Escape From The World

Escape From The World Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Escape From The World, Travel Company, Rawalpindi.

یہ سیرو سیاحت کا شوق رکھنے والے افراد اور سیرو سیاحت سے متعلق بہترین معلومات کی فراہمی کےلیے بنایا گیا ہے۔ نارتھ پاکستان میں کسی بھی علاقے میں گروپ ٹور، فیملی ٹور، پرائیویٹ ٹوراور ہنی مون ٹورز کی معیاری سروسز کےلیے ہم سے رابطہ کریں۔

15/08/2026

Astore to Deosai Road

یوم ِآزادی مبارک  ❤️
14/08/2026

یوم ِآزادی مبارک ❤️

13/08/2026

راولپنڈی سے صرف ڈیڑھ گھنٹہ اور اسلام آباد سے محض 45 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ایک خوبصورت مقام

آج کل سیور فوڈز کے خلاف کچھ لوگ ایک مہم چلا رہے ہیں اور انکے پلاؤ کی 700 روپے قیمت پر ایسے واویلا کیا جا رہا ہے جیسے پاک...
12/08/2026

آج کل سیور فوڈز کے خلاف کچھ لوگ ایک مہم چلا رہے ہیں اور انکے پلاؤ کی 700 روپے قیمت پر ایسے واویلا کیا جا رہا ہے جیسے پاکستان میں سیور فوڈز کے پلاؤ کی قیمت کوئی آسمان سے باتیں کرتی قیمت ہے۔

میں اسکے درپردہ مقاصد بھی جانتا ہوں مگر اسے رہنے دیتا ہوں اور جو لوگ یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے یہ چند حقائق دیکھیں اور اتنی نچلی سطح پر نہ جائیں جہاں ہر کوئی کسی کےکاروبار کو بھی سیاسی عینک سے دیکھنا شروع کر دے۔
میں سیور فوڈز کا وکیل ہوں نہ میرے انکے مالکان سے کوئی ذاتی تعلقات ہیں اسلیے جو بھی لکھوں گا کسی قسم کے تعصب کے بغیر لکھوں گا۔
سیور فوڈز (Savour Foods) کی کہانی پاکستان کے فوڈ بزنس کی دلچسپ کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے۔
سیور فوڈز کی بنیاد حاجی محمد نعیم بٹ نے رکھی۔ اس کاروبار کی ابتدا راولپنڈی کی گورڈن کالج روڈ سے ہوئی۔
نعیم بٹ نے ابتدا میں وہاں پلاؤ کا چھوٹا سا ٹھیلا/کارٹ لگایا تھا، اور بعد میں اسی کاروبار کو باقاعدہ ریسٹورنٹ میں تبدیل کیا۔ 1988ء میں گورڈن کالج روڈ پر پہلا باقاعدہ سیور فوڈز ریسٹورنٹ قائم ہوا۔
اسکے بعد اسلام آباد میلوڈی پارک،باغ سرداراں اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں برانچز قائم کیں۔
2017 میں سیور فوڈز نے لاہور میں سیور فوڈز کا کام شروع کیا اور آج لاہور میں سیور فوڈز کی پانچ برانچز ہیں۔
لکشمی چوک ،شادمان
رائیونڈ روڈ
غازی روڈ ایئرپورٹ برانچ اور
کالج روڈ ٹاؤن شپ۔

سیور نے خود کو کبھی انتہائی مہنگے ریسٹورنٹ کے طور پر پوزیشن نہیں کیا۔
اس کا بنیادی فلسفہ
مناسب قیمت + پیٹ بھرنے والی مقدار + قابل قبول معیار رہا۔
سیور فوڈز کے ریسٹورنٹس کو کوئی بھی جا کے دیکھ سکتا ہے اس چین نے ایک عام آدمی کو فورسٹار مہنگے ہوٹلز جیسی سہولت مہیا کی ہے جہاں پر قیمتیں اتنی ہیں کہ عام آدمی بھی کبھی کبھار عزت کے ساتھ بیٹھ کے کھانا کھانا افورڈ کر لیتا ہے۔
اور کھانا کیا ہے اور کیسا ہے یہ اس پر منحصر ہے کہ کوئی اتنے پیسوں میں کیا ڈھونڈ رہا ہے اور کیا پسند کرتا ہے سیور فوڈز تو ایک سادہ سا کھانا ہی پیش کرتا ہے جو پلاؤ + شامی کباب + چکن + رائتہ پر مشتمل ہوتا ہے اور اب سیور فوڈز نے آئیس کریم بھی شروع کر رکھی ہے۔
قیمت کم رکھنے کے لیے سیور فوڈز کی حکمت عملی دلچسپ رہی ہے انہوں درمیانی تمام لوگوں کو بائی پاس کر کے براہ راست پروڈیوسرز سے خریداری کرنا شروع کی چاولوں کے لیے گوجرانوالہ میں اپنا رائس پروڈکشن پلانٹ قائم کیا،سرگودھا ڈسٹرکٹ میں ملک پلانٹ قائم کیا، جہاں قریبی دیہات سے دودھ حاصل کرکے اسے ٹھنڈا کیا جاتا اور مختلف آؤٹ لیٹس تک پہنچایا جاتا ہے۔
اب آئیے سیور فوڈز کی قیمتوں کو لے کر اس پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کی حقیقت جانچتے ہیں۔
سیور فوڈز پلاؤ کی پلیٹ+شامی کباب+سلاد+رائتہ 700 روپے میں دیتا ہے اور اس قیمت میں کسٹمرز کو بہترین ماحول میں ٹھنڈے صاف ستھرے ہال میں شاندار سروس مہیا کرتا ہے۔
سیور فوڈز حکومت پاکستان کو سالانہ کروڑوں روپیہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔
سیور فوڈز پر عام آدمی بھی فیملی کے چار پانچ افراد کے ساتھ دو تین ہزار میں عزت دار جگہ پر بیٹھ کر لنچ یا ڈنر کر سکتا ہے۔
اب ذرا دوسری طرف ائیے۔
ہال روڈ پر وقاص بریانی والا 800 کی بریانی کی پلیٹ دیتا ہے اور جہاں بیٹھ کر کھائی جاتی ہے وہ سب جانتے ہیں۔
بنوں بیف پلاؤ تھڑے پر بیٹھ کر کھایا جاتا ہے وہ بھی 8 سو روپے کلو۔
کراچی بدنصیب بریانی بھی لگ بھگ اسی قیمت پر لاہور کے ہر محلے میں بریانی بیچ رہے ہیں۔
حکومت کو ٹکے کا ٹیکس نہیں۔
گاھک گندے ترین ماحول میں کھانا کھانے پر مجبور۔
معیار کی خرابی پر کوئی شکایت سننے والا نہیں۔
مگر اس پر کوئی بات نہیں کریگا۔
کچھ خدا کا خوف کریں اور عام آدمی کو اگر کوئی مناسب پیسوں میں وی آئی پی ماحول دے کے کھانا کھلا رہا ہے تو برداشت کریں ہم جانتے ہیں کہ کس کس کو سیور فوڈز سے تکلیف ہے اور کیوں ہے جس کی وجہ سے سیور فوڈز کے خلاف یہ مہم چلوائی کا رہی ہے اصل میں یہ مہم سیور فوڈز کے خلاف نہیں اس عام آدمی کے خلاف ہے جو کبھی اپنی فیملی کے ساتھ سال میں ایک دو مرتبہ کسی اچھی جگہ پر بیٹھ کر اپنی یا اپنے کسی بچے کی سالگرہ کا ڈنر کر لیتا ہے۔
کچھ شرم کریں۔
ناصر بٹ

12/08/2026

Borith Lake, Passu

شاہراہِ قراقرم پر پسو گاؤں میں مین روڈ سے صرف 3 منٹ کی ڈرائیو پر واقع یہ خوبصورت ترین اور کافی بڑی جھیل ہے۔ جسے " بورتھ جھیل " کہتے ہیں۔ ہنزہ اور خنجراب جانےوالے 99 فیصد لوگ اسے لاعلمی کی وجہ سے مِس کر دیتے ہیں۔

زلزال جھیل، چکار آزاد کشمیر
12/08/2026

زلزال جھیل، چکار
آزاد کشمیر

11/08/2026

ڈونچار ٹریک کے اختتامی دیدار پر تقریبا موت ہی واقع ہو گئی تھی تھکن سے 😄 لیکن پھر یہاں اس سبزہ زار میں ہم۔نے رام کیا فریش ہو کر پھر وآپسی شروع کی ۔
یہاں سرسبز میدان اور بیچ میں بہتے شفاف ٹھنڈے چشمے ،کیا ہی خوابناک مظر تھا۔

بہتریت نالہ غذر ویلی دہی مل کے مقام سے داریل وادی کوجانے والا راستہ یہیں سے شروع ہوتا ہے اور یہ خوبصورت شفاف نالہ داریل ...
11/08/2026

بہتریت نالہ

غذر ویلی دہی مل کے مقام سے داریل وادی کوجانے والا راستہ یہیں سے شروع ہوتا ہے اور یہ خوبصورت شفاف نالہ داریل کی خوبصورت ترین جھیل " ماجا ساگر" سے شروع ہوتا ہے۔

10/08/2026

یہ مئی 2024 کا سال تھا اور اور کالام کے ایک مشہور جیپ سروس فراہم کرنے والے بندے نے فیس بک پر جھوٹی افواہ پھیلا دی کہ مھوڈنڈ لے کر راستہ کھل چکا ہے جبکہ وہ نہیں کھلا تھا چشمہ شفاء سے اگے گلیشیئر بدستور پڑا ہوا تھا وہ راستہ بند تھا لیکن ہم اس بندے کی یہ بات اور بھروسہ کر کے گئے ہمارا ارادہ تھا مھوڈنڈ ، سیف اللہ نصراللہ جھیل سے اگے ڈونچار میڈوز اور ڈون چار ابشار تک جانے کا ڈونچارار وادی کو ہم دیکھنا چاہ رہے تھے جب ہم کلام سے جیپ ہائر کر کے وہاں تک پہنچے تو اگے کے لیے پھر وہاں سے ہم نے پیدل ٹریک کیا انا اور جانا ہمیں 30 کلو میٹر پڑ گیا پیدل جگہ جگہ گلیشرز پڑے ہوئے تھے تو ان کو کراس کرنا کافی مشکل بھی تھا لیکن بہت مزہ ایا اس پورے ٹریک میں راستے میں ہم نےتقریبا 50 سے زیادہ واٹر فلز دیکھیں

پکشائی گاؤں ہری ہور
10/08/2026

پکشائی گاؤں

ہری ہور

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Escape From The World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Escape From The World:

Shortcuts

Share