Born To Explore

Directions

Born To Explore Born to Explore

12/08/2026

قراقرم ہائی وے یہ صرف ایک سڑک نہیں… یہ خوابوں، قربانیوں اور پہاڑوں کے سینے پر لکھی ایک کہانی ہے۔جہاں ہر موڑ پر ایک داستا...
22/06/2026

قراقرم ہائی وے
یہ صرف ایک سڑک نہیں… یہ خوابوں، قربانیوں اور پہاڑوں کے سینے پر لکھی ایک کہانی ہے۔
جہاں ہر موڑ پر ایک داستان چھپی ہے… اور ہر کلومیٹر میں انسان کی ہمت کی گونج سنائی دیتی ہے۔
قراقرم ہائی وے دنیا کی بلند ترین پکی سڑکوں میں شمار ہوتی ہے، جو پاکستان کو چین سے جوڑتی ہے۔ اس کا آغاز حسن ابدال سے ہوتا ہے اور یہ سلسلہ وار پہاڑوں، وادیوں اور خطرناک راستوں سے گزرتی ہوئی خنجراب پاس تک پہنچتی ہے۔
لیکن اس سڑک کی اصل پہچان صرف اس کی بلندی نہیں… بلکہ وہ قربانیاں ہیں جو اسے بنانے والوں نے دیں۔
تقریباً 1966 میں اس عظیم منصوبے پر کام شروع ہوا… اور 1978 میں یہ مکمل ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ ہزاروں مزدور اور انجینئرز نے اپنی جانیں اس راستے پر قربان کیں۔ پہاڑوں کے تودے، برفانی طوفان، اور خطرناک چٹانیں… یہ سب اس سفر کا حصہ تھے۔

اسی لیے اسے بعض اوقات “خون اور پسینے کی سڑک” بھی کہا جاتا ہے۔

یہ ہائی وے ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش جیسے عظیم پہاڑی سلسلوں کے بیچ سے گزرتی ہے۔ دنیا کے چند ہی راستے ایسے ہیں جو ایک ساتھ تین بڑے پہاڑی سلسلوں کو عبور کرتے ہوں۔
راستے میں گلگت، ہنزہ اور سکردو جیسے حسین علاقے آتے ہیں… جہاں فطرت اپنی پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہے۔
لیکن اس خوبصورتی کے پیچھے ایک خاموش درد بھی ہے… وہ لوگ، جن کے نام شاید تاریخ میں نہ لکھے جائیں… مگر ان کی محنت نے پہاڑوں کو راستہ دینے پر مجبور کر دیا۔
آج جب کوئی مسافر اس سڑک پر سفر کرتا ہے… تو وہ صرف ایک منزل تک نہیں پہنچتا… بلکہ وہ ایک ایسی کہانی کا حصہ بنتا ہے… جو انسان کی ہمت، قربانی اور ناممکن کو ممکن بنانے کی جیتی جاگتی مثال ہے۔
یہ سڑک ہمیں یہ سکھاتی ہے… کہ اگر ارادہ مضبوط ہو… تو پہاڑ بھی راستہ دے دیتے ہیں۔

یہ کوئی مشہور پاکستانی موسے والا سوشل میڈیا پرسنلٹی ہے استور کے خطرناک بل کھاتے رستے کے دوران مجھے روک کر کہتا ہے " یار ...
22/06/2026

یہ کوئی مشہور پاکستانی موسے والا سوشل میڈیا پرسنلٹی ہے
استور کے خطرناک بل کھاتے رستے کے دوران مجھے روک کر کہتا ہے " یار تیرا ایڈا وڈا جگرا اے اس خطرناک راستے تے چھوٹی گڈی لے آنا" میں نے کہا سردار جی یہاں گاڑیاں نہیں حوصلے آتے ہیں

روپل ویلی ( ترشنگ) مرشد نانگا پربت کے تین فیز ہیں!!1) فیری میڈوز فیز 2) دیامر فیز3) روپل فیز ترشنگ روپل فیز سے آپ مرشد ن...
22/06/2026

روپل ویلی ( ترشنگ)
مرشد نانگا پربت کے تین فیز ہیں!!
1) فیری میڈوز فیز
2) دیامر فیز
3) روپل فیز ترشنگ
روپل فیز سے آپ مرشد نانگا پربت کے بالکل قریب پہنچ جاتے ہیں جہاں آپ دل بھر کر مرشد نانگا پربت کی زیارت کرسکتے ہیں ۔ روپل فیز سے زیادہ تر غیر ملکی سیاح ( یورپین) چوٹی سر کرنے آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راستے یقیناً زندگی کا ایک حسین باب ہوتے ہیں؛ یہ انسان کو تجربات، شعور اور یادوں کی بے شمار دولت عطا کرتے ہیں۔ مگر دانائی اسی میں ہے کہ راہوں کی رعنائی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی منزل کا چراغ دل میں روشن رکھا جائے۔ کیونکہ اگر نگاہ صرف راستوں کے حسن میں الجھ جائے تو قدم آہستہ آہستہ مقصد سے دور ہونے لگتے ہیں۔ زندگی کا حقیقی کمال یہی ہے کہ انسان سفر کی خوبصورتی کو بھی محسوس کرے، لمحوں کی چاشنی کو بھی سمیٹے، لیکن اپنے خواب، اپنی منزل اور اپنے اصل مقصود کو کبھی فراموش نہ ہونے دے۔

نانگا پربت بیس کیمپ 1ایک دن کی مسلسل ہائیکنگ اور بادلوں میں ڈھکا مرشد نانگا پربت ، اس وقت ہم ٹھیک مرشد نانگا پربت کے قدم...
22/06/2026

نانگا پربت بیس کیمپ 1
ایک دن کی مسلسل ہائیکنگ اور بادلوں میں ڈھکا مرشد نانگا پربت ،
اس وقت ہم ٹھیک مرشد نانگا پربت کے قدموں میں بیٹھے ہیں لیکن موسموں خرابی کی وجہ سے مرشد پر مسلسل بادل منڈلاتے رہے ۔
تمام نگاہیں، تمام جنون اور تمام توپوں کا رخ صرف اور صرف مرشد نانگا پربت کی طرف۔۔۔
وہ مرشد، جو صرف ایک پہاڑ نہیں بلکہ حوصلوں کا آسمان ہے۔
جس کی برف پوش چوٹیاں صدیوں سے دیوانوں کو اپنی طرف بلاتی آئی ہیں۔
جہاں پہنچنے کا خواب ہر ٹریکر کی آنکھ میں پلتا ہے، مگر وہاں تک پہنچنے کی ہمت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی۔
نانگا پربت…
خوف بھی، عشق بھی، عظمت بھی، اور جنون بھی۔
وہ خاموش دیو قامت پہاڑ، جو انسان کو اس کی اوقات بھی یاد دلاتا ہے اور اس کے اندر چھپے حوصلے بھی جگا دیتا ہے۔
اور جب دل واقعی پہاڑوں کا ہو جائے،
تو پھر دنیا کے تمام راستے آخرکار مرشد نانگا پربت ہی کی طرف جاتے محسوس ہوتے ہیں۔

کارگل،سیاچن سائٹ : برزل پاسپہاڑ انسان کو اپنی خاموش عظمت، برف پوش چوٹیوں اور بے مثال حسن سے اپنی طرف ضرور کھینچتے ہیں، م...
22/06/2026

کارگل،سیاچن سائٹ : برزل پاس

پہاڑ انسان کو اپنی خاموش عظمت، برف پوش چوٹیوں اور بے مثال حسن سے اپنی طرف ضرور کھینچتے ہیں، مگر یہ صرف خوبصورتی نہیں بلکہ شعور، صبر اور ذمہ داری کا امتحان بھی ہوتے ہیں۔ وہاں فطرت انسان کو بار بار یہ احساس دلاتی ہے کہ جوش سے زیادہ ہوش کی ضرورت ہوتی ہے۔

 سر اٹھاؤ تو آسمان... اتنا گہرا نیلا کہ آنکھیں ڈوب جائیں۔ اس پر روئی کے گالوں جیسے سفید بادل آہستہ آہستہ سفر کر رہے ہیں۔...
22/06/2026


سر اٹھاؤ تو آسمان... اتنا گہرا نیلا کہ آنکھیں ڈوب جائیں۔ اس پر روئی کے گالوں جیسے سفید بادل آہستہ آہستہ سفر کر رہے ہیں۔ لگتا ہے اللہ نے جنت کا ایک ٹکڑا زمین پر اتار دیا ہو۔
سامنے دیکھو تو برف پوش پہاڑ، سفید چادر اوڑھے کھڑے ہیں۔ مغرور، اکڑے ہوئے، مگر میرے سامنے جھکے ہوئے۔ کیونکہ میں یہاں تک پہنچ گیا۔
ان پہاڑوں کی گود میں جھیل سو رہی ہے۔ نیلی، شفاف، ساکت۔ آسمان نے اپنا سارا رنگ اس میں بہا دیا ہو جیسے۔ آئینہ بھی اس کے آگے پانی مانگے۔
میاں حیات نون

منی مرگ!!مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میری زبان محض الفاظ کی ادائیگی کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک خاموش استدعا ہے، جو صرف فطرت ...
22/06/2026

منی مرگ!!
مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میری زبان محض الفاظ کی ادائیگی کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک خاموش استدعا ہے، جو صرف فطرت کے غیر مرئی شعور تک پہنچتی ہے۔ میرے نزدیک سکون ٹھہراؤ میں نہیں بلکہ مسلسل سفر میں مضمر ہے، کیونکہ ہر راستہ مجھے کسی خارجی منزل سے زیادہ میرے داخلی وجود کے قریب تر لے جاتا ہے۔

استور!!بدلتے موسموں کی سرزمین ایسی بہت سی جگہیں ہوتی ہیں جہاں انسان جا کے سکون محسوس کرتا ہے لیکن میرے لئے ایسی سکون کی ...
22/06/2026

استور!!بدلتے موسموں کی سرزمین

ایسی بہت سی جگہیں ہوتی ہیں جہاں انسان جا کے سکون محسوس کرتا ہے لیکن میرے لئے ایسی سکون کی جگہیں ہمیشہ صرف قدرتی خوب صورتی ، ہریالی، اور پہاڑ رہے ہیں ، ان پہاڑوں پے پھیلی ہریالی سے ہمیشہ سیکھنے کو امید، یقین، اور حوصلہ ملا ہے کہ زمین چاہے کتنی ہی پتھریلی اور سخت کیوں نہ ہو مسلسل پڑتی محنت کی بوچھاڑ خوبصورتی پیدا کر ہی دیتی ہے

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Born To Explore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category