5CN TV

5CN TV News update and media center
(1)

20/08/2026

سکردو نیوز
کلفٹن پل مین شاہراہ پر ٹائر جلا کے احتجاج

آمینہ یونس بلتستانی کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں بزمِ اہلِ قلم حویلیاں کی جانب سے ’’شیر محمد ولی ایوارڈ‘‘ سے...
19/08/2026

آمینہ یونس بلتستانی کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں بزمِ اہلِ قلم حویلیاں کی جانب سے ’’شیر محمد ولی ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی ادبی کاوشوں اور اردو ادب کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ اسی طرح انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ’’14 اگست کی اہمیت اور پاکستان‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تحریری مقابلے میں آمینہ یونس بلتستانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جس پر انہیں شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ یہ دونوں اعزازات ان کی مسلسل ادبی جدوجہد، تخلیقی صلاحیتوں اور ادب سے گہری وابستگی کا خوبصورت اعتراف ہیں۔ ان کی یہ کامیابیاں نہ صرف ان کے لیے باعثِ اعزاز ہیں بلکہ بلتستان کے ادبی منظرنامے کے لیے بھی خوش آئند اور قابلِ فخر امر ہیں۔

اسلام آباد: پسند کیخلاف شادی تسلیم نہ کرنے پر والدین نے بیٹی کو قتل کردیا۔واقعہ تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا۔ حنا ظرہ...
19/08/2026

اسلام آباد: پسند کیخلاف شادی تسلیم نہ کرنے پر والدین نے بیٹی کو قتل کردیا۔
واقعہ تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا۔ حنا ظرہف کی شادی نوید حسن نامی نوجوان سے اس کی مرضی کے خلاف کی گئی تھی، جس سے ناخوش ہو کر حنا نے عدالت سے خلع لے لیا تھا۔
حنا کے والد 13 اگست کو اسے لاہور سے اسلام آباد لائے یقین دہانی کرائی کہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، تاہم گھر پہنچنے کے بعد اہلخانہ نے اسے قتل کردیا۔

سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم
18/08/2026

سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم

Supreme Court Orders Immediate Transfer of PTI founder

18/08/2026

Breaking Bews
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم

جسٹرو فیملی پھپھٹ پاہے کے چشم و چراغ، وادیٔ تانگیر کے قابلِ فخر فرزند، علم و عمل کے پیکر اور باوقار و مخلص شخصیت جناب نم...
18/08/2026

جسٹرو فیملی پھپھٹ پاہے کے چشم و چراغ، وادیٔ تانگیر کے قابلِ فخر فرزند، علم و عمل کے پیکر اور باوقار و مخلص شخصیت جناب نمبردار مفتی عبدالرشید دیامری صاحب کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے تحت OT ٹیچر (BPS-16) کے باوقار عہدے پر شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پبلک سکول تانگیر میں بحیثیت استادِ اسلامیات آپ کی علمی وابستگی، تدریس سے لگن اور طلباء کی بہترین تربیت ہمیشہ قابلِ تحسین رہی ہے۔ آپ کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی اعزاز بلکہ پبلک سکول تانگیر اور پوری وادیٔ تانگیر کے لیے باعثِ فخر ہے۔اپنی فیملی کےقابل فخرہو،دینی اوردنیاوی تعلیم سےدسترس رکھتےہو

اللہ تعالیٰ آپ کے علم، عمل اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین ثم آمین۔

شگر ، یونین کونسل الچوڑی میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری بجلی کی بندش پر شدید تشویش، حکومت اور متعلقہ محکمہ سے فوری نوٹس لینے ...
18/08/2026

شگر ، یونین کونسل الچوڑی میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری بجلی کی بندش پر شدید تشویش، حکومت اور متعلقہ محکمہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ . شگر ڈسٹرکٹ کونسل الچوڑی کے امیدوار عمران حسین شگری

Power Outage

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر داریل میں ریسکیو آپریشن کے لیے بھرپور متحرک کاری
17/08/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر داریل میں ریسکیو آپریشن کے لیے بھرپور متحرک کاری

Rescue Operation Intensified

گلگت :گلگت بلتستان پولیس میں الیکشن سے قبل ہونے والے بھرتی ٹیسٹ تاحال منعقد نہ ہونے کے باعث ٹیسٹ کی تیاری کرنے والے سینک...
17/08/2026

گلگت :
گلگت بلتستان پولیس میں الیکشن سے قبل ہونے والے بھرتی ٹیسٹ تاحال منعقد نہ ہونے کے باعث ٹیسٹ کی تیاری کرنے والے سینکڑوں نوجوان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ٹیسٹ کے منتظر ہیں، تاہم تاحال ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متاثرہ امیدواروں کے مطابق خصوصاً دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اس صورتحال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان میں سے متعدد طلبہ تعلیمی اداروں سے چھٹیوں پر اپنے آبائی علاقوں میں آئے ہوئے ہیں، جبکہ چھٹیاں ختم ہونے کے قریب ہیں اور انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے واپس تعلیمی اداروں میں جانا ہے۔

امیدواروں نے گلگت بلتستان پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس بھرتی ٹیسٹ کا فوری طور پر شیڈول جاری کیا جائے اور ٹیسٹ جلد از جلد منعقد کیے جائیں تاکہ امیدواروں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور وہ اپنی تعلیم سمیت مستقبل کے معاملات بروقت جاری رکھ سکیں۔

امیدواروں نے آئی جی پولیس گلگت بلتستان، محکمہ پولیس اور محکمہ داخلہ سے اپیل کی ہے کہ نوجوانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے واضح تاریخ کا اعلا

: انسان کو خود اپنے سہارے جینا سیکھنا چاہیے۔    تحریر محمد عابد رشید زندگی کا سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ یہاں کچھ بھی مستقل ن...
17/08/2026

: انسان کو خود اپنے سہارے جینا سیکھنا چاہیے۔ تحریر محمد عابد رشید
زندگی کا سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ یہاں کچھ بھی مستقل نہیں۔ وقت کے ساتھ لوگ بدلتے ہیں، رشتوں کی نوعیت بدل جاتی ہے اور وہ مقام بھی تبدیل ہو سکتا ہے جس پر کبھی انسان کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے انسان کو دوسروں کے سہارے اپنی زندگی کا سفر طے کرنے کے بجائے خود کو مضبوط بنانا چاہیے۔
ہمیں ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہیے کہ حالات جیسے بھی ہوں، ہم اپنے قدموں پر کھڑے رہ سکیں۔ جو لوگ آج ہمارے ساتھ ہیں، ضروری نہیں کہ کل بھی اسی طرح ہمارے ساتھ رہیں۔ بعض اوقات انسان جنہیں اپنی زندگی کا سب سے مضبوط سہارا سمجھتا ہے، وقت آنے پر وہی فاصلے اختیار کر لیتے ہیں۔
اس حقیقت کو سمجھ لینا مایوسی نہیں بلکہ شعور ہے۔ خود پر اعتماد، اپنی صلاحیتوں پر یقین اور مشکل وقت میں تنہا فیصلے کرنے کی طاقت انسان کو اندر سے مضبوط بناتی ہے۔ دوسروں کی محبت اور ساتھ یقیناً زندگی کو خوبصورت بناتے ہیں، مگر اپنی خوشی اور کامیابی کو صرف دوسروں سے وابستہ کر دینا انسان کو کمزور کر دیتا ہے۔
اس لیے زندگی کا اصول یہی ہونا چاہیے کہ لوگوں سے محبت کریں، رشتوں کی قدر کریں، مگر اپنی ذات کا سہارا خود بنیں۔ کیونکہ وقت بدلتا ہے، لوگ بدلتے ہیں اور حالات بھی بدل جاتے ہیں؛ لیکن اگر انسان کا حوصلہ اور خود اعتمادی قائم رہے تو وہ ہر مشکل راستہ طے کر سکتا ہے۔

Address

Skardu Shigar, Baltistan
Skardu
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 5CN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share