٹیوں کا نام استعمال کرکے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتے ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں قابلِ احترام ہیں اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے صدر مارکیٹ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے بلوچستان کے بلوچ اور پشتون کئی سالوں سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلا رہے ہیں کسی ٹیلے والے کی خواہش اور ضرورت پر کوئی بھی معزز شخصیات اپنے کاروبار کو ختم نہیں کرسکتا ہے البتہ ایسے عناصر کو سبق ضرور سکھانے کی ہمت رکھتے ہیں