Parwaz Group Of Travels

Parwaz Group Of Travels Ticket & Visa counseling worldwide | Best Umrah Packages | Honeymoon Packages | Hotel Reservation w

02/11/2025

امارات میں رشتے داروں اور دوستوں کو وزٹ ویزے پر بلانے کےلیے کم از کم آمدنی کتنی؟

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناحت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی ( آئی سی پی) نے وزٹ ویزا ضوابط میں پر نظرثانی کی ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق سپانسر کی آمدنی کی بنیاد پر ہی خاندان کے افراد یا دوستوں کےلیے وزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔
ضوابط میں یہ تبدیلیاں متحدہ عرب امارات کو بین الاقوامی ٹیلنٹ کے لیے کھولنے، سیاحت کی سپورٹ، ٹیکنالوجی، مصندوعی ذہانت اور تفریح جیسے شعبوں میں پروفیشنل افراد کو راغب کرنے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔
نئے ضوابط میں وزیٹرز کی میزبانی کےلیے سپانسر کی کم از کم آمدنی کی وضاحت کی گئی ہے۔ والدین، اہلیہ، اور بچوں کے لیے سپانسر کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ چار ہزار درہم ہونی چاہیے۔
دیگر رشتے داروں (سیکنڈ اور تھرڈ کیٹیگری) کو بلانے کےلیے کم از کم آمدنی 8 ہزار درہم جبکہ دوستوں کو سپانسر کرنے کےلیے کم از کم ماہانہ آمدنی 15 ہزار درہم مقرر کی گئی ہے۔

29/10/2025

سعودي عرب سے میت کو پاکستان منتقل کرنے کا طریقہ کار:

نوٹ: یہ معلومات سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کی آگاہی کے لئے مرتب کی گئی ہے۔

1. موت واقع ہوئی ۔

2. میت کو علاقے کے پولیس اسٹیشن کے ذریعے مقامی مردہ خانے میں منتقل کرنا۔

3. ہسپتال سے ڈیتھ نوٹیفکیشن (تبلیغ وفاۃ) کا اجراء.

4. سفارت خانہ سے پاکستان منتقلی / مقامی تدفین کے لئے ڈیتھ این او سی جاری كروانا (متوفی کے لواحقین / قانونی ورثاء سے مختار نامہ حاصل کرنے کے بعد)۔

5. مقامی احوال مدنیہ سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ (شہاده وفات) كا اجراء۔

6. جوازات ( امیگریشن) حکام کی طرف سے فائنل ایگزٹ کا اجراء ، جو میت کے خلاف کسی زیر التواء مقدمات / مالی دعوے / گاڑی نہ ہونے سے مشروط ہے۔

7. سرد خانے میں تحنیط و تابوت کیلئے رقم جمع کروانا اور کارگو آفس کیلئے تصدیق شدہ فارم حاصل کرنا۔

8. مقامی ایئر کارگو آفس سے سرد خانے سے ملے ہوئے اوراق پر ایئر وے بل کا اجراء۔

9. ایئر وے بل کا پی آئی اے کے ہاں اندراج کروانا۔

10. پی آئی اے کے دستاویزات پر ائیرپورٹ کارگو آفس سے مہر ثبت کروانا۔

11. تابوت کی تیاری کے لئے ہسپتال کو فلائٹ سے 24 گھنٹے قبل دستاویزات جمع کروانا ، (یاد رہے کہ ہسپتال میت کو 72 گھنٹوں تک محفوظ رہنے کیلئے تیار کرتا ہے)۔

12. پرواز سے کم از کم 8 گھنٹے قبل ایمبولینس کے ذریعے ميت کو ہسپتال سے ائر پورٹ منتقل کرنا۔

13. پی آئی اے / دیگر ایئر لائنز کے ذریعے پاکستان بھیجنا۔

قیمتی معلومات برائے ڈیڈ باڈی آپ تمام بھائیوں کو ایک قیمتی معلومات دینے کے لئے یہ پوسٹ لگائی ھے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ھے ...
24/06/2025

قیمتی معلومات برائے ڈیڈ باڈی
آپ تمام بھائیوں کو ایک قیمتی معلومات دینے کے لئے یہ پوسٹ لگائی ھے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ھے کہ ہمارے علاقے کے لوگ جو کہ روزگار کے لئے کراچی آئے ہوئے ہیں اور اس گرمی کے موسم میں بھی اپنے پیاروں کی ڈیڈ باڈی بذریعہ روڈ لیکر جاتے ہیں اور عموماً جنازے اپنی منزل پر پہنچ کر خراب ہو جاتے ہیں اس سلسلے میں جب کسی کی فوتگی ہو جائے تو ایئر سیال کے کاؤنٹر پر فوراً رابطہ کریں اور ایک ڈیڈ باڈی کے ساتھ ایک مسافر بالکل مفت سفر کرے گا اور ٹیکس کی مد میں کراچی سے اسلام آباد کے صرف 2170 روپے ادا کرنے ہوں گے ایک فلائٹ میں دو جنازے بمعہ دو مسافر فری میں جا سکتے ہیں ۔۔۔ خدانا خواستہ اگر کوئی ڈیتھ واقع ہو جائے تو درج ذیل اوریجنل کاغذات کے ساتھ ایئر سیال کے کاؤنٹر پر رجوع کریں ۔۔۔
1. پولیس راہداری
2. ڈیتھ سرٹیفکیٹ
3. متوفی کا شناختی کارڈ
4. ہمراہ جانے والے مسافر کا شناختی کارڈ
اور جب ڈیڈ باڈی لیکر ایئر پورٹ آئیں تو فلائٹ سے دو گھنٹے قبل ایدھی یا چھیپا وغیرہ کے کاغذات کے ہمراہ ڈومیسٹک کارگو پر ڈیڈ باڈی ان کے حوالے کر دیں۔۔۔
دعاؤں کی درخواست ھے۔

Coming Soon: GCC Unified Tourist VisaA single tourist visa will soon allow travelers to visit all six Gulf countries—Sau...
19/06/2025

Coming Soon: GCC Unified Tourist Visa
A single tourist visa will soon allow travelers to visit all six Gulf countries—Saudi Arabia, UAE, Qatar, Oman, Kuwait, and Bahrain—making travel across the region easier and more connected. The visa has been approved and is expected to launch by the end of 2025, pending final procedures by member states.

06/06/2025
06/06/2025

اسلام علیکم ورحمت اللہ
ټولوں مسافرو ته دې لوئ اختر ډېر ډېر مبارک شه
Eid_Mubarak ❤️

23/05/2025
Airsial Now Operating 9 Weekly Flights to Dubai 2nd June onwards!
23/05/2025

Airsial Now Operating 9 Weekly Flights to Dubai 2nd June onwards!

16/05/2025
مسافروں کے لئے اہم پیغام  !! پولیو سرٹیفکیٹ ضروری!!سعودی حکومت کی طرف سے حج ،عمرہ زائرین ودیگر مسافروں کے لئے اہم پیغام،...
08/01/2025

مسافروں کے لئے اہم پیغام !! پولیو سرٹیفکیٹ ضروری!!
سعودی حکومت کی طرف سے حج ،عمرہ زائرین ودیگر مسافروں کے لئے اہم پیغام، مسافروں کے لئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار، پولیو سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر ضروری، اس حوالے سے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

11/12/2024

Address

1ST FLOOR SHAFI Plaza JEHANGIRA ROAD
Swabi
23430

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

0938-222829

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parwaz Group Of Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Parwaz Group Of Travels:

Share

Category