Explore on Four

Explore on Four First ever Pakistani Travel Agency to offer international road trips.... +923132312240 WhatsApp

https://youtu.be/LMDkJyrBm5Y
01/01/2026

https://youtu.be/LMDkJyrBm5Y

In this video, we transform a rugged ISUZU pickup into a fully functional camper van—Pakistani style!This is not a factory build—this is pure Pakistani skill...

31/12/2025

ایبٹ آباد کے باصلاحیت نوجوان کا شاہکار... اپنی گاڑی کے ساتھ اپنا ہوٹل باندھ کر کہیں بھی لے جایئں

https://youtu.be/YV-vs728gw8
27/12/2025

https://youtu.be/YV-vs728gw8

In this video, I bring you a detailed walkthrough of a Pakistani-made camper trolley that is packed with amazing features and built with pure skill and passi...

11/12/2025
Social media vs Print media... Who's right?
06/12/2025

Social media vs Print media... Who's right?

❄️ فرایا – لبنان کا برفوں میں ڈوبا ہوا جنت نما گاؤں ❄️لبنان کی بلند پہاڑیوں کے درمیان واقع فرایا وہ جگہ ہے جہاں لگتا ہے ...
30/11/2025

❄️ فرایا – لبنان کا برفوں میں ڈوبا ہوا جنت نما گاؤں ❄️

لبنان کی بلند پہاڑیوں کے درمیان واقع فرایا وہ جگہ ہے جہاں لگتا ہے جیسے وقت رک جاتا ہے اور صرف سفید برف ہی بولتی ہے۔ سمندر کنارے گرم بیروت سے صرف ایک گھنٹے کی ڈرائیو… اور اچانک آپ ایسے سنومین کے دیس میں داخل ہو جاتے ہیں جہاں ہر جانب چمکتا ہوا سفید فرش بچھا ہوتا ہے۔

فرایا کی خاص باتیں:

🌨️ زبردست اسکی ریزورٹس – لبنان کا سب سے مشہور اسکی مقام جہاں دنیا بھر سے لوگ برف کے مزے لینے آتے ہیں۔
🏔️ دلکش پہاڑی مناظر – ایسے نظارے جیسے کسی پوسٹ کارڈ میں ہوں۔
🏂 ایڈونچر کا گھر – اسکی، سنو بورڈنگ، سنو موبائل، اور اگر صرف مزے لینے ہیں تو برف میں جھومتے ہوئے راستے!
🌄 سن سیٹ کا جادو – برف سے ڈھکے پہاڑوں پر ڈوبتے سورج کا نظارہ ناقابلِ فراموش۔

فرایا کی برفباری ہر سال ماحول کو ایک خوابناک منظر میں بدل دیتی ہے۔ یہاں کی سرد ہوا میں ایک عجیب سی تازگی ہے اور برف کے ہر گالے میں جیسے لبنان کی خوبصورتی چھپی ہے۔

اگر کبھی لبنان آئیں تو فرایا کی برف ضرور دیکھیں… اور جب تک آپ نہیں آتے، تب تک میری ان تصویروں کے ذریعے فرایا کی ٹھنڈی ہوا اور سفید جادو کا مزہ لیں! ❄️✨

افسوس صرف اس بات کا ہے کہ مشرق وسطیٰ ہم مسلمانوں کی بے غیرتی اور بے حمیتی کی وجہ سے جنت سے جہنم بن چکا ہے۔ ایک چھوٹے سے اسرائیل نے سارے عربوں کی ناک میں دم کر رکھ ہے۔ اگر اسرائیل کا مسئلہ نہ ہوتا تو مسلمانوں کے لئے یہی علاقہ سیاحت کے لئے کافی ہوتا۔ یورپ اور امریکہ میں جدت تو ہے لیکن تاریخ نہیں۔
مشرق وسطیٰ تاریخ کا مرکز ہے۔ یہاں قدرتی خوبصورتی بھی ہے، تاریخ بھی ہے اور لوگ بھی مہمان نواز ہیں۔ اللہ کرے کہ مسلمانوں کے علاقے پر امن ہو جائیں اور مسلمان ان علاقوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

تہران میں پاکستانی سفیر سے ملاقات اور ان کی طرف سے میری حوصلہ افزائی۔۔۔یہ بات ہے میرے پہلے انٹرنیشنل روڈ ٹرپ کی جب میں 2...
29/11/2025

تہران میں پاکستانی سفیر سے ملاقات اور ان کی طرف سے میری حوصلہ افزائی۔۔۔

یہ بات ہے میرے پہلے انٹرنیشنل روڈ ٹرپ کی جب میں 2023 میں پاکستان سے استنبول تک ایک مہینہ کے ٹور پر گیا تھا۔ تہران میں دو روزہ قیام کے دوران وہاں کے سفیر جناب اسلم خٹک صاحب کو بھنک پڑی کہ کوئی پاکستانی گروپ اپنی گاڑی پر انٹرنیشنل ٹرپ پر تہران آیا ہوا ہے اور آگے استنبول تک جارہا ہے تو انہوں نے بہت دلچسپی کا اظہار کیا اور ہمیں ملاقات کا وقت دیا۔ مقررہ وقت پر ہم سفارت خانے پہنچے تو انہوں نے پرتپاک استقبال کیا اور انتہائی اچھے ماحول میں گپ شپ کی۔ جب انہیں پتا لگا کہ میرا تعلق وزیرستان سے ہے تو اور بھی خوش ہوئے اور میری حوصلہ افزائی کی۔ تہران میں کہاں کہاں گھومنا چاہئے کیا کھانا چاہئے اور کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے ان سب تفصیلات سے ہمیں آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد میں نے ان سے گروپ فوٹو کی فرمائش کی تو انہوں نے ہمارے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی بنوائی۔ نیز ہمیں تسلی دی کہ ایران میں ٹور کے دوران کسی بھی قسم کی مشکل پیش آئے تو انہیں اطلاع دی جائے۔ پاکستانی سفیروں کے متعلق عام تاثر یہی ہے کہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پوچھتے بھی نہیں۔۔۔ اسلم خٹک صاحب سے ملاقات کے بعد یہ دعویٰ کم از کم ان کے حق میں غلط ثابت ہوا۔ اگلی بار جب ہم تہران گئے تو ان کا تبادلہ ہوچکا تھا اور نیا سفیر تہران سے کہیں باہر گیا ہوا تھا۔ بہرحال دعا ہے کہ اسلم خٹک صاحب جہاں بھی ہوں خوش رہیں اور اسی طرح پاکستانی سیاحوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔

(یہ تصویر اس ملاقات کے بعد کی ہے۔ 2023)

پاکستان سے اپنی گاڑیوں پر بیرون ممالک سفر کرنے والے بہت تھوڑے لوگ ہیں۔ جو لوگ اس منفرد تجربہ سے گزر چکے ہیں وہی میری اس ...
28/11/2025

پاکستان سے اپنی گاڑیوں پر بیرون ممالک سفر کرنے والے بہت تھوڑے لوگ ہیں۔ جو لوگ اس منفرد تجربہ سے گزر چکے ہیں وہی میری اس تحریر کو زیادہ سمجھ سکتے ہیں۔
پاکستان سے آجکل ہوائی جہاز میں بھی نکلنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ اپنی گاڑی میں جانا پہلے بھی مشکل تھا اب تو بلوچستان کے حالات کی وجہ سے تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔ کیونکہ افغانستان کا بارڈر بند ہے۔ چائنہ ہمارا دوست صرف کاغذوں میں ہے۔ حقیقت میں چائنہ ہمیں کمی کمین سے بھی کمتر سمجھتا ہے۔ پہلے تو ویزہ ہی نہیں ملتا اگر مل بھی جائے تو اپنی گاڑی میں جانا ناممکن ہی سمجھیں۔ بھارت تو شجر ممنوعہ ہے۔ اس کے بارے میں تو بات ہی نہیں کی جاسکتی۔ لے دے کے اپنی گاڑی پر پاکستان سے نکلنے کا ایک ہی راستہ بچتا ہے اور وہ ہے ایران۔
لیکن ایران کا سفر اپنی گاڑی پر کرنا آج سے چار پانچ سال پہلے تک اتنا مشکل نہیں تھا کیونکہ راستے قدرے پر امن تھے۔ اب تو جو حالات ہیں ان میں تافتان تک جانا گویا آگ اور خون کے دریا میں ڈوب کر جانا ہے۔
اس امر کا اندیشہ مجھے ہمیشہ سے رہا کہ تافتان بارڈر کا راستہ پرخطر ہے اور ایران اپنی گاڑی پر جانے والوں کے لئے کوئی متبادل راستہ بھی ہونا چاہئے۔ تحقیق کی تو پتہ چلا کہ گوادر والا رمدان بارڈر سے بھی ایران جایا جاسکتا ہے لیکن صرف پیدل کراسنگ کی اجازت ہے۔ اپنی گاڑی پر کارنیٹ کے ذریعہ اس بارڈر سے نہیں جاسکتے۔ اس مسئلہ اکے حل کے لئے میں 2023 میں زاہدان میں ایران کے وزارت سیاحت گیا اور وہاں کے وزیر سے ملا۔ ان سے کھل کر بات چیت کی گپ شپ لگائی اور تمام حالات بتائے۔ ان سے درخواست کی کہ رمدان بارڈر کو بھی گاڑیوں کے لئے کھولا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ضرور اس مسئلہ کو اٹھائیں گے اور حد ممکن کوشش کریں گے۔
اس سال 2025 میں اب یہ بارڈر سیاحوں کی گاڑیوں کے لئے کھل گیا ہے اور یہ راستہ تافتان والے سے قدرے پر امن ہے (اگر چہ بوزی پاس کے آس پاس کا علاقہ پرخطر ہے). کراچی والوں کے لئے یہ راستہ مختصر بھی ہے اور وہ ایک ہی دن میں کراچی سے اپنی گاڑیوں میں چابہار پہنچ سکتے ہیں۔
میں یہ نہیں کہتا کہ یہ بارڈر میں نے کھلوایا ہے سیاحوں کی گاڑیوں کے لئے۔۔۔ صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس سہولت میں ہوسکتا ہے کہ میری اس ملاقات کا بھی کچھ اثر ہو۔ اللہ پاکستان اور بلوچستان کے حالات بہتر فرمائے وہ تمام لوگ جو ان علاقوں کی بدامنی کے ذمہدار ہیں اللہ ان کو ساری زندگی بے چین رکھے۔ آمین۔

(یہ تصویریں اسی ملاقات کے بعد کی ہیں۔ زاہدان)

🚗

پاسارگاد (Pasargadae) ایران کے صوبہ فارس میں واقع ہخامنشی سلطنت کا سب سے قدیم شاہی دارالحکومت تھا۔ یہاں موجود سب سے مشہو...
27/11/2025

پاسارگاد (Pasargadae) ایران کے صوبہ فارس میں واقع ہخامنشی سلطنت کا سب سے قدیم شاہی دارالحکومت تھا۔ یہاں موجود سب سے مشہور مقام کوروشِ کبیر (Cyrus the Great) کا مقبرہ ہے۔
یہ قبر سائرس اعظم کی ہے، جو ہخامنشی سلطنت (Achaemenid Empire) کے بانی تھے۔
قبر 6ویں صدی قبل مسیح میں بنائی گئی۔ یہ سادہ مگر انتہائی باوقار تعمیر ہے اور یونانی، لیدیائی اور ایرانی فنِ تعمیر کے ملاپ کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے
سکندرِ اعظم جب 330 ق م میں ایران آیا تو اس نے قبر کی مرمت کروائی

اسلامی دور میں بھی اسے ”قبر مادر سلیمان“ (Tomb of Solomon’s Mother) کہا جاتا تھا

آج یہ UNESCO World Heritage Site ہے

اسرائیل کے یہودی سائرس اعظم کی انتہائی تعظیم کرتے ہیں
کیونکہ 587 ق م میں بابل کے بادشاہ بخت نصر نے یروشلم تباہ کیا اور ہزاروں یہودیوں کو قیدی بنا کر بابل لے گیا۔

تقریباً 50 سال بعد سائرس اعظم نے بابل فتح کیا۔

سائرس نے فرمان جاری کیا کہ یہودی اپنے وطن یروشلم واپس جاسکتے ہیں۔

اس نے نہ صرف اجازت دی بلکہ مالی مدد بھی کی کہ یہودی دوبارہ ہیکل سلیمانی تعمیر کریں۔

ایرانی حکومت خصوصاً اسلامی جمہوریہ ایران (1979 کے بعد) کوروش اعظم سے منسلک تقریبات کو مشکوک نظر سے دیکھتی ہے۔ اس کی چند بڑی وجوہات ہیں:

کوروش کی یومِ پیدائش (7 آبان – Cyrus Day) پر ہزاروں ایرانی پاسارگاد میں جمع ہوتے تھے اور نعرے لگاتے تھے:

«ایرانِ ما، وطنِ ما»

«کوروش پدرِ ماست»

بعض اوقات حکومت مخالف نعرے بھی

ایرانی رجیم مذہبی نظریے پر چلتی ہے، جبکہ کوروش اعظم قبل از اسلام ایران کی نمائندگی کرتے ہیں۔
رجیم سمجھتی ہے کہ یہ پرانے شاہی یا قوم پرستانہ جذبات کو بڑھاتا ہے۔

پہلوی بادشاہ (خصوصاً شاہ ایران) کوروش اعظم کو ایرانی قوم کا روحانی باپ قرار دیتے تھے۔
کیونکہ اسلامی انقلاب نے پہلوی خاندان کا خاتمہ کیا، اس لیے کوروش سے منسلک کوئی بھی سرگرمی انہیں:

شاہی نظام کی ترویج

بادشاہت کی یاد تازہ ہونا

کے مترادف لگتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ کی نظریاتی بنیاد اسلامی انقلاب اور مذہبی رہنماؤں پر ہے۔
کوروش کی عظمت کی تقریبات میں:

قبل از اسلام ایرانی تہذیب

زرتشتیت

قوم پرستی

سیکولر شناخت

زیادہ نمایاں ہوتی ہے، جو حکومت کے نظریاتی ڈھانچے سے مطابقت نہیں رکھتا۔

–2017 میں پاسارگاد میں بہت بڑے اجتماعات ہوئے جہاں:

حکومت مخالف نعرے

انسانی حقوق، آزادی، اور قوم پرستی سے متعلق مطالبات

سامنے آئے۔

اس کے بعد حکومت نے پاسارگاد جانے پر سخت پابندیاں لگائیں، سڑکیں بند کی گئیں، اور کوروش ڈے کی تقریبات روک دی گئیں۔

24/11/2025

آج کی اس ویڈیو میں میں آپ کو بتاؤں گا کہ ترکی ویزا حاصل کرنا اب پہلے سے کہیں زیادہ مشکل کیوں ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے۔
میں اپنی ذاتی مثال کے ذریعے شیئر کروں گا کہ میرا ویزا کیوں ریجیکٹ ہوا، میں نے کیا غلطیاں کیں، اور آپ کن باتوں کا خاص خیال رکھ کر ریجیکشن سے بچ سکتے ہیں۔

اگر آپ ترکی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ ویڈیو آخر تک ضرور دیکھیں تاکہ آپ کو صحیح رہنمائی مل سکے اور آپ کا وقت، پیسہ اور محنت ضائع نہ ہو۔

👇 کمنٹس میں بتائیں کہ آپ کا بھی ویزا لگا یا ریجیکٹ ہوا؟

19/11/2025
https://youtu.be/H8Cv9nu7KBc
15/11/2025

https://youtu.be/H8Cv9nu7KBc

🇹🇷 Turkey Visa Rejected — Even After Completing All Requirements!Thinking of applying for a Turkey visa? Watch this video before you submit your documents....

Address

Bahria Express Way
Rawalpindi
46220

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore on Four posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Explore on Four:

Share

Category