Emaan Karwaan Umrah Ziyaraat service

Emaan Karwaan Umrah Ziyaraat service UMRAH ZIYARAT SERVICES PROVIDER COMPANY PROBABLY THE BEST UMRAH ZIYARAT SERVICES PROVIDERS IN GILGIT BALTISTAN

السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ۔ الحمد ﷲ ایمان کاروان عمرہ زیارت سروس ہر سال کی طرح معتمرین و زائرین کی...
13/08/2026

السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ۔
الحمد ﷲ ایمان کاروان عمرہ زیارت سروس ہر سال کی طرح معتمرین و زائرین کی خدمت تیار ہیں۔
تجربہ کار علماء کرام کے زیر نگرانی عمرہ کی ادائیگی۔
گروپ بکنگ براۓ سال 2026/ 1448 شروع کر رہے ہیں اس سال ایمان کاروان ایمان کاروان اپنی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی نشستیں محدود کر رہے ہیں تاکہ زیادہ توجہ اور مزید بہتر سہولیات فراہم کیا جا سکے۔
بکنگ کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2026 ہے مگر نشستیں آخری تاریخ سے پہلے پوری ہونے کی صورت میں بکنگ پہلے بھی بند ہو سکتے ہیں لہازا خواہشمند اپنی بکنگ کے لیے آخری تاریخ کا انتظار نا کریں نشستیں پوری ہونے کی صورت مزید بکنگ بلکل نہیں لیا جائے گا۔
70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لیے گھر کا کوئی فرد ساتھ ہونا لازمی ہے۔
اس سال سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ پیکجز میں کھانا شامل کرنا لازمی قرار دیا جا چکا ہے جس وجہ سے پیکج میں کھانا شامل ہونگے۔

۔

تجربہ کار علماء کرام کے زیر نگرانی عمرہ کی ادائیگی۔
ویزہ۔
ڈائریکٹ فلائٹ۔
انشورنس۔
کھانا۔
حرمین میں ممکنہ قریبی رہائش۔
مکمل ٹرانسپورٹ۔
تمام زیارتوں پر حاضری۔
حرمین میں اعتکاف۔
انشاء ﷲ بہترین سروس ہماری اولین ترجیح ہے۔
مزید معلومات کے لیے دئیے گے نمبروں پر رابطہ کریں شکریہ۔
03088881763 جہانگیر خان براہوی۔
03555336574 شمشاد بلغاری۔
03479517020 زاہد براہوی۔
03554177772 سید حامد حسین الموسوی۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیمإِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَعالمی شہرت یافتہ معروف ہمدان شناس، ممتاز عالمِ دین، مح...
02/06/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
عالمی شہرت یافتہ معروف ہمدان شناس، ممتاز عالمِ دین، محقق، مترجم، مؤلف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ علمی و ادبی شخصیت مولانا غلام حسن حسنو کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و الم کے ساتھ موصول ہوئی۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی علم، تحقیق، تدریس اور دینی و فکری خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی علمی کاوشیں، تحقیقی خدمات اور گراں قدر تصانیف آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی علمی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے نہ صرف علم و ادب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں بلکہ اپنے کردار، اخلاص اور فکری رہنمائی کے ذریعے بے شمار افراد کی تربیت بھی فرمائی۔

ملتِ صوفیہ نوربخشیہ کے لیے مرحوم کی خدمات خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔ آپ نے اپنی علمی و تحقیقی کاوشوں کے ذریعے تعلیماتِ نوربخشیہ کے فروغ، علمی ورثے کے تحفظ اور دینی و فکری شعور کی بیداری میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ملتِ صوفیہ نوربخشیہ آپ کی ان گراں قدر خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام اور سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔

ہم مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں، متعلقین اور تمام سوگواران کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔

اس عظیم علمی و دینی خسارے پر نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن پاکستان تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔

مرحوم کی علمی خدمات اور دینی و فکری وراثت ہمیشہ اہلِ علم کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

29/01/2026

ایمان کاروان کے ساتھ بلتستان سے آئے ہوئے معتمرین عمرہ کا میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی کے قیادت میں جبل رحمت پر حاضری اجتماعی توبہ تمام احباب کے حق میں دعا کی اللہ قبول فرمائے آمین، جبل رحمت وہ جگہ ہیں جہاں حضرت آدم علیہ السلام کی دعا اللہ رب العزت نے قبول فرمایا۔

الحمدللہ ایمان کاروان عمرہ زیارت سروسز کے معتمرین عمرہ کے ادائیگی کے بعد بحفاظت میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب ...
08/01/2026

الحمدللہ ایمان کاروان عمرہ زیارت سروسز کے معتمرین عمرہ کے ادائیگی کے بعد بحفاظت میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔۔
بوا رستم علی انجم صاحب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معتمرین عمرہ کا استقبال کیا۔

الحمدللہ تمام معتمرین عمرہ میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت وطن واپسی کے لیے جدہ ائیر پورٹ حج ٹرمینل پر ...
08/01/2026

الحمدللہ تمام معتمرین عمرہ میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت وطن واپسی کے لیے جدہ ائیر پورٹ حج ٹرمینل پر چیک ان کے بعد ویٹنگ ہال میں خوش گوار ماحول میں موجود ہیں تمام معتمرین عمرہ انشاء ﷲ اج یعنی 8 جنوری بروز جمعرات شام چھ بج کر چالیس منٹ پر
فلائی جناح کی پرواز
9P701
سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

  الحمدللہ ہر سال کی طرح ایمان کاروان کے ساتھ آئے معتمرین کا  میرِ آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کی قیادت میں  مسج...
07/01/2026


الحمدللہ ہر سال کی طرح ایمان کاروان کے ساتھ آئے معتمرین کا
میرِ آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کی قیادت میں
مسجد الحرام، مکہ مکرمہ میں یک روزہ اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اختتامی لمحات کے چند یادگار مناظر۔
تمام خوش نصیب معتکفین کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو

ایمان کاروان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آئے معتمرین کرام میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت میں مسجد ا...
05/01/2026

ایمان کاروان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آئے معتمرین کرام
میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت
میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں یک روزہ اعتقاف کے لیے روانہ۔
ﷲ قبول فرمائے آمین

الحمد ﷲ ایمان کاروان کے ساتھ آئے معتمرین کرام کی میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت میں مدینہ منورہ سے مکہ...
05/01/2026

الحمد ﷲ ایمان کاروان کے ساتھ آئے معتمرین کرام کی میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت میں مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ واپسی پر دوسری دفعہ عمرہ کی ادائیگی مکمل۔
عمرہ مکمل کرنے کے بعد بوا انصار سینوں صاحب نے حرم شریف میں سب کے حق میں دعا کی۔
ﷲ رب العزت عمرہ کی ادائیگی اور دعا قبول فرمائے آمین۔


Tiktok :

03/01/2026

ایمان کاروان کے ساتھ بلتستان سے آئے معتمرین عمرہ کا میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت میں مدینہ منورہ کے اطرافی زیارتوں پر حاضری نوفل کی ادائیگی کے بعد شہداء احد پر فاتحہ اور اجتماعی دعا ﷲ قبول فرمائے آمین۔

میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت میں مسجد نبوی میں ایک روزہ اعتقاف کے لیے جانے والے خوش نصیب معتمرین۔ ﷲ ...
01/01/2026

میر آف سیاچن سید ناصر حسین الموسوی صاحب کے قیادت میں مسجد نبوی میں ایک روزہ اعتقاف کے لیے جانے والے خوش نصیب معتمرین۔
ﷲ قبول فرمائے آمین

Address

Main Bazar Khaplu
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Emaan Karwaan Umrah Ziyaraat service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Emaan Karwaan Umrah Ziyaraat service:

Shortcuts

Share

Category