06/05/2024
ایک بات کاروبار سے متعلق !
آپ سب کو معلوم ہے کہ میرا ٹور ازم کا کاروبار ہے۔ہم پورے ملک میں گاڑی، ہوٹل اور گائیڈنس فراہم کرتے ہیں پچھلے تین سالوں میں تقریبا ہر سطح کا میں کام کر چکا ہوں۔ فیملی سے لے کر اداروں تک اور سکول، کالجز سے لے کر یونیورسٹی تک کے ٹرپ مینیج کر چکا ہوں۔ بہت سے ٹرپ ایسے کروائے ہیں کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے، انھیں بتانا یا شیئر کرنا مناسب نہیں تھا۔ سو میں مکمل خاموش رہا۔ حالاں کہ ان کی اگر ایڈوٹائزمنٹ کرتا تو یقین مانیے کچھ لوگوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جاتا کہ اس سطح کا کام کس طرح مینیج کیا گیا ہے۔دوسرا اس سے فوری طور پر مجھے کاروباری سطح پر بہت فائدہ ہوتا لیکن میں نے مکمل رازداری رکھی اور اپنی زبان کا پاس رکھا۔ مجھ سے کہا تھا کہ آپ بعد میں بے شک بتا دیں لیکن ٹرپ سے پہلے آپ بالکل نہیں بتائیں گے۔ میں آج تک خاموش ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ یا ادارے جن کے ساتھ وہ ٹرپ کیے ہیں، وہ ہمیشہ میرے مشکور رہتے ہیں۔میں نے کاروبار میں پنی زبان پوری کرنے کی ہمیشہ کوشش کی کسی جگہ ناکام رہا تو جس قدر ازالہ ممکن تھا، کر دیا۔ دل میں لکھ لیا، وقت آنے پر اس کا بھرپور ازالہ کرنے کی کوشش کروں گا۔
آپ سب سے بھی یہی درخواست ہے کہ اپنے کسٹمرز کے ساتھ اپنی زبان پوری کرنے کی کوشش کریں۔ بعض دفعہ ممکن نہ ہو تو معذرت ضرور کریں۔ ازالہ کرنے کی کوشش کریں۔ اچھے وقت کا انتظار کریں اور نیت کر لیں ان شاءاللہ بہتر سے بہتر طریقے سے مداوا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ بہت برکت دیں گے۔ ان شاءاللہ
عثمان حیدر