19/06/2025
سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے آج ایک نئی تاریخ رقم کی ہے
ملک کے مختلف شہروں سے ایک کے دن مجموعی طور پر سات جہازوں نے سکردو میں لینڈنگ کی، جو کہ اس ایئرپورٹ کی تاریخ کا ایک ریکارڈ دن ثابت ہوا۔ ان پروازوں میں چار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) اور تین ایئر بلیو کی شامل تھیں۔ اسلام آباد سے سب سے زیادہ چار پروازیں، کراچی سے دو اور لاہور سے ایک پرواز سکردو پہنچی۔
یہ منظر نہ صرف سکردو کی بڑھتی ہوئی فضائی اہمیت کی علامت ہے بلکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، معیشت اور رابطوں کے ایک نئے دور کے آغاز کا اعلان بھی ہے۔ آسمان سے اُترتے یہ جہاز دراصل خوابوں کی وہ پروازیں ہیں جو اس خطے کو باقی پاکستان اور دنیا سے جوڑنے کی امید لے کر آئی ہیں۔
#سکردو