Gilgit Baltistan Front اردو

Gilgit Baltistan Front اردو This Fb page is made to bring the beauty of |Gilgit Baltistan| & |Ladakh| to the world. 🇵🇰

12/06/2026

گلگت
12 جون 2026

گلگت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس

اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر نیر حسین بخاری نے کی

اجلاس میں حالیہ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، پارلیمانی پارٹی کی جانب سے اطمینان کا اظہار

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کی شاندار انتخابی مہم کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی، اجلاس میں اظہار

اجلاس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر بھی غور، آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت

پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار

گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو دے دیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے عوام اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا، پارلیمانی پارٹی
پی پی زرائع

12/06/2026

سابق اپوزیشن لیڈر کی سکردو آمد پر پورا سکردو امڈ آیا پرجوش استقبال عوام کا سمندر ۔

12/06/2026

وزیر سلیم کے مطالبے پر دبارہ گنتی کرنے پر بھی وزیر سلیم ہار گئے ناشاد صاحب کامیاب قرار فارم 49 جاری کر دیا

11/06/2026

سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم انتخابات میں کامیابی کے بعد گمبہ سکردو پہنچنے پر استقبالیہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد، حمایت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
 . #سکردو

سکردو سے حلقہ 2 کا ری پولنگ کا آرڈر بھی کینسل ہو گیا ہے فارم 49 جاری ہوگیا
10/06/2026

سکردو سے حلقہ 2 کا ری پولنگ کا آرڈر بھی کینسل ہو گیا ہے فارم 49 جاری ہوگیا

10/06/2026

کاظم میثم کو فارم 49 ایشو ہونے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں

 #سکردو : (پ ر) چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا سکردو حلقہ دو کے دس پولنگ سٹیشن پر دوبارہ انتخابات کرانے کے  حالیہ نوٹی...
10/06/2026

#سکردو : (پ ر) چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا سکردو حلقہ دو کے دس پولنگ سٹیشن پر دوبارہ انتخابات کرانے کے حالیہ نوٹیفیکیشن کے بعد حلقہ دو سمیت بلتستان میں عوام کے متوقع شدید ردعمل کے پیش نظر حلقہ دو کے سر کردگان ، عمائدین ، اہم سماجی شخصیات اور علمائے کرام کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی سیاسی سیل مجلس وحدت المسلمین میں منعقد ہوا۔
شرکائے اجلاس نے الیکشن کمیشن کے غیر قانونی اور غیر منصفانہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ فارم 47 کے اجراء کے بعد دوبارہ پولنگ کے فیصلے کو عوامی مینڈیٹ اور جمہوری روایات پہ شپ خون مارنے کا مترادف قرار دیا۔ بلتستان کے غیور عوام علاقے میں اس غیر جمہوری روایات کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ مخصوص پولینگ سٹیشن جہاں سے کاظم میثم کا کوئی سب سے کم ووٹ پڑے ہو وہاں پہ دھاندلی کے الزام کو شرکاء اجلاس نے انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا۔
لہذا دوبارہ الیکشن کی صورت میں شدید احتجاج ، آئینی مزاحمت ، الیکشن بائیکاٹ سمیت تمام آپشنز پہ غور کرنے کا فیصلہ ہوا۔ قائدین نے بلتستان بھر سے رابطے میں موجود کارکنان عوام اور کاظم میثم کے چاہنے والوں کو اگلی ہدایت تک پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

09/06/2026

الیکش کمیشن عوام کی نمائندگی نہیں کر رہے اگر مینڈیٹ چوری کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیں گئے الیکشن کمیش پی پی نمائندگی چھوڑ دیں پی ٹی ائی

08/06/2026

سکردو ۔۔
راجہ جلال حسین مقپون - سید محمد علی شاہ اور وزیر سلیم نے ری کاؤنٹنگ کے لیے متعلقہ آر اوز کو درخواست دے دی ۔

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا بڑا سرپرائز! سیاسی دنگل میں کون بازی لے گیا؟گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے غیر حتمی اور غیر...
07/06/2026

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا بڑا سرپرائز! سیاسی دنگل میں کون بازی لے گیا؟

گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرتی دکھائی دے رہی ہے!

سیاسی نقشہ بدل گیا؟ 24 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی 10، مسلم لیگ (ن) 6، تحریک انصاف 2، ایم ڈبلیو ایم 1 جبکہ 5 نشستوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔

سب سے بڑا اپ سیٹ! گلگت، نگر، سکردو، شگر، کھرمنگ اور غذر کے اہم حلقوں میں پیپلز پارٹی نے برتری حاصل کر کے سیاسی حریفوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

آزاد امیدوار بھی میدان میں! دیامر اور گانچھے سمیت متعدد حلقوں میں آزاد امیدواروں نے حیران کن کارکردگی دکھا کر روایتی جماعتوں کے حساب کتاب بدل دیے۔

حکومت کون بنائے گا؟ غیر حتمی نتائج کے مطابق حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں کی حمایت فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔

کیا گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی؟ کمنٹس میں اپنی رائے دیں۔

#پیپلزپارٹی

Address

Hassan Coloni Skardu
Skardu

Opening Hours

09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Front اردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gilgit Baltistan Front اردو:

Share