28/04/2025
یہ زیادہ پرانی بات نہیں اس علاقے کے سیاسی نمائندے انتہائی سفید پوش ہوا کرتے تھے۔ ان غریب لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے وہ بیچارے اب ارب پتی ہو گئے ہیں ۔انہوں نے ان لوگوں کی خاطر سفید پوشی چھوڑ کر بڑی بڑی گاڑیاں، بینک بیلنس، بنگلے، جائیدادیں اور عہدے تو حاصل کر لئے ہیں، ان غریبوں کی خاطروہ بیچارے اور کیا کریں ؟؟ کیا اتنی خدمت کافی نہیں ہے؟؟