20/10/2026
جامعہ دارالعلوم نعمان بن ثابت، اوڈیگرام، سوات کے منتظمین کی جانب سے علمی و تعلیمی میدان میں ایک اور قابلِ تحسین پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ و علماء کرام کے لیے نحو و صرف اور عربی زبان کے دورے ایک منفرد منہج اور مؤثر اسلوبِ تدریس کے تحت سہل، منظم اور عام فہم انداز میں پیش کرنا ہے، تاکہ طلبہ کی ان بنیادی علوم میں موجود کمزوریوں کا ازالہ کیا جا سکے اور عربی زبان میں ان کی فہم و استعداد کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
یہ کاوش دینی علوم کے فروغ، طلبہ کی علمی و لسانی استعداد میں اضافے اور تدریسی مناہج کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کی حیثیت رکھتی ہے۔
نوٹ۔
یہ دورے ان فنون کے پڑھانے والے اساتذہ کے لیے بھی مفید ہوں گے