Safar E Pakistan

Safar E Pakistan We're The Best Tour Organizing Company In The Town. Explore The Beauty Of Pakistan With Team Safar E Pakistan.

We organise trip for:
=> Customise Groups
=> Families
=> Students
On friendly budget.
“Explore with us” 🌸

سکردو جانے والے سیاحوں کے لیے  معلوماتی تحریر..... سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں...
05/04/2025

سکردو جانے والے سیاحوں کے لیے معلوماتی تحریر.....
سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو سے مراد بلتستان کے چار ضلعے اور ضلع استور کو شامل کیا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان جانے والے سیاح یا تو ہنزہ کا رخ کرتے ہیں یا سکردو کا۔
اسی لئے گلگت بلتستان ٹور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے :
1: سکردو ٹور
2: ہنزہ ٹور
ہنزہ ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر خنجراب ٹاپ پر ختم ہو جاتا ہے جبکہ سکردو ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر ایک طرف کے ٹو دوسری طرف سیاچن اور تیسری طرف دیوسائی سے ہوتا ہوا منی مرگ پر ختم ہو جاتا ہے۔ اگر جہاز کے ذریعے سکردو کا سفر کریں تو سکردو شہر سے تمام سیاحتی مقامات تک جانے کے لیئے ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی یے۔ بائی روڈ سکردو کا سفر شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی کے بعد جگلوٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جگلوٹ سے سکردو تک بہترین سڑک بن گئی ہے نئے شاہراہ کا نام جگلوٹ سکردو روڈ سے بدل کر شاہراہ بلتستان رکھ دیا ہے۔۔
استور، گانچھے(وادی خپلو)، کھرمنگ اور شگر جانے کیلے بھی سکردو سے روٹ لے سکتے ہیں۔
سکردو ٹور میں درج ذیل سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

1: ضلع سکردو
ضلع سکردو روندو وادی سے شروع ہوتا ہے اور سرمک کے مقام پر ختم ہوجاتا ہے۔
سکردو شہر گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس شہر میں گلگت بلتستان کے ہر ضلعے سے بغرض روزگار لوگ آباد ہیں۔ اس شہر میں شیعہ ، نوربخشی ،سنی، اسماعلیلی، اہل حدیث ہر فرقے کے لوگ پر امن زندگی بسر کرتے ہیں۔ سکردو اس پورے علاقے کا تجارتی مرکز بھی ہے۔سکردو میں گلگت بلتستان کا واحد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی موجود ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن روزانہ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے چلاتی ہے ۔ پچھلے سال سے سیالکوٹ فیصل آباد اور ملتان سے بھی پروازوں کا آغآز ہوچکا ہے۔

ڈسٹرکٹ سکردو کے سیاحتی مقامات

#دیوساٸی نیشنل پارک
(تاریخی قلعہ)
#شنگریلا ریزورٹ
#ژھوق ویلی
#کچورا جھیل
#سدپارہ ڈیم
#چندا
#ستک ویلی روندو
#بلامک
#کتپناہ لیک

2: ضلع گانچھے (وادی خپلو)
ضلع گانچھے کریس سے شروع ہوتا ہے اور سیاچن گلیشئر پر ختم ہوتا ہے ۔ ضلع گانچھے کو وادی خپلو بھی کہا جاتا ہے ۔ ضلع گانچھے بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین مہاز جنگ سیاچن اسی ضلع میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے کے ٹو، گشہ بروم ، براڈپیک۔ اور مشہ بروم سے کوہ پیما واپسی پر اسی ضلع کی وادی ہوشے کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہے_
#خپلو فورٹ_
#چقچن مسجد(7 سو سال پرانی مسجد)
#تھوقسی کھر
#ہلدی کونز ویو پوائنٹ
#وادی ہوشے ، کے سکس، کے سیون، مشہ بروم جیسے قراقرم کے اونچے پہاڑوں کی وادی
#سلنگ ریزورٹ
#وادی کندوس گرم چشمہ
#گیاری سیاچن وادی سلترو
#وادی تھلے، تھلے لا
#ننگما وادی کاندے
#کھرفق جھیل
#خانقاہ معلٰی خپلو (ایشیا کی سب سے بڑی خانقاہ)
#کےٹو ویو پوائنٹ مچلو بروق

3_ضلع شگر
شگر ایک ذرخیز وادی ہے یہ وادی تاریخی مقامات اور بلند ترین پہاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 بھی اس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں_یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے
شگر کے سیاحتی مقامات
#شگر فوڑٹ_
# دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان سرفہ رنگا
#کےٹو پہاڑ_k2
#ہشوپی باغ
#خانقاہ معلیٰ 600 سال پرانی مسجد ہیں_
#وادی ارندو
#کنکورڈیا
# وسط قراقرم کے بلند ترین پہاڑ گشہ بروم، براڈ پیک، ٹرنگو ٹاور وغیرہ

4: ضلع کھرمنک
آبشاروں اور صاف و شفاف ندی نالوں کی سرزمین۔
سیاحتی مقامات
#منٹھوکھا واٹر فال
#خموش آبشار
# وادی شیلا
# غندوس لیک
# کارگل بارڈر

5: استور
ضلع استور انتطامی طور پر دیامر ڈویژن میں واقع ہے لیکن استور تک رسائی سکردو سے ہوتا ہے خصوصا جو سیاح بذریعہ جہاز سکردو آتے ہیں ان کے لئیے استور تک رسائی سکردو دیوسائی سے ہوتا ہے ۔ وادی استور کے سیاحتی مقامات درج ذیل ہیں۔
# روپال فیس ننگا پربت
# راما میڈوز
# پرشنگ
# منی مرگ
# ڈومیل جھیل
# راتو
# شونٹر
اس کے علاوہ بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں تک عام سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔

رتی گلی جھیل آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں 12,130 فٹ کی بلندی پر واقع ایک خوبصورت جھیل ہے۔ یہ مظفرآباد سے تقریباً 75 کلومیٹ...
30/03/2025

رتی گلی جھیل آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں 12,130 فٹ کی بلندی پر واقع ایک خوبصورت جھیل ہے۔ یہ مظفرآباد سے تقریباً 75 کلومیٹر دور دواریاں کے مقام سے جیپ اور پھر 1.5 سے 2 گھنٹے کی ٹریکنگ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔

بہترین وقت جون سے ستمبر کے درمیان ہے۔ برف پوش پہاڑ، نیلا پانی اور سرخ جنگلی پھول اسے جنت نظیر بناتے ہیں۔ یہاں کیمپنگ اور فوٹوگرافی کا شوقین افراد کے لیے یہ ایک بہترین مقام ہے۔

پریوں کی جھیل سیف الملوک...۔یہ جھیل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع ہے،جھیل سیف الملوک پاکستان کے صوبہ خیبر پختو...
25/03/2025

پریوں کی جھیل سیف الملوک...۔
یہ جھیل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع ہے،
جھیل سیف الملوک پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی وادی کاغان میں واقع ہے اور اپنی خوبصورتی اور رومانوی کہانیوں کے لیے مشہور ہے۔ یہ جھیل سطح سمندر سے تقریباً 10,578 فٹ کی بلندی پر ہے اور ناران شہر سے تقریباً 9 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ناران تک پہنچنے کے بعد جھیل تک پہنچنے کے لیے چار بائی فور جیپ استعمال ہوتی ہیں جو تقریباً 30 سے 40 منٹ میں سیاحوں کو جھیل تک پہنچاتی ہیں۔

جھیل سیف الملوک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک شہزادے، سیف الملوک، اور ایک پری، بدرال جمال، کی محبت کی کہانی سے جڑی ہوئی ہے۔ اس کہانی کے مطابق شہزادہ سیف الملوک مصر کا شہزادہ تھا جو ایک خواب میں ایک خوبصورت پری کو دیکھتا ہے اور پھر اس خواب کی تعبیر کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سفر کرتا ہے۔ لمبے اور مشکل سفر کے بعد شہزادہ سیف الملوک آخرکار وادی کاغان کی اس جھیل تک پہنچتا ہے جہاں وہ بدرال جمال سے ملتا ہے۔ اس جھیل کی پرسکون اور دلکش فضا نے شہزادے اور پری کی محبت کو امر بنا دیا، اور آج بھی لوگ یہاں آکر ان کی محبت کی کہانی کو محسوس کرتے ہیں۔

سیف الملوک جھیل کے اردگرد بلند و بالا پہاڑ اور برف سے ڈھکے گلیشئرز موجود ہیں جو اس کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔ خاص طور پر جھیل کے شفاف نیلے پانی میں پہاڑوں اور برف کی عکاسی ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے، جو دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔

جھیل سیف الملوک جانے کے لیے بہترین وقت مئی سے ستمبر تک کا ہے، کیونکہ اس دوران برف پگھل چکی ہوتی ہے اور راستے کھلے ہوتے ہیں۔ گرمیوں کے ان مہینوں میں موسم خوشگوار ہوتا ہے اور سیاح بآسانی جھیل تک پہنچ سکتے ہیں۔ سردیوں میں برفباری کی وجہ سے راستے بند ہو جاتے ہیں اور جھیل تک پہنچنا مشکل ہوجاتا ہے۔

جھیل سیف الملوک کے گردونواح میں کیمپنگ اور کشتی رانی کے مواقع بھی موجود ہیں۔ سیاح یہاں کیمپ لگا کر رات گزار سکتے ہیں اور جھیل کے پرسکون اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ رات کے وقت جھیل کے کنارے پر چمکتے ہوئے ستارے اور جھیل پر پڑنے والی چاند کی روشنی اس کا منظر اور بھی جادوئی بنا دیتی

Tour too kumrat Valley || join Us 📞 03325516092
15/06/2024

Tour too kumrat Valley || join Us 📞 03325516092

14/06/2024

Follow us ‼️

𝐒𝐚𝐟𝐚𝐫 𝐄 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 is Pleased to Announce 𝗕𝗲𝘀𝘁 𝗧𝗿𝗶𝗽 for you.✅ 𝗦𝗲𝗿𝘃𝗶𝗰𝗲𝘀 𝗜𝗻𝗰𝗹𝘂𝗱𝗶𝗻𝗴:- Luxury Air Conditioned Transport- Toll/...
11/08/2022

𝐒𝐚𝐟𝐚𝐫 𝐄 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 is Pleased to Announce 𝗕𝗲𝘀𝘁 𝗧𝗿𝗶𝗽 for you.

✅ 𝗦𝗲𝗿𝘃𝗶𝗰𝗲𝘀 𝗜𝗻𝗰𝗹𝘂𝗱𝗶𝗻𝗴:
- Luxury Air Conditioned Transport
- Toll/taxes/challan
- Nights Accommodation with Hot water
- Daily 2 Meals (𝗕𝗿𝗲𝗮𝗸𝗳𝗮𝘀𝘁𝘀 𝗮𝗻𝗱 𝗗𝗶𝗻𝗻𝗲𝗿𝘀)
- Bonfire 🔥
- Professional guide
❌ 𝗦𝗲𝗿𝘃𝗶𝗰𝗲𝘀 𝗡𝗼𝘁 𝗜𝗻𝗰𝗹𝘂𝗱𝗶𝗻𝗴:
- Any Kind of Entry Tickets
- Jeep Charges
- Anything Not Mentioned Above
𝐓𝐫𝐢𝐩 Details
𝟎6 𝐃𝐚𝐲𝐬 𝐇𝐮𝐧𝐳𝐚 & 𝐒𝐤𝐚𝐫𝐝𝐮
❌ Jeep Charges Not Including
𝐃𝐞𝐩𝐚𝐫𝐭𝐮𝐫𝐞: 26 August 2022
𝐏𝐞𝐫 𝐇𝐞𝐚𝐝: 25,000
𝐂𝐨𝐮𝐩𝐥𝐞: 49,999
𝐋𝐚𝐬𝐭 𝐃𝐚𝐭𝐞 𝐎𝐟 𝐑𝐞𝐠𝐢𝐬𝐭𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧: 25-August-2022
Contact:
03325516092
03365501447

19/07/2022

Safar E Pakistan Presents Islamabad to neelum vellay Tour
Which is Three Day Tour neelum vellay azad Kashmir.
Trip Cost : 12,500 per head only for Rawalpindi / Islamabad
Meet up at 7:00 AM Bahria Town Civic Center Phase 4

Note :
Bring Your CNIC, Face Mask & Hand Sanitizer Along With You.
No Drugs Allowed.
Misbehaviour Cannot Be Tolerated During Trip.

𝙁𝘼𝙈𝙄𝙇𝙔 𝙀𝙉𝙑𝙄𝙍𝙊𝙉𝙈𝙀𝙉𝙏
𝙀𝙑𝙀𝙍𝙔𝙊𝙉𝙀 𝘾𝘼𝙉 𝙅𝙊𝙄𝙉 𝙐𝙎
Friends | Families | Couples | Solo Females | Males
-----------------------------------------------------
𝗦𝗲𝗿𝘃𝗶𝗰𝗲𝘀 𝗜𝗻𝗰𝗹𝘂𝗱𝗲𝗱:
☑️Luxurious Transportation
☑️Hotel Accommodation
☑️Quality Meals (Breakfast & Dinner)
☑️Bonfire Night
☑️Tour Guide
☑️Toll & Tax
☑️Basic first Aid Kit
-------------------------------------------------------------

𝗧𝗥𝗜𝗣𝗦 𝗗𝗘𝗧𝗔𝗜𝗟𝗦:

𝟑 𝐃𝐚𝐲𝐬 𝐓𝐨𝐮𝐫 Islamabad To neelum valley
𝗣𝗮𝗰𝗸𝗮𝗴𝗲 𝗣𝗿𝗶𝗰𝗲: 12,500/- per head || 29,999/couple
𝗗𝗲𝗽𝗮𝗿𝘁𝘂𝗿𝗲: Islamabad

First Day Stay:

☑️Upper Neelam(Keran)

Second Day Stay:

☑️Arang Kel
---------------------------------------------------
Last Date Registration:
21 July 2022

𝗕𝗼𝗼𝗸𝗶𝗻𝗴𝘀 𝗮𝗻𝗱 𝗗𝗲𝘁𝗮𝗶𝗹𝘀:
☎️ 0332 5516092
📞 0336 5501447

We're The Best Tour Organizing Company In The Town. Explore The Beauty Of Pakistan With Team Safar E Pakistan.
We organise trip for:
=> Customise Groups
=> Families
=> Students
On friendly budget.
“Explore with us” 🌸

Safar E Pakistan Presents One Day Trip To Pipeline Track Ayoubia Trip Cost : 2000rs per head only for Rawalpindi / Islam...
30/12/2020

Safar E Pakistan Presents

One Day Trip To Pipeline Track Ayoubia

Trip Cost : 2000rs per head only for Rawalpindi / Islamabad

Meet up at 7:00 AM Habibi i8 Markaz Islamabad

Services :
-Luxury Transport
-Toll Taxes / Fuel
-Quality Lunch
-Refreshment
-Photography
-Entertainment

For Booking And Reservation:
0330-5424290

Last Date Registration:
8 January 2021

Note :
Bring Your CNIC, Face Mask & Hand Sanitizer Along With You.
No Drugs Allowed.
Misbehaviour Cannot Be Tolerated During Trip.
Any Services Which Are Not Mention Above Is Not Included In This Trip.

Safar E Pakistan Presents One Day Snow Hike To Mushkpuri Top Trip Cost : 2000rs per head only for Rawalpindi / Islamabad...
11/12/2020

Safar E Pakistan Presents One Day Snow Hike To Mushkpuri Top

Trip Cost : 2000rs per head only for Rawalpindi / Islamabad

Meet up at 7:00 AM Habibi i8 Markaz Islamabad

Services :
-Luxury Transport
-Toll Taxes / Fuel
-Quality Lunch
-Refreshment
-Photography
-Entertainment

For Booking And Reservation:
0330-5424290

Last Date Registration:
17 December 2020

Note :
Bring Your CNIC, Face Mask & Hand Sanitizer Along With You.
No Drugs Allowed.
Misbehaviour Cannot Be Tolerated During Trip.
Any Services Which Are Not Mention Above Is Not Included In This Trip.

Address

Arcade 127, Ground Floor, Phase 4, Civic Centre, Bahria Town, Islamabad
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safar E Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Safar E Pakistan:

Share

Category