13/09/2026
🔴*HIGH IMPORTANCE*
*Dear Trade Partners,*
Kindly ensure that all passengers have the required vaccinations and carry the relevant NADRA vaccination certificates before travel to avoid any inconvenience at the airport.
*⚠️ ALL Passengers must report to the airport at least 6 hours prior to departure to complete the vaccination process.*
*Applicable fees will be paid online directly to the Government/NADRA portal for issuance of the vaccination certificate.*
Please disseminate this information to all passengers for flights from 14th SEP ONWARDS.
Thank you for your cooperation.
: 📢 اہم اطلاع
عمرہ و حج زائرین کے لیے ویکسینیشن کارڈ کے حصول کا آسان طریقہ کار
نادرا نے بارڈر ہیلتھ سروسز، وزارتِ قومی صحت کے اشتراک سے عمرہ و حج زائرین کے لیے سعودی حکومت کی مقررہ صحت و ویکسینیشن شرائط کے مطابق انفلوئنزا (Influenza) اور گردن توڑ بخار (Meningitis) کے ویکسینیشن کارڈ کے حصول کا آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔
زائرین درج ذیل 3 آسان مراحل کے ذریعے اپنا ویکسینیشن کارڈ حاصل کر سکتے ہیں:
1۔ بائیومیٹرک تصدیق اور فیس کی ادائیگی
زائرین گھر بیٹھے Pak ID موبائل ایپ کے ذریعے یا قریبی e-Sahulat فرنچائز پر جا کر اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں اور مقررہ فیس ادا کریں۔
2۔ ایئرپورٹ پر ویکسینیشن
ایئرپورٹ پہنچنے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کی جانب سے منظور شدہ Federal Government Civil Dispensary کے کاؤنٹر پر جائیں۔
وہاں اپنی بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ پیش کریں اور مطلوبہ ویکسین لگوائیں۔
3۔ ویکسینیشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں
ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد اپنا نادرا ویکسینیشن کارڈ درج ذیل پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کریں:
NIMS NADRA: nims.nadra.gov.pk
⚠️ اہم ہدایت
بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایات کے مطابق پاکستانی عمرہ و حج زائرین کے لیے نادرا سے جاری کردہ ویکسینیشن کارڈ/ویکسینیشن کا قابلِ قبول ثبوت لازمی ہے۔
14 ستمبر 2026 کے بعد ویکسینیشن کا مطلوبہ ثبوت موجود نہ ہونے کی صورت میں مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تمام متعلقہ زائرین سے گزارش ہے کہ سفری مشکلات سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کا عمل بروقت مکمل کریں اور سفر سے قبل اپنا ویکسینیشن کارڈ لازمی حاصل کر لیں۔
Bayyinah Travel & Tours