Soon Valley Surraki

Soon Valley Surraki This Page Is All The People Living Or Have Passed Nice Time In Surraki. Soon Valley Surraki District Khushab Punjab Pakistan. http://surraki.tumblr.com/

The Soon Valley (Urdu: وادئ سون) or Soon Sakesar is located in the northwest of Khushab District, Punjab, Pakistan. The Soon Valley starts from Padhrar village and ends in Sakesar which at 5010 feet is the highest peak of the Salt Range. The Soon Valley is 35 miles (56 km) long and on average is 9 miles (14 km) wide. There are some special features of this valley that distinguish it from other are

as, without knowing about them it is very hard to understand its importance. Chitta, Sabhral, Khoora, Nowshera, Kufri, Anga, Ugali, Mardwal, Dhadhar, Uchali and Bagh Shams-ud-Din are important towns in Soon valley. Kanhatti Garden, Sodhi Garden, Da'ep and Sakesar are resorts to visit. The Awan tribe is settled in Soon Valley. Soon Valley is accessible through public transport from Islamabad (M2 Balkasar Interchange), Lahore (M2 Kalar Kahar Intrechange), Sargodha, Khushab and Mianwali. It is about 2 and half hours from Khushab, from Islamabad you can enter in valley by Jabah road via Talagang. After crossing Jabah town you will pass through Ahmadabad, Khabakki town makrumi chouk and Mardawal before reaching the main Town of Soon valley Naushehra. Naushehra is the main town of Soon Valley and transport for all surrounding villages is available from there. For Khushab and other eastern villages main bus/taxi stop is Mardwal Chowk while for villages west of Naushehra Y-Cross serves as Bus/Taxi point. Villages west of Naushehra are Sabhral, Kufri, Koradhi, Uchhali, and Chittah before reaching the Pakistan Air Force Base of Sakesar. Villages in North West of Naushehra are Sirhal, Shakarkot and Anngah. Villages in North East of Naushehra are Mardowal, Dhadar, Ahmadabad, Khabakki and Jabah. Villages in South West of Naushehra are Surraki and Jahlar. Villages in South of Naushehra are Chamraki and Sodhian but there is only paved way for these villages. Villages in East of Naushehra are Dhakah, Mirokah Dhakah, Jalay Wali, (Uchhalah is not on main road), Sodhi Jai Wali, Kaliyal, Khurrah, and Kathwai. There are many scattered colonies of certain families which are called Dhoke. Usually at every Dhoke there are 2 to 10 houses. There are three well-renowned Uchalli Lake, Khabikki Lake and Jahlar Lake

View of Khabeki Lake from near by Road
in soon valley, which nowadays are effected badly and drained due to pollution and shortage of natural water resources. Malik is not a sub caste of Awan. It's a title given to people from Awan "tribe". Kufri has also unforgettable water falls. Village AMBH Sharif is also very famous about historical places like some religious places of Hinduism. Places which one must visit in Soon Valley are Kanahti Garden, Sodhi Garden, Khabakki Jheel, Uchali Jheel, Sakesar and Daip Shareef and the hiking experiences of hills Anga is a village which is very important place in Soon Valley. Village Sodhi is very beautiful, a heaven on earth there are so many waterfalls and wild animals like Cheetah, Rabbit, Deer, Teetar (Urdu name of a bird). A beautiful Rest House always welcome to visitors. Village Uchhali is famous for the beautiful Uchhali Lake, which presents beautiful scenery with Sakesar Mountain... People of soon are very loving, hospitable and brave. They possess very high traditional moral values and do not compromise on principles. The whole Soon valley is full of beautiful scenes and people. People have a great respect for each other thats why crime rate is very low there. In short, the typical village culture of subcontinent can be found there. Though people are not very rich there but they are happy for what they have.

ان شاءاللہ
26/05/2026

ان شاءاللہ

🌹 *فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)* 🌹*(دعوتِ اسلامی)*ہر سال ہزاروں علماء و حفاظ تیار کرنے والی عظیم دینی و فلاحی تنظیم...
25/05/2026

🌹 *فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)* 🌹
*(دعوتِ اسلامی)*

ہر سال ہزاروں علماء و حفاظ تیار کرنے والی عظیم دینی و فلاحی تنظیم

دنیاوی تعلیم ہو یا دینی تعلیم
​معاشرے کی درستی کا کام ہو یا
​لوگوں کی شرعی رہنمائی کرنے کا کام ہو یا
مساجد و مدارس کی تعمیر کا کام
​لوگوں کے روحانی و جسمانی مسائل حل کرنے کا کام
*دعوتِ اسلامی* مسلسل خدمتِ دین میں مصروفِ عمل ہے۔

✨ *آئیے! اس بار بھی نیت کریں*
کہ اپنی قربانی کے جانوروں کی کھالیں
*دعوتِ اسلامی* کو دیں گے۔

📍 *ان شاء اللہ سرکی میں قربانی کی کھالیں اکٹھی کی جائیں گی۔۔*

*دینِ اسلام کی خدمت میں حصہ ملائیے*
*اور اپنی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے۔*

*ہر جگہ ہر دل آپ کی دعوتِ اسلامی​اس تنظیم کو سپورٹ کیجئے اور اپنے قربانی کے جانوروں کی کھال دعوتِ اسلامی کو دیجئے*
📞 *Call Us:*
نور محمد عطاری
03335626894
محمد فاروق عطاری
03363626786
03288566272
محمد جنید عطاری
03336812925

کھبیکی کے قلعہ اکراندا میں ہری سنگھ نلوا اعوانوں اور راجہ تاتار خان کا معرکہ۔ جنگ و جدل سازشوں صلح اور انتقام کی انمٹ دا...
24/05/2026

کھبیکی کے قلعہ اکراندا میں ہری سنگھ نلوا اعوانوں اور راجہ تاتار خان کا معرکہ۔ جنگ و جدل سازشوں صلح اور انتقام کی انمٹ داستان ریسرچر امتیاز حسین امتیاز
کی تہلکہ خیز تحقیق ۔نوٹ اس آرٹیکل کی تیاری کے لئے مختلف کتب اور ذرائع سے استفادہ کیا گیا ہے ۔

انا للہ و انا الیہ رجعون  وادی کی ایک معروف شخصیت ڈاکٹر غلام نبی اب ھم میں نہیں رھے،پہلے اور اب بھی وادی سون میں یہاں او...
23/05/2026

انا للہ و انا الیہ رجعون
وادی کی ایک معروف شخصیت ڈاکٹر غلام نبی اب ھم میں نہیں رھے،
پہلے اور اب بھی وادی سون میں یہاں اور باھر سے بھی کوئی ڈاکٹر تحصیل ھسپتال نوشہرہ آنے کو تیار نہیں ڈاکٹر غلام نبی صاحب چھوٹے ساھیوال سے تعلق رکھنے والا ایک پردیسی جس نے میڈیکل کی ڈگری لینے کے بعد اپنی پہلی اپائنٹمنٹ سرکی ضلع کونسل کی ڈسپنسری جو ھمارے محلہ قائم تھی وھاں سال گزارنے کے بعد نوشہرہ سب تحصیل ھسپتال سن اسی کی دہائی کے اخیر ٹرانسفر ھوے ،اور اسی ھسپتال میں اپنی تمام سروس پوری کی ،اور بطور ایم ایس باعزت ریٹائرڈ ھوے ،یہیں ان کے تمام بچوں نے تعلیم حاصل کی ماشاءاللہ فرقان پاک آرمی میں اب میجر ھے بیٹی ڈاکٹر ھے دوسرا بیٹا انجینئر ھے ، فیملی پنڈی اپنا گھر بنایا جہاں رہ رھی ھے ،ریٹائرمنٹ کے بعد اب چند سالوں سے اعوان ھسپتال پرائیویٹ پریکٹس کر رھے تھے ہر ھفتہ گھر چلے جاتے ،افسوس کہ راقم سمیت وادی سون کے عوام ایک انسان دوست مخلص مسیحا سے آج محروم ھو گئے ،
آخری ملاقات بیس دن پہلے ھوئی،نماز ظہر اکھٹی ادا کی ،،
ابھی اپنے وسیب سے دور بیٹھے آدھ گھنٹے کے اندر ،اپنے دو مخلص دوستوں کی موت کی خبر سنی ،
دوسرے لفٹیننٹ کرنل عبدالجبار( سرکی ر کرنل غوث محمد کے نواسے )کے والد ملک عبد الستار کفری حال مقیم چک 77 جنوبی سرگودھا بھی کراچی انتقال فرما گئے،
اللہ پاک مرحومین کی مغفرت و بخشش فرماے آمین ثم آمین یارب العالمین

ھسٹری اینڈ کلچر آف سون سکیسر ویلیوادی میں نامہ نگار صحافت کی پہلی اینٹ ،ستر کی دہائی تک وادی سون میں نہ بجلی،نہ ٹیلی فون...
23/05/2026

ھسٹری اینڈ کلچر آف سون سکیسر ویلی
وادی میں نامہ نگار صحافت کی پہلی اینٹ ،
ستر کی دہائی تک وادی سون میں نہ بجلی،نہ ٹیلی فون نہ ھی ٹی وی کی سہولت تھی ،ملکی و بین الاقوامی خبروں کا سورس ریڈیو ھی تھا ،، اخبارات کی ایجنسی تھی جہاں اسوقت کے قومی اخبارات ،نواے وقت،امروز،مشرق،مساوات اور انگریزی اخبار پاکستان ٹائمز، دن گیارہ بجے دستیاب ھوتے جو سرگودھا سے جی ٹی ایس کی بس پر آتے ،
ان اخبارات میں وادی کی علاقائی خبریں کبھی کبھار نظر اتیں،جو خوشاب کے نامہ نگار سرکاری سورس سے وھاں سے کولکٹ کرتے ،مقامی بندوں کا ، کم وسائل ،معاشی تنگدستی کے باعث ،اخباری صحافت یا نامہ نگاری کی طرف رجہان ھی نہیں تھا ،، نوجوانوں کی اکثریت مڈل یا میٹرک کی سند تھامے کسی رنگروٹنگ آفس کے باھر دوسرے دن پہنچ جاتی،
آج آپ کو وادی سون میں نامہ نگاری میں پہلا نام لکھوانے والے ایسے ھی گمنام شخص کا تعارف کرواتے ھیں جن کا سابقہ پوسٹ میں نام بتایا تھا،،
محمد فیروز ولد محمد حیات انصاری ڈھوک گل محمد پرائمری مناواں بعد ازاں نوشہرہ ھائی سکول میں میٹرک میں پڑھ رھے تھے مگر گھریلو حالات تعلیم جاری رکھنے میں اڑ تھے ،،، 1968یہ کسی وساطت سے ملتان پہنچے وھاں فیاض لودھی کے ھفت روزہ اخبار پنچاب میں نوکری مل گئی ، سال بعد یہ کرائم رپورٹر بن گئے، 1976 واپس وادی سون آ کر والد صاحب کا ھاتھ بٹانے کے ساتھ اخبار پنجاب کی نامہ نگاری کا فریضہ سر انجام دینے لگے ، ساتھ ھی دوسرے اخبارات کو بھی خبریں بھیجتے ، دو سو کے قریب ھفت روزہ اخبار پنجاب کی کاپیاں اتیں،یہ انھیں تقسیم بھی کرتے ڈیڑھ روپے اخبارات کی قیمت تھی
ملک نعیم خان کے سیاسی اجتماعات یا کسی بھی
ایونٹ کے موقع پر ڈائری ھاتھ پکڑے نظر آتے ،،
اسی کی دہائی میں ماسٹر قاسم خان صاحب مردوال نے نواے وقت امروز و بعد ازاں برادرم محمد زاھد 1987
اکبر خان نیازی کے اخبار روزنامہ پاکستان کے نامہ نگار بن گئے ،،
انھی دنوں ایک انتہائی جذباتی نوجوان جس کے قلم میں کاٹ بھی تھی اور سرکاری اداروں کے سربراہوں کی خوشامد کے بجاے اصل کرتوت لکھ چھوڑتا ،وہ صمیم چشتی صاحب ،رونامہ مشرق کے نامہ نگار تھے ،
برادرم محمد فیروز نے تمام اپنے و علاقے متعلقہ اخباری فوٹو ،خبروں کے تراشے جس بکسے میں سنبھال کر رکھے 1993 کی شدید بارشوں کے دوران انکا کچا مکان گرنے سے نہ سامان رھا نہ بکس ،بیوی بھی فوت ھو گئ، یہ اکیلے رہ گئے اور اب تک اکیلے ھی اسی بستی کی ایک نیک دل فیملی کی زیر ،کفالت زندگی گزار رھے ھیں، انکا سابقہ پوسٹ میں ذکر کیا تو یہ سرکی بلال منزل پہنچے ،میں بیرون صوبہ تھا وھاں سے فون پر بھائی نے ان سے رابطہ کرایا ،،
یاد رھے شعبہ ھاے زندگی میں کوئی بھی انسان جو تھوڑا یا بہت کچھ نیا کرتا ھے اسکا نام تاریخ میں باقی رھتا ھے ،
رائٹ برادران مستری بھائیوں نے صدی پہلے مل کر ایک جہاز نما بنا کر اڑانے کی چھوٹی سے ناکام کوشش کی مگر تاریخ میں اب تک انکا نام باقی ھے ،،
ھم سب کو کسی بھی مثبت حوالےسے کچھ الگ ،بہتر ، یا نیا کرنے کی کوشش ضرور کرنی چاھیئے تا کہ ذکر خیر آنے والی نسلوں میں جاری رھے ،
اچھی شہرت و نیک نامی دولت کی محتاج نہیں ھوتی،
اسے حاصل کرنے کی تھوڑی بہت صلاحیت اللہ پاک نے ہر انسان کو ضرور دے رکھی ھے،،
طالب دعا، منیر احمد اعوان سرکی وادی سون سکیسر

ڈھوک لڑی سرکیوادی سون
21/05/2026

ڈھوک لڑی سرکی
وادی سون

یہ مولوی صاحب۔۔ حاجی منیر صاحب کی شادی پر امب شریف سے پیدل سرکی آئے تھے اور گانا مشہور ھوا تھامینڈا ڈھول سرکی او ھریا
21/05/2026

یہ مولوی صاحب۔۔ حاجی منیر صاحب کی شادی پر امب شریف سے پیدل سرکی آئے تھے اور گانا مشہور ھوا تھا
مینڈا ڈھول سرکی او ھریا

وادی سون کی سڑک کی کہانی 1928
21/05/2026

وادی سون کی سڑک کی کہانی 1928

سُرکیّ وادیِ سُون Soon Valley Surraki
20/05/2026

سُرکیّ وادیِ سُون
Soon Valley Surraki

Address

Surakki
41102

Telephone

+923326060939

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soon Valley Surraki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category