
17/06/2025
عمرہ کا عمل سعودی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی سخت شرائط کی وجہ سے مزید مشکل ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سے کئی عمرہ آپریٹرز نے ابھی تک اپنے عمرہ پیکیجز کا اعلان نہیں کیا ہے۔
نوٹ: یہی شرائط پہلے بھی متعارف کرائی گئی تھیں لیکن بعد میں سعودی حکومت نے انہیں ختم کر دیا تھا۔ اس صورتحال کی وجہ سے پاکستان سے جاری ہونے والے عمرہ ویزوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ امکان ہے کہ سعودی حکام جلد ان شرائط کو دوبارہ نرم یا ختم کر دیں گے۔ اگر ہم صبر سے کام لیں تو ان شاء اللہ جلد اس عمل میں آسانی پیدا ہو گی۔