GB Gallery

GB Gallery 🏞Travel // 🏕Nature // 🏞Advanture
Our Aim is to Promote
Beauty & Rich Culture Of
Gilgit Baltistan

23/12/2025

Balti Old Music beats and Traditional Talwar Dance on Mayfang Event... Skardu Baltistan

"مے پھنگ" ۔۔۔!!(نشر مکرر)دسمبر کی ایکسیویں کا دن ہے، تبت میں آج کی رات مے پھنگ کا تہوار منایا جائے گا۔ مے پھنگ، یعنی آگ ...
22/12/2025

"مے پھنگ" ۔۔۔!!
(نشر مکرر)
دسمبر کی ایکسیویں کا دن ہے، تبت میں آج کی رات مے پھنگ کا تہوار منایا جائے گا۔
مے پھنگ، یعنی آگ پھینکنا، بلتی زبان کا نام ہے جو اس تہوار کی بنیادی سرگرمی مشعل برداری، گول گول گھمانے اور الاو روشن کرنے کی وجہ سے اسی کو موسوم ہے۔ چوپال پر قوی ہیکل چنار کے سینکڑوں سال پرانے درخت کے نیچے بیٹھے بزرگ مٹر کے خشک دانے، لوبیئے اور کالے مٹر، جو مٹر کی مقامی قبیل ہے، کے بھاو تاو میں جتے ہوئے ہیں۔ سیر، بھٹی اور پانچسیری کے حساب سے مٹر خریدے جا رہے ہیں۔ ذرا فاصلے پر کواردو کا پنساری اکڑوں بیٹھا مٹر لوبیئے کے علاوہ مقامی اجناس، جڑی بوٹیوں جن میں تمبروک، تھلے، بیابوری سنا، شمدون، شوتو، سپوت اور غلے کے خشک دانوں جیسی دیگر بوٹیوں کی پوٹلیاں بھی ہینڈبیگ میں سے نکال نکال تول رہا ہے۔ کواردو کی خصوصی سوغات سبزمرچیں بھی اس کی مصنوعات کا حصہ ہیں۔ مول تول کے ساتھ ساتھ موسم، موسمی بیماریوں کے تذکرے کے علاوہ گاوں کے بڑے بزرگوں کی مزاج پرسی بھی ہوئی جا رہی ہے۔ جہاں پنساری نے رات گزارنی ہے اس بزرگ کے بال بچے تو کجا بھیڑ بکریوں تک کی مزاج پرسی ہوئی جا رہی ہے۔ گاوں کے زعما کی خوشامدانہ رہ رہ کر کری جارہی ہیں۔
دوسری طرف گھروں کی چمنیوں سے سری پائے کی صفائی کے لئے انگاروں پر جلائے جانے کی تیز و تلخ بو پوری فضا میں پھیلی ہوئی ہے۔ مے پھنگ کی خصوصی سوغات میں سر شام گھروں کی دہلیز پر بٹنے کو تیار ہوتے ہرژب کھور جو خوبانی کے تیل یعنی چولی مار میں ڈبو ڈبو کر کھائے جاتے ہیں اب پک کر لوگوں میں بٹا جانا ہے۔ دیگچوں میں غلے، مٹر، اور جڑی بوٹیوں کے ساتھ پکتے سری پائے، پریشر ککر عنقا تو اس کی جگہ پریشر بنانے کو دیگچیوں کے ڈھکن کے گرد گوندھا آٹا چپکا کر اوپر بھاری بھر کم پتھر رکھا ہوا، چولہے میں لکڑیوں کے گچھے پر گچھے ٹھونسے جارہے ہیں۔ مٹر کو پکانے میں خاص احتیاط برتنے کی ہدایت ہے کہ ناگاہ ادھ پکے مٹر میں چمچا نہ مارا جائے، اس خاص گستاخی کو مٹر کا سرپھوڑنا کہا جاتا ہے جس کے پس پردہ یہ بدشگونی ہے کہ مٹر پکنے کا پھر نام نہ لے گا۔
سری پائے کے ساتھ ساتھ ستون پھیوکھ (سردیوں کے لئے زبح شدہ گائے، بیل یا دھنبے کے گوشت کا خاص حصہ) کا آب گوش، بندے گن گن کر پکائی چند موٹی بوٹیاں، چند موٹے موٹے کھوربے کی روٹیاں جسے آگ اور گرم راکھ میں ڈال کر پکائی گئی ہے۔ گیہوں کے آٹے سے پکی ہوئی کھاچی، تھال کے گرد گولائی میں دبائے درمیان میں گول کٹورہ نما دائرہ جس میں خالص دیسی مکھن گھول کر ڈالا ہوتا ہے۔
آج کی رات کے خاص مہمان داماد اور بہوئیں ہیں یا پھر مسافرت میں آن پہنچنے والے یا بے اولاد بزرگ یا بیوائیں ہیں۔ جن کے لئے یہ سوغات تیار کئے جا رہے ہیں۔
اصل کھیل کا بیان تو ابھی باقی ہے۔ نوجوان لڑکے گروہ در گروہ محلوں کی سطح پر ٹیموں کی صورت میں گھروں میں چوری چھپے گھس کر غڑوم، کھاڑی (بید کی لچیلی شاخوں سے بھنی ٹوکری نما گول مٹول سامان دان) اور سوکھی لکڑیوں کے گچھے چرا رہے ہیں تاکہ رات کو کسی ڈھلان پر لے جا کر ان میں آگ لگا کر لڑھکائی جا سکے۔ اس ٹیم میں کم و بیش پچیس بندے ہوتے ہیں جو آگ کا آلاو جلا کر ٹیکری کے عین اوپر رقص کرتے غل غپاڑے کرتے ہیں۔ اس ٹیم کو ہرژے پا یعنی ڈانس پارٹی کہا جاتا ہے۔ جب ساری غڑوم کھاڑی جلا کر لڑھکائی جا چکی ہوتی ہیں تو واپسی پر یہ بیس پچیس بندے ہاتھوں میں مشعل لئے ایک منظم قطار میں "یئے یا ودا وید" جو کہ غالبا انگریزی کے ہررا اور اردو کے آہا ہا یا ہاہو ہاہو جیسے لفظ ہوں گے، کا شور مچاتا واپس گاوں روانہ ہوتا ہے۔ اب گاوں کی طرف سے ایک اور ٹیم جس میں غالبا دوگنے بندے ہوتے ہیں، یہ ٹیم اوپھسوس یعنی استقبالیہ پارٹی کہلاتی ہے ان کو لینے کو روانہ ہوتی ہے۔ دونوں جہاں ملتی ہیں وہاں سے شور میں یکدم اضافہ ہوتا ہے۔ وادیوں کی گھپ گھنیری رات میں یہ ٹمٹماتے تارے دور سے گویا جنگووں کی برسات معلوم ہوتے ہیں۔
اس کو دیکھنے کے لئے مرد و زن حتی کہ شیرخوار بچوں کو بھی پیٹھ پر موٹے اونی قار میں لپیٹے چلے آتے ہیں۔ بوڑھے بوڑھیاں چھتوں کے کناروں پر آکر نظارہ کرتے ہیں۔ سب کے چہرے کھلے کھلے اور بچوں کی بانچھیں کھلی ہوتی ہیں۔ جیسے ہی ہرژے پا اور اوپھسوس پارٹی محلے کے نزدیک پہنچتی ہے محلے کے تمام جوان و بڑے اپنے ہاتھوں میں گیلی لکڑی کی ڈنڈی پر جڑے پٹ سن کے گولے جسے مٹی تیل میں بھگو کر رکھا ہوتا ہے جلا لیتے ہیں اور شور و غل میں وہی ہا ھو کے الفاظ دھراتے ہیں۔
محلے کے مرکزی جگہے میں بڑے سے کھلیان میں سب جمع ہوتے ہیں سب اپنے اپنے مشعل اس آگ کے آلاو میں جھونک دیتے ہیں جو دائرے کے اندر بلند ہو رہا ہوتا ہے اور اس کے گرد پورا محلہ دائرے کی شکل میں کھڑے ہوتے ہیں۔ یہاں مقامی گانے بھی گائے جاتے ہیں اور جن کے پاس ڈھول ڈھولک، سرنے باجے اور سازندے دستیاب ہوتے ہیں وہ خوب بجاتے، گاتے اور ناچتے ہیں جن کے پاس کچھ نہیں وہ کم سے کم جیرکین پیٹ کر بجانے کا کام تمام کر کے دم لیتے ہیں۔
اس کے ساتھ اسی آلاو پر سے کاغذی فانوس بھی ہوا میں چھوڑے جاتے ہیں جو شور شرابے کے ساتھ آسمانوں میں بلند ہوتے آگے بڑھتے جاتے ہیں۔
سردیوں کے سخت ترین ایام کے درمیان اور تمام کام کاج سے فراغت کے ساتھ یہ ایک اچھوتا جشن ہوتا تھا جو اب معدومیت سے دوچار بلکہ دو چھے چار ہونے کو آیا ہے۔ فی زمانہ اس میں کہیں کسی عقیدے کا کوئی دخل نہیں ہوتا۔ موجودہ نسل تو اس سے اب نامانوس ہے بڑوں کو تاریخ یاد نہیں، چند نادیدے کہتے ہیں کہ آدم خور راجہ عبدال خان کی موت کا جشن ہے تو کچھ کا خیال ہے کہ زرتشیوں کا عقیدہ ہے، بہر حال ہم تو اس سے بہل جاتے تھے، اور زحمتوں اور حزیمتوں سے بھرپور موسم کی وسط پر اپنے خدا کا شکر ادا کرتے تھے۔ اب ایمان سر چڑھ کر بولنے لگا تو ان تہواروں میں کافری نظر آنے لگی اور جہاں جہاں سے یہ تہوار ختم ہوا ہے وہاں پر جانے کتنی ایمانداری آئی ہے وگرنہ حسد، جھوٹ، مکر و فریب اور راتوں رات کروڑ پتی بننے کا خواب دیکھتے راتوں کو لوگ گھروں سے نہیں نکلتے اور ان کا ایمان انہیں جوش دلا کر مسجدوں میں خصوصی دعاوں کے لئے بھی نہیں لے جاتا اور معمول کے مطابق بوجھل دل کے ساتھ دنیا و مافیہا کے خیالوں میں گم ہو کر سو جاتے ہیں

03/11/2025

Masur Rock Hussainabad Skardu Baltistan Pakistan in Autumn 🍁

31/10/2025

Autumn 🍂 in Gilgit Baltistan

When nature comes to paint Autumn 🍂 Ghanche Districts
30/10/2025

When nature comes to paint
Autumn 🍂
Ghanche Districts

Eid ul Adha Mubarak!May your sacrifices be accepted and your heart be filled with peace, love, and countless blessings. ...
06/06/2025

Eid ul Adha Mubarak!
May your sacrifices be accepted and your heart be filled with peace, love, and countless blessings. Celebrate this Eid with faith and gratitude.

Where dreams turn into reality — a memorable moment in the valleys of Skardu!
31/05/2025

Where dreams turn into reality — a memorable moment in the valleys of Skardu!

17/05/2025
Time to travel get ready for a new adventure!
26/04/2025

Time to travel get ready for a new adventure!

11/04/2025

Explore the breathtaking beauty of Pakistan with GB Gallery – where every corner tells a story of nature's wonders!

Call now to connect with business.

Address

Alamdar Raod
Skardu
16100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Gallery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB Gallery:

Share

Category