Travel2Northern

Travel2Northern Travel 2 Northern is just simple stories about how where when go for tour.

10/01/2025

بلتستان کے طلباءخطرناک دریاپارکرکے 5کلومیٹردورسکول جاتے ہیں

آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔مسافر جیپ وادی...
10/07/2024

آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے، جیپ میں زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

برف پوش پہاڑوں کی وادی ناران میںG5سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی اب آپ ناران سے آگے کسی بھی پوائنٹ پر کسی بھی ہ...
10/07/2024

برف پوش پہاڑوں کی وادی ناران میںG5سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی

اب آپ ناران سے آگے کسی بھی پوائنٹ پر کسی بھی ہوٹل یا سڑک کنارے بڑی دوکان سے 300 روپے کا ایک خاص کارڈ خرید سکتے ہیں،

دوکاندار یا ہوٹل والا اس کارڈ کو سکریچ کر کے اس پر موجود نمبر آپ کے موبائل فون کے وائے فائی کی جگہ انٹر کرے گا اور آپ کا موبائل فون ڈائریکٹ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے منسلک ہو جائے گا

آپ کو 6 جی بی انٹرنیٹ ملے گا جس کی میعاد 7 دن ہوتی ہے، یہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ہے جو آپ کو ناران سے لیکر بٹہ کنڈی ، بڑوائی، جلکھڈ ، بیسل تک ہر آبادی والے ایریاز میں کام کرے گا۔ اس طرح آپ وٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ براؤزنگ بھی کر سکتے ہیں اور اپنے دوستوں اور گھر والوں سے موبائل سگنلز نہ ہونے کے باوجود رابطہ کر سکتے ہیں

03/07/2024

‏اگست 2023 میں ضلع بٹگرام تحصیل آلائی میں چئیرلفٹ کا واقعہ پیش آیا تھا جسے نیشنل انٹرنیشنل میڈیا کا زینت بنادیا گیا تھا دو دنوں تک پاکستانی میڈیا اس پر تواتر کے ساتھ بولتا رہا
وجہ اسکی یہ بنی تھی کہ اس چئرلفٹ میں پھنسے اسکول کے بچوں نکالنے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا تھا
ہیلی کاپٹر کے زریعے ان سات میں سے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا تھا باقی چھ افراد کو مقامی افراد کی مدد سے مشترکہ آپریشن کے زریعے بحفاظت ریسکیو کیا گیا تھا
اس آپریشن پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے اگر بات یہی پر ختم ہوجاتئ پھر بھی ٹھیک تھا
لیکن اس وقت کے وزیراعظم انوارالحق کاکٹر نے آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں اور انکے کمپنیوں کے آفیسران کے اعزاز میں ایک اور شاندار تقریب رکھی جہاں پر انہیں اعزازات سے نوازا گیا

لیکن مسئلہ جن کا تھا وہ علاقہ مکین اسی حال میں رہے حکومتی مشینری حرکت میں آئی اور انہوں نے اس واقعے کے بعد چئیرلفٹ کو بند کرکے انکے مالکان کو جیل بھیج دیا
آج دس ماہ کا عرصہ گزر چکا علاقہ مکین جنکا سفری زریعہ یہی چئیرلفٹ تھا اسی طرح ہوا میں لٹکا رہا ہے علاقے کے لوگ پہلے سے زیادہ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں خواتین اور اسکول کے بچوں شدید مشکلات کا سامنا ہے

اس پورے کہانی کو دیکھ کر یہ بات ایک مرتبہ پھر واضح ہوتی ہے کہ یہ ملک مخصوص طبقے کیلیے بنایا گیا عام عوام خواہ مخواہ اس میں بستے ہیں
اگر یہ عام عوام کا پاکستان ہوتا تو آج آلائی جھنگڑی کے عوام چئیرلفٹ کے متبادل سڑک یا پل پر سفر کررہے ہوتے

‏وادی نیلم نیلم مچھل کے مقام پر ڈیرہ اسماعیل خان سے آئے ہوئے دو سیاح  جو کہ موٹر سائیکل پر تھے کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے دونوں ...
30/06/2024

‏وادی نیلم
نیلم مچھل کے مقام پر ڈیرہ اسماعیل خان سے آئے ہوئے دو سیاح جو کہ موٹر سائیکل پر تھے کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے دونوں ہی موقع پر جاں بحق ہو گئے ڈیرہ اسماعیل خان کے دوست ان کے ورثا تک پہنچنے میں ہماری مدد فرمائیں
رابطہ
03558126666
05821930005
Disaster Management Authority Neelum

زندگی ایک دریا کی طرح ہے، یہ بہتی اور بدلتی ہے، فطرت کی خاموشی سکون دیتی ہے  روح بیدار رہتی ہے۔ جگہ ۔ ناران
10/06/2024

زندگی ایک دریا کی طرح ہے، یہ بہتی اور بدلتی ہے، فطرت کی خاموشی سکون دیتی ہے روح بیدار رہتی ہے۔
جگہ ۔ ناران

بٹگرام آپریشن کے ہیرو فخر مانسہرہ علی خان سواتی جس نے چیئر لفٹ میں پھنسے 5 بندوں کو اپنی مہارت اور بہادری سے ریسکیو کیا ...
24/03/2024

بٹگرام آپریشن کے ہیرو فخر مانسہرہ علی خان سواتی جس نے چیئر لفٹ میں پھنسے 5 بندوں کو اپنی مہارت اور بہادری سے ریسکیو کیا تھا اور پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بنا اسے 23 مارچ کے موقع پر صدارتی ایوارڈز سے مکمل نظر انداز کیا گیا

13/03/2024

میں اس خاتون سے متفق ہوں، پتہ نہیں ہمارا میڈیا کب کمائی کی فکر چھوڑ کر بھلائی کی فکر کریگا۔

31/01/2024

‏مری میں برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ کا اہم فیصلہ

17 میل سے مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا

مری میں اس وقت پہلے سے ہی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، ڈی سی اسلام آباد

فیصلہ مری انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا، ڈی سی اسلام آباد

مری میں رش کم ہونے پر سیاحوں کو داخلے کی اجازت دے دی جائے گی، ڈی سی اسلام آباد

مری اور مضافاتی علاقوں کے رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر جا سکیں گے، عرفان میمن

17 میل کے مقام پر پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود ہیں، ڈی سی عرفان میمن

شہریوں سے التماس ہے کہ وہ مری کا غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں، ڈی سی عرفان میمن

Some call it adventure, We call it life.
02/12/2023

Some call it adventure, We call it life.

پاکستانی کوہ پیماوں سمیت متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی "مونٹین کلر" ننگا پربت سر کرلیاپاک...
02/07/2023

پاکستانی کوہ پیماوں سمیت متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی "مونٹین کلر" ننگا پربت سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیماؤں میں واجد اللہ نگر ، سمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے آج صبح ننگا پربت سر کرلیا

10 پاکستانی سمیت 40 سے زائد کوہ پیما ننگا پربت سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے

21/06/2023

Address

Samundri
37300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Travel2Northern posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category