Ajaz Mir Official

Ajaz Mir Official Mobile Shop, Mobile Repairing, Mobile Accessories, Laptop, LED, Smart LED, Traveling.

05/02/2026

شناختی کارڈ اور ذاتی معلومات (NADRA)

8000: شناختی کارڈ کی تصدیق (CNIC Verification)
668: نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد جاننا
8300: ووٹ کی معلومات اور پولنگ اسٹیشن
8001: فیملی شجرہ کی تصدیق (Family Tree)
8008: شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کرنا
8005: قریبی نادرا سینٹر کا پتہ معلوم کرنا

گاڑی کی تصدیق (Excise / Vehicle Verification)

8149: پنجاب گاڑی کی رجسٹریشن چیک کریں
8521: اسلام آباد گاڑی کی رجسٹریشن

ڈراہوینگ لاسنس کی تصدیق ( Driving Licence Verification)

8147: پنجاب ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق
6040: سندھ ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق

پاسپورٹ کی تصدیق ( Passport Verification)

9988: پاسپورٹ بننے کی صورتحال (Passport Status)

مالی امداد اور صحت (Govt Schemes)

8171: بے نظیر انکم سپورٹ / احساس پروگرام میں اہلیت
8500: صحت کارڈ کی اہلیت اور ہسپتال کی معلومات
8123: مفت راشن پروگرام میں رجسٹریشن
8900: وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کی اہلیت

موبائل اور انٹرنیٹ (PTA)...

8484: موبائل فون کی پی ٹی اے (PTA) سے تصدیق
* #06 #: اپنے موبائل کا IMEI نمبر معلوم کرنا
667: سم کس کے نام پر ہے؟ (سم سے 'MNP' لکھ کر بھیجیں).

ہنگامی حالات اور شکایات (Emergency)

15: پولیس مدد (Police Help)
1122: ایمبولینس اور فائر بریگیڈ
130: موٹروے پولیس ہیلپ لائن.
1991: سائبر کرائم (آن لائن فراڈ) کی شکایت (FIA)
1033: اینٹی کرپشن ہیلپ لائن.

30/01/2026

BISP ki payment ajaz Mobile and Electric store Airport Chowk Chak Bazar sai receive karnay k Liya Shaam 4pm sai pahlain Tashreef lay ain...

ایک یہودی کسی مسلمان کا پڑوسی تھا۔ اس یہودی کے ساتھ۔ اس کا مسلمان پڑوسی بہت اچھا سلوک کرتا تھا۔ اس مسلمان کی  یہ عادت تھ...
12/12/2025

ایک یہودی کسی مسلمان کا پڑوسی تھا۔ اس یہودی کے ساتھ۔ اس کا مسلمان پڑوسی بہت اچھا سلوک کرتا تھا۔ اس مسلمان کی یہ عادت تھی کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد یہ جملہ کہتاتھا۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے ہر دعا قبول ہوتی ہے اور ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے۔ جو کوئی بھی اس مسلمان سے ملتا۔ وہ مسلمان اسے اپنا یہ جملہ ضرور سناتا اور جو بھی اس کے ساتھ بیٹھتا اسے بھی ایک مجلس میں کئی بار یہ جملہ مکمل یقین سے سناتا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے ہر دعا قبول ہوتی ہے اور ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے۔ اس مسلمان کا یہ جملہ اس کے دل کا یقین تھا۔
اس نے ایک سازش تیار کی تاکہ اس مسلمان کو ذلیل و رسوا کیا جائے۔ اور ’’درود شریف‘‘ کی تاثیر پر اس کے یقین کو کمزور کیا جائے۔ اور اس سے یہ جملہ کہنے کی عادت چھڑوائی جائے۔ یہودی نے ایک سنار سے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی۔ اور اسے تاکید کی کہ ایسی انگوٹھی بنائے کہ اس جیسی انگوٹھی پہلے کسی کے لئے نہ بنائی ہو۔ سنار نے انگوٹھی بنا دی۔
وہ یہودی انگوٹھی لے کر مسلمان کے پاس آیا۔ حال احوال کے بعد مسلمان نے اپنا وہی جملہ ، اپنی وہی دعوت دہرائی کہ ’’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے ہر دعا قبول ہوتی ہے ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے‘‘۔ یہودی نے دل میں کہا کہ۔ اب بہت ہو گئی۔ بہت جلد یہ ’’جملہ ‘‘ تم بھول جاؤ گے۔ کچھ دیر بات چیت کے بعد یہودی نے کہا۔ میں سفر پر جا رہا ہوں۔ میری ایک قیمتی انگوٹھی ہے۔ وہ آپ کے پاس امانت رکھ کر جانا چاہتا ہوں۔ واپسی پر آپ سے لے لوں گا۔ مسلمان نے کہا۔
کوئی مسئلہ نہیں آپ بے فکر ہو کر انگوٹھی میرے پاس چھوڑ جائیں۔ یہودی نے وہ انگوٹھی مسلمان کے حوالے کی اور اندازہ لگا لیا کہ مسلمان نے وہ انگوٹھی کہاں رکھی ہے۔ رات کو وہ چھپ کر اس مسلمان کے گھر کودا اور بالآخر انگوٹھی تلاش کر لی اور اپنے ساتھ لے گیا۔ اگلے دن وہ سمندر پر گیا اور ایک کشتی پر بیٹھ کر سمندر کی گہری جگہ پہنچا اور وہاں وہ انگوٹھی پھینک دی۔ اور پھر اپنے سفر پر روانہ ہو گیا۔ اس کا خیال تھا کہ جب واپس آؤں گا۔ اور اس مسلمان سے اپنی انگوٹھی مانگوں گا تو وہ نہیں دے سکے گا۔ تب میں اس پر چوری اور خیانت کا الزام لگا کر خوب چیخوں گا اور ہر جگہ اسے بدنام کروں گا۔ وہ مسلمان جب اپنی اتنی رسوائی دیکھے گا تو اسے خیال ہو گا کہ درود شریف سے کام نہیں بنا اور یوں وہ اپنا جملہ اور اپنی دعوت چھوڑ دے گا ۔ مگر اس نادان کو کیا پتا تھا کہ۔ درود شریف کتنی بڑی نعمت ہے۔ یہودی اگلے دن واپس آ گیا۔
سیدھا اس مسلمان کے پاس گیا اور جاتے ہی اپنی انگوٹھی طلب کی۔ مسلمان نے کہا آپ اطمینان سے بیٹھیں آج درود شریف کی برکت سے میں صبح دعا کر کے شکار کے لئے نکلا تھا تو مجھے ایک بڑی مچھلی ہاتھ لگ گئی۔ آپ سفر سے آئے ہیں وہ مچھلی کھا کر جائیں۔ پھر اس مسلمان نے اپنی بیوی کو مچھلی صاف کرنے اور پکانے پر لگا دیا۔ اچانک اس کی بیوی زور سے چیخی اور اسے بلایا۔ وہ بھاگ کر گیا تو بیوی نے بتایا کہ مچھلی کے پیٹ سے سونے کی انگوٹھی نکلی ہے۔ اور یہ بالکل ویسی ہے جیسی ہم نے اپنے یہودی پڑوسی کی انگوٹھی امانت رکھی تھی۔ وہ مسلمان جلدی سے اس جگہ گیا جہاں اس نے یہودی کی انگوٹھی رکھی تھی۔ انگوٹھی وہاں موجود نہیں تھی۔ وہ مچھلی کے پیٹ والی انگوٹھی یہودی کے پاس لے آیا اور آتے ہی کہا: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے ہر دعاء قبول ہوتی ہے اور ہر حاجت پوری ہوتی ہے۔
پھر اس نے وہ انگوٹھی یہودی کے ہاتھ پر رکھ دی۔ یہودی کی آنکھیں حیرت سے باہر، رنگ کالا پیلا اور ہونٹ کانپنے لگے۔ اس نے کہا یہ انگوٹھی کہاں سے ملی؟۔ مسلمان نے کہا۔ جہاں ہم نے رکھی تھی وہاں ابھی دیکھی وہاں تو نہیں ملی۔ مگر جو مچھلی آج شکار کی اس کے پیٹ سے مل گئی ہے۔ معاملہ مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہا مگر الحمد للہ آپ کی امانت آپ کو پہنچی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے پریشانی سے بچا لیا۔ بے شک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے ہر دعاء قبول ہوتی ہے اور ہر حاجت و مراد پوری ہوتی ہے۔ یہودی تھوڑی دیر کانپتا رہا پھر بلک بلک کر رونے لگا۔ مسلمان اسے حیرانی سے دیکھ رہا تھا۔
یہودی نے کہا مجھے غسل کی جگہ دے دیں۔ غسل کر کے آیا اور فوراً کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت پڑھنے لگا اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ وحدہ لاشریک لہ واشھد ان محمد عبدہ ورسولہ وہ بھی رو رہا تھا اور اس کا مسلمان دوست بھی۔ اور مسلمان اسے کلمہ پڑھا رہا تھا اور یہودی یہ عظیم کلمہ پڑھ رہا تھا۔ جب اس کی حالت سنبھلی تو مسلمان نے اس سے ’’وجہ‘‘ پوچھی تب اس نومسلم نے سارا قصہ سنا دیا۔ مسلمان کے آنسو بہنے لگے اور وہ بے ساختہ کہنے لگا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درودشریف بھیجنے سے ہر دعاء قبول ہوتی ہے ۔ اور ہر حاجت و مراد پوری ہوتی ہے۔
ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کے اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ،سچی کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے کہ، اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر
Copy.ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہوسکتی ہیں

22/08/2025

اگر کسی مخلوق کو ہر سہولت دے دی جائے — وافر خوراک، محفوظ رہائش، سکون، اور کوئی خطرہ نہ ہو — تو کیا وہ ہمیشہ خوش و خرم اور ترقی یافتہ رہے گی؟

یہ سوال حیاتیات کے ایک امریکی ماہر جان کلہون نے 1970ء میں چوہوں پر ایک چونکا دینے والا تجربہ کر کے دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

کلہون نے ایک مثالی ماحول تخلیق کیا، کھانے پینے کی کمی نہیں، رہائش وسیع، دشمن کوئی نہیں۔ وہاں صرف چار جوڑے چوہوں کو چھوڑا۔
کچھ ہی عرصے میں ان کی آبادی تیزی سے بڑھی۔ امن، آرام اور سہولتوں سے بھرپور "جنت" میں ہر چیز مکمل تھی… مگر پھر کچھ عجیب ہونے لگا۔

315 دن بعد
افزائش کی شرح کم ہونے لگی، سماجی ڈھانچہ بگڑنے لگا، چوہوں میں تشدد، گوشہ نشینی، ذہنی بیماری، بچوں کو چھوڑ دینا، اور حتیٰ کہ ایک دوسرے کو کھانا جیسے رویے پیدا ہونے لگے۔
کچھ چوہے مکمل بے مقصد زندگی گزارنے لگے — نہ لڑائیاں، نہ تعلقات، نہ افزائش نسل… صرف کھاتے، سوتے، اور وقت گزارتے۔

اور پھر
سب کچھ ہوتے ہوئے بھی یہ مثالی دنیا تباہ ہو گئی۔
کسی نے حملہ نہیں کیا، کوئی آفت نہیں آئی، کوئی کمی نہیں ہوئی — بس جینے کا مقصد ختم ہو گیا۔
آخری چوہا 2 سال بعد پیدا ہوا… اور پھر موت کے سوا کچھ نہ بچا۔

یہ تجربہ 25 مرتبہ دہرایا گیا، اور ہر بار نتیجہ وہی تھا:
سہولت زدہ معاشرہ، بغیر مقصد کے زندگی، اور پھر مکمل تباہی۔

سوچنے کی بات ہے کہ
کیا صرف سہولتیں، آسائشیں، اور تحفظ ہی انسان یا معاشرہ کی کامیابی کی ضمانت ہیں؟
یا ہمیں جینے کے لیے ایک "مقصد"، ایک "جدوجہد"، اور کچھ چیلنجز درکار ہوتے ہیں؟

اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے

اور اگر الله اپنے بندوں کے لیے رزق کشادہ کر دیتا، تو وہ ضرور زمین میں سرکشی کرنے لگتے، لیکن وہ ایک اندازے کے ساتھ (یعنی جتنا مناسب ہو) نازل فرماتا ہے، جیسا وہ چاہتا ہے۔"
[سورۃ الشورى: 27]

کاپی

29/07/2025

Celebrating my 1st year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

29/07/2025

ایک پرانی لوڈنگ سوزوکی پِک اَپ دورانِ سفر موٹر وے پر خراب ہو گئی۔۔۔۔

ایک BMW کے نیک دل مالک نے لوڈنگ سوزوکی کے پاس گاڑی روکی اور ڈرائیور سے کہا کہ
میں آپ کی سوزوکی کو اگلے سروس ایریا تک کھینچ کر لے چلتا ہوں۔۔۔
اگر گاڑی کے چلنے میں کوئی مسئلہ یا آوازیں آئیں تو مجھے ہارن دے دینا یا اپنی ہیڈ لائٹ سے
"ہائی بیم" اشارہ دے دینا میں سائیڈ پر روک دوں گا۔۔۔

لوڈنگ سوزوکی کو کار کے پیچھے رسے سے باندھ کر BMW ڈرائیور آہستہ آہستہ چلنا شروع ہؤا
لیکن صرف ایک کلومیٹر بعد ایک پورشے کار نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بی ایم ڈبلیو کو ہلکی سی سائڈ کراتے ہوئے کسی گولی کی طرح کراس کیا۔۔۔

اس پر BMW کے مالک نے پورشے گاڑی کی اس رفتار کو اپنی غیرت کا مسئلہ بنا لیا اور
پیچھے بندھی سوزوکی کو بالکل بھول کر
پورشے کار کو سبق سکھانے کے لئے اُس سے ریس لگانا شروع ہو گیا۔۔۔

آگے ایک جگہ پر موٹروے پولیس کی گاڑی میں مانیٹرنگ کرتے انسپکٹر نے جب ان تین گاڑیوں کو خطرناک اسپیڈ میں دیکھا تو فوراً
"ٹریفک کنٹرول آفس" کو وائرلیس پر میسج بھیجا۔۔۔

"تمام پیٹرولنگ آفیسرز اور چیک پوائنٹس الرٹ ہو جائیں۔۔۔
میں نے ابھی ایک BMW اور پورشے کو 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے۔۔۔
مگر حیران کُن بات یہ ہے کہ
ان کے پیچھے ایک لوڈنگ سوزوکی والا ان دونوں ریسنگ کار سے اوور ٹیک کرنے کے لیے ہارن پر ہارن بجاتے ہوئے اور ہائی بیم مارتے ہوئے راستہ مانگ رہا ہے۔۔۔
پاکستان، اس خطّے کی سب سے ابھرتی ہوئی معیشت۔۔۔!

13/07/2025

‏پاکستان میں والدین کی اکثریت اب بھی میڈیکل اور انجینئرنگ کو ہی کامیابی سمجھتی ہے۔ لیکن دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ آنے والے پانچ سالوں میں دنیا کے 10 بہترین شعبے سامنے آئے ہیں جو آپ کے بچوں کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔

‏اسکے لیے Haysہائز سیلری گائیڈزکی مدد لی گئی ہے>

‏ڈیٹا سائنس:
‏آنے والا دور ڈیٹا کا ہے۔ ڈیٹا سائنٹسٹ 2025 میں $90,000 تک کما سکتے ہیں، اور 2030 تک یہ آمدن $165,000 تک پہنچ سکتی ہے۔ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں اس کی ڈیمانڈ عروج پر ہے۔ FSc کے بعد ڈیٹا سائنس میں BS یا MS کریں>

‏مشین لرننگ (AI):
‏مصنوعی ذہانت (AI) اب صرف فلموں تک محدود نہیں۔ مشین لرننگ اسپیشلسٹ کی تنخواہ 2025 میں $95,000 اور 2030 میں $170,000 تک متوقع ہے۔ ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں دلچسپی رکھنے والے بچے یہاں ترقی کر سکتے ہیں>

‏بزنس اینالسٹ:
‏کاروباری تجزیہ کاروں کی تنخواہیں 2025 میں $70,000 تک اور 2030 میں $125,000 تک بڑھ سکتی ہیں۔ امریکا اور برطانیہ میں خاص ڈیمانڈ۔ بزنس ایڈمنسٹریشن یا اکنامکس کی تعلیم حاصل کر کے دنیا بھر میں مواقع حاصل کریں>

‏پراجیکٹ مینجمنٹ:
‏پراجیکٹ منیجر 2025 تک $85,000 اور 2030 تک $155,000 کما سکیں گے۔ بزنس مینجمنٹ یا PMP سرٹیفکیشن آپ کے بچے کی صلاحیتوں کو چار چاند لگا سکتا ہے۔ آسٹریلیا اور امریکا میں بےشمار مواقع موجود ہیں پروفشنل ڈگری کے بعد یہ زیادہ کارآمد ہے >

‏سوفٹ ویئر ڈیویلپر:
‏ڈیجیٹل دنیا سوفٹ ویئر ڈیویلپرز کے بغیر نامکمل ہے۔ ان کی تنخواہ 2025 میں $75,000 اور 2030 میں $140,000 ہو گی۔ کمپیوٹر سائنس میں BS آپ کے بچے کو عالمی مواقع فراہم کر سکتا ہے>

‏سسٹینیبلٹی اسپیشلسٹ (ماحولیات):
‏ماحولیات اور پائیداری پر کام کرنے والوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ 2025 میں آمدن $70,000 اور 2030 میں $130,000 تک جائے گی۔ ماحولیات میں ڈگری حاصل کریں اور ترقی یافتہ ممالک میں اپنا کیریئر بنائیں>

‏پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ (سپلائی چین):
‏سپلائی چین اور پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ 2025 میں $60,000 اور 2030 میں $110,000 کمائیں گے۔ دبئی، سعودی عرب، اور آسٹریلیا میں بہترین مواقع۔ بزنس اور سپلائی چین کی ڈگری آپ کے بچے کی زندگی بدل سکتی ہے> ‏مالیاتی تجزیہ کار (فنانشل اینالسٹ):
‏مالیاتی تجزیہ کاروں کی آمدن 2025 میں $65,000 اور 2030 میں $120,000 ہو گی۔ فنانس اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں میں تعلیم حاصل کر کے عالمی منڈی میں آگے بڑھ سکتے ہیں> ‏ایچ آر مینیجر:
‏HR کے شعبے میں پیشہ ور افراد کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ 2025 میں آمدن $70,000 اور 2030 میں $125,000 تک ہو گی۔ HR مینجمنٹ کی تعلیم آپ کے بچے کو دنیا بھر میں باوقار جابز فراہم کرے گی> ‏اپنے بچوں کو میڈیکل اور انجینئرنگ تک محدود نہ رکھیں۔ دنیا بدل رہی ہے۔ نئے کیریئرز کو اپنائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

‏اس تھریڈ کا مقصد والدین اور بچوں کو ان کی کیریئر گائیڈنس دینا تھا

‏سیلری اور کیریئر گروتھ کے لیے مڈل ایسٹ یو کے اسٹریلیانیوزی لینڈ اور> ‏امریکہ کی مارکیٹوں کو سٹڈی کیا گیا

اگر آپ چینی کھانا چھوڑ دیں تو آپ کے ساتھ کیا ہوگا؟آج کل زیادہ تر لوگ چینی کا بے تحاشا استعمال کر رہے ہیں، جو کہ صحت کے ل...
08/07/2025

اگر آپ چینی کھانا چھوڑ دیں تو آپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

آج کل زیادہ تر لوگ چینی کا بے تحاشا استعمال کر رہے ہیں، جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ چینی کھانا چھوڑ دیں تو آپ کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں آتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں، ایک ٹائم لائن کے مطابق، آپ کے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

پہلا دن

چینی چھوڑنے کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی خون میں شکر کی سطح متوازن ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اچانک شوگر کریش اور کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔ جگر گلائکوجن کو توڑ کر گلوکوز بنانا شروع کر دیتا ہے تاکہ جسم کو توانائی ملتی رہے۔

پہلے دو دن

اس دوران آپ کو ہلکا سر درد، چڑچڑاپن، تھکن یا میٹھا کھانے کی شدید طلب ہو سکتی ہے۔ یہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ چینی ڈوپامین (خوشی کا ہارمون) کو بڑھاتی ہے، اور جب آپ چینی چھوڑتے ہیں تو دماغ کو اس کی عادت ڈالنے میں وقت لگتا ہے۔

پہلا ہفتہ

آپ کی زبان کے ذائقے بدلنے لگتے ہیں، اور وہ چیزیں جو پہلے بے مزہ لگتی تھیں، اب زیادہ میٹھی محسوس ہونے لگتی ہیں۔ توانائی کی سطح بہتر ہو جاتی ہے، موڈ میں بہتری آتی ہے اور نیند بھی بہتر ہونے لگتی ہے۔

دو ہفتے

جسم اب زیادہ چربی جلانے لگتا ہے، جس سے وزن کم ہونے لگتا ہے۔ شوگر کی وجہ سے جو سوزش ہوتی تھی، وہ کم ہو جاتی ہے، جس سے جلد صاف ہونے لگتی ہے، جوڑوں کا درد کم ہوتا ہے اور قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔

ایک مہینہ

اب آپ کا جسم مکمل طور پر چینی پر انحصار کرنا چھوڑ چکا ہوتا ہے۔ وزن میں کمی واضح ہونے لگتی ہے، پیٹ کی چربی کم ہو جاتی ہے، اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ذہنی وضاحت اور فوکس میں بہتری آتی ہے، اور توانائی کی سطح دن بھر مستحکم رہتی ہے۔

لمبے عرصے کے فوائد

انسولین کی حساسیت بہتر ہو جاتی ہے، جو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، اور خون کی نالیاں صاف ہونے لگتی ہیں۔

میٹھے کی طلب کم ہو جاتی ہے، اور قدرتی غذائیں زیادہ مزیدار لگنے لگتی ہیں۔

دانت صحت مند رہتے ہیں کیونکہ چینی نہ ہونے کی وجہ سے کیویٹیز اور مسوڑھوں کی بیماریاں کم ہو جاتی ہیں۔

نتیجہ: چینی چھوڑنے کے فوائد ناقابل یقین ہیں! اگر آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آہستہ آہستہ چینی کی مقدار کم کریں اور قدرتی، صحت مند غذا کا انتخاب کریں۔

کیا آپ چینی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں؟

مرد پوری زندگی عورت کی کفالت کرتا ہے,لیکن اگر مرد بے روزگار ہو جائے تو عورت اس قسم کا سیاپا کرتی ہے کہ خدا کی پناہ ! سبز...
06/07/2025

مرد پوری زندگی عورت کی کفالت کرتا ہے,
لیکن اگر مرد بے روزگار ہو جائے تو عورت اس قسم کا سیاپا کرتی ہے کہ خدا کی پناہ !
سبزی لیتے ہوئے سبزی والے کو کہہ رہی ہوتی ہے,

سبزی نال دھنیا ذرا ودھ دینا، تیرا پائین کم نئیں کر دا,

ویاہ شادی پر جائے تو سارے رشتے داروں کے سامنے بازو سیدھا کر کے کہے گی,

چھ چوڑیاں سی، چار رہ گئیاں۔ تہاڈے پائین کم نئیں کر دے نا ,

کسی فوتگی پر جائے تو مرنے والے کی بیوہ کے ساتھ لگ کر الگ ہی افسوس کر رہی ہوتی ہے,

نی تیرا تے چلو مر گیا، میرا وی مریاں ورگا ای اے، کوئی کم ای نئیں کر دا ۔۔۔۔!!!

جی ہاں، یہ حقیقی اور مصدقہ واقعہ ہے، جس کا مرکزی کردار "رِکی جیکسن" (Ricky Jackson) نامی ایک امریکی شخص ہے۔ یہ کہانی نہ ...
05/07/2025

جی ہاں، یہ حقیقی اور مصدقہ واقعہ ہے، جس کا مرکزی کردار "رِکی جیکسن" (Ricky Jackson) نامی ایک امریکی شخص ہے۔ یہ کہانی نہ صرف انسانی تاریخ میں سب سے طویل غلط سزا یافتہ قید کے طور پر جانی جاتی ہے، بلکہ یہ انصاف کے نظام پر ایک سنگین سوال بھی اُٹھاتی ہے۔

یہ ہے اس دل دہلا دینے والے سچ کی مکمل کہانی، اردو میں

تخیل سے بڑھ کر حقیقت:

ذرا تصور کریں کہ آپ اپنی جوانی، مردانگی اور زندگی کے خوبصورت سالوں کو ایک تنگ و تاریک جیل کی کوٹھڑی میں گزاریں صرف ایک جھوٹ کی بنیاد پر

یہ کوئی ناول یا فلمی کہانی نہیں،
بلکہ امریکہ کی عدالتی تاریخ کی سب سے طویل ناجائز قید کی داستان ہے،
جس کا مرکزی کردار ہے
"رِکی جیکسن"، ایک سادہ، بےگناہ اور خاموش طبع نوجوان۔

آغازِ المیہ:

سال 1975
ریکی جیکسن کی عمر صرف 18 سال تھی۔
وہ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ کے ایک معمولی سے محلے میں رہتا تھا۔
نہایت شریف، خاندان سے محبت کرنے والا نوجوان، جس کی زندگی عام خوابوں میں گندھی ہوئی تھی۔

لیکن اچانک اس کی زندگی کا رُخ موڑ دیا گیا
اس پر مسلح ڈکیتی کے دوران ایک دکاندار کو قتل کرنے کا الزام لگا دیا گیا

المیہ یہ تھا کہ

نہ اس کے خلاف کوئی فنگر پرنٹ تھا

نہ قتل کا کوئی ہتھیار ملا

نہ کوئی چشم دید گواہ تھا
صرف ایک بچہ
"ایڈی ورنن جس کی عمر اس وقت صرف 12 سال تھی
اس نے پولیس کو بتایا:
"میں نے رِکی کو گولی چلاتے دیکھا ہے

بس!
یہ جھوٹی گواہی پوری زندگی پر بھاری پڑ گئی

سزا: سزائے موت!

ریکی جیکسن کو سزائے موت سنا دی گئی

جب عدالت نے فیصلہ سنایا،
تو وہ نوجوان، جس نے ابھی تک کالج کا دروازہ بھی نہ دیکھا تھا،
جس نے کبھی محبت یا شادی کا ذائقہ نہ چکھا تھا،
جس نے زندگی کو صرف سمجھنا ہی شروع کیا تھا
اُسے موت کی کوٹھڑی میں ڈال دیا گیا۔

بعد میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا،
لیکن سزا کا درد کم نہ ہوا۔
ریکی سینکڑوں جیلوں میں منتقل ہوتا رہا،
وقت کے ساتھ لڑتا رہا، تنہائی سے جھوجھتا رہا
اور سب سے بڑی بات — بغیر کسی جرم کے!

کل ملا کر وہ 43 سال یعنی 15,000 سے زائد دن جیل میں رہا!

2011: سچ سامنے آتا ہے

بالآخر، سال 2011 میں
جب ایڈی ورنن بڑا ہو چکا تھا،
ضمیر جاگا، اور وہ عدالت واپس آیا۔
اس نے کہا:

> "میں نے اُس وقت جھوٹ بولا تھا۔
میں نے رِکی جیکسن کو قتل کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
پولیس نے دباؤ ڈالا تھا، میں صرف 12 سال کا بچہ تھا

یہ اعتراف عدالت کے لیے ایک زلزلہ تھا۔

2014: آزادی کا دن

آخرکار، 2014 میں عدالت نے رِکی جیکسن کو بے قصور قرار دے کر رہا کر دیا۔

43 سال بعد، وہ جیل سے باہر نکلا
سر پر سفید بال، چہرے پر تھکن،
لیکن دل میں ایک خاموش شکر
اور زبان پر بس اتنا:

میں نے کبھی نفرت نہیں پالی…
اگر میں معاف نہ کرتا،
تو میں اب بھی قید میں ہوتا، بس ایک اور طرح سے

انصاف... مگر بہت دیر سے

ریاست اوہائیو نے رِکی جیکسن کو ایک ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر دیے،
لیکن کیا کوئی دولت 43 سال کی جوانی واپس لا سکتی ہے؟

سبق:

یہ کہانی صرف ایک انسان کی نہیں،
یہ عدالتی نظام، انسانی حقوق، اور سچ کی فتح کا آئینہ بھی ہے۔

"ایک جھوٹ اور پوری زندگی برباد!"
ہمیں سچ بولنے، انصاف پر قائم رہنے، اور طاقت کے سامنے نہ جھکنے کی تعلیم دیتی ہے۔

جب مصیبت آتی ہے … تو آ کر انسان کو توڑ دیتی ہے بغیر بتائے، بغیر آواز دیے۔
ریکی جیکسن کو کیا خبر تھی کہ ایک جھوٹا الزام اُس کی پوری جوانی، اُس کی مسکراہٹ، اُس کا ہر خواب چھین لے گا
43 سال قید!
بغیر کسی جرم کے، صرف ایک غلط گواہی پر۔

اسی لیے ہمیشہ…
جب بھی گھر سے نکلو، اللہ سے دعا مانگو:
“یا اللہ! میرے حق میں آسانی لکھ، مجھے ان راستوں سے بچا جہاں میرا نقصان چھپا ہو، اور مجھے اُس خیر سے ملا دے جو میں سوچ بھی نہ سکوں…”

کیونکہ ہمیں کبھی نہیں پتا کہ زندگی کے اگلے موڑ پر کیا چھپا ہے۔





















Address

Rawala Kot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajaz Mir Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ajaz Mir Official:

Share