27/11/2023
*😨اہل بلتستان جاگو جاگو جاگ copy
*اب یہ حقیقت ہر گلگت بلتستان کے شھریوں کو قبول کر لینی چاہیے کہ آپ کے تعلمی اداروں میں دین مخالف طبقے کا راج ہے کہ جو یورپی فنڈنگ کے حصول کے لیے 2030 تک آپ کی نسل کو خدا رسول دین آخرت سے دور کرنے کے لیے رات دن کوشش کر رہے ہیں۔۔۔بچیاں ہماری ناچینگی جیب ان کا بھرینگے، دین سے ہاتھ ہم دھو بیٹھیں گے دنیا ان کی آباد ہوگی۔۔۔یہ بچیاں جو آئندہ کی مائیں ہیں ان کی گود میں آپ اور میری آئندہ نسل نے تربیت پانی ہے اب جبکہ خود ان کی حالت یہ ہیں تو اس نسل کی کیا ہی قسمت ہوگی جو ان کی گودوں میں پرورش پائے گی!!!*
*ترقی، آزادی، ماڈرنیزم ، اور ثقافت کے نام پر بچوں کو تعلیم سے دور کرکے مغربی ننگی ثقافت کے دلدل میں پھنستی جارہی ہے ہماری نسل دنیا سے تو ہاتھ دھو بیٹھے گی اس کے ساتھ ساتھ آخرت سے بھی محروم ہوکر خسر الدنیا والآخرۃ کا مصداق بن کر رہ جائے گی۔۔۔والدین ہوش کے ناخن لیں آپ کی نسل برباد ہوگی تو قیامت کے دن کسی مولوی، مولانا، شیخ، اخوند اور آغا سے سوال نہیں ہوگا بلکہ ہم والدین سے ہوگا کہ جب تم بچے پیدا کرسکے، ان کی دنیا آباد کر سکے تو ان کی آخرت کے سنوارنے میں کوشش کیوں نہیں کی!!؟؟*
*اللہ پاک ہم سب کو ایسے ثقافت سے محفوظ فرما*