Tirah Maidan تیراہ میدان

Tirah Maidan  تیراہ میدان This page represent and show the real beauty of Tirah Maidan Khyber Agency

افسوس ناک خبر😭تحصیل باڑہ ارجلی ندی میں فائرنگ سے محمد شعیب ولد محمد اراز نامی شخص جاں بحق ہو گیا ہے جو یار گل خیل بھوٹان...
16/08/2026

افسوس ناک خبر😭
تحصیل باڑہ ارجلی ندی میں فائرنگ سے محمد شعیب ولد محمد اراز نامی شخص جاں بحق ہو گیا ہے
جو یار گل خیل بھوٹان شریف کا رہائشی ہے ۔
ریسکیو خیبر کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم پہنچ کر طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی
ریسکیو ذرائع😢😢

06/08/2026

لرباغ، تیرہ میدان...😢
ہر طرف خاموشی، ویرانی اور اُجڑے ہوئے مناظر دل کو اداس کر دیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس خوبصورت وادی میں پھر سے امن، رونق اور خوشحالی واپس لائے۔ آمین۔ 🤲

03/08/2026

حاجی شمالی گل مسجد بر مصری خیل بھوٹان شریف بھی شہید کیا گیا ہے 😭😭😭

02/08/2026

ذرا سوچئے، اگر یہی واقعہ کسی اور ملک میں پیش آیا ہوتا تو ہمارا ردِعمل کیا ہوتا؟ کیا ہم وہی معیار اپناتے جو آج اپنا رہے ہیں، یا پھر ہمارا مؤقف مختلف ہوتا؟ ایک ہی واقعے پر ایک ہی معیار ہونا چاہیے، چاہے وہ کہیں بھی پیش آئے۔
Tirah Maidan تیراہ میدان

کتابیں کبھی دشمن نہیں ہوتیں...😭😭😭یہ صرف ایک عمارت نہیں جلی، بلکہ ایک عظیم علمی سرمایہ خاکستر ہو گیا قرآنِ کریم کے نسخے، ...
01/08/2026

کتابیں کبھی دشمن نہیں ہوتیں...😭😭😭
یہ صرف ایک عمارت نہیں جلی، بلکہ ایک عظیم علمی سرمایہ خاکستر ہو گیا قرآنِ کریم کے نسخے، کتبِ حدیث، تفاسیر اور دیگر دینی کتابیں بھی نذرِ آتش ہوئیں، تو یہ ہر مسلمان کے دل کو زخمی کرنے والا منظر ہے۔ قرآنِ کریم کے اوراق کا جل جانا یا بکھر جانا ایسا دکھ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا آسان نہیں۔
علم کے چراغ بجھانا کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں بنتا۔ اسلام کی پہلی وحی "اِقْرَأْ" سے شروع ہوئی، اور یہی پیغام دیتی ہے کہ علم انسانیت کی زندگی ہے۔ جس قوم کے تعلیمی مراکز ویران کر دیے جائیں، اس کے مستقبل پر گہرے سائے چھا جاتے ہیں۔
وادیِ تیراہ پہلے ہی بد امنی اور نقل مکانی کے زخم سہہ رہی ہے۔ ایسے حالات میں اگر علم کے مراکز بھی مٹ جائیں تو یہ صرف ایک ادارے کا نقصان نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کے لیے ایک سوال ہے۔
اے اللہ جس نے بھی اس علمی مرکز کے ساتھ ظلم کی انتہا کیا ہے ان کو عبرت کا نشان بنائے آمین 🤲😭😭😭😭

وادی تیراہ لوزاکه داره دریچونے مدرسہ بمو سے شہید کر دیا گیا  🥲🥲اطلاع کے مطابق مدرسے میں زیادہ تر طلبہ کرام کے کتابیں اور...
31/07/2026

وادی تیراہ لوزاکه داره دریچونے مدرسہ بمو سے شہید کر دیا گیا 🥲🥲
اطلاع کے مطابق مدرسے میں زیادہ تر طلبہ کرام کے کتابیں اور قران مجیدو کو بھی شہید کر دیا گیا ہے 😭
یا اللّه 😭🥲

29/07/2026

تیراہ لوزکا درہ بر قمبر میں ایک بار پھر گھروں اور دکانوں پر بمباری کی۔😢

23/07/2026

وادیِ تیرہ میدان — قدرت کا ایسا حسین شاہکار جہاں ہر منظر دل کو سکون بخشتا ہے۔ سرسبز پہاڑ، ٹھنڈی ہوائیں اور دلکش نظارے اس دھرتی کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

❤️ اگر آپ کو بھی اپنی وادیِ تیرہ سے محبت ہے تو اس ویڈیو کو ضرور شیئر کریں۔

Tirah Maidan تیراہ میدان

21/07/2026

🚨 لوزاکہ درہ، خیبر کی فریاد 🚨
پچھلے دو دنوں سے لوزاکہ درہ کے عوام اپنے ہی علاقے میں محصور ہیں۔ راستے بند ہیں، خوراک اور دیگر ضروری اشیائے زندگی کی فراہمی شدید متاثر ہے، جبکہ مسلسل مارٹر شیلنگ اور ڈرون حملوں نے بچوں، خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کو شدید خوف و بے چینی میں مبتلا کر رکھا ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر راستے کھولے جائیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، اور متاثرہ خاندانوں تک ضروری امداد پہنچائی جائے۔
امن ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے علاقے میں امن و سلامتی قائم فرمائے۔ آمین۔

Address

Khyber Agency
Tirah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tirah Maidan تیراہ میدان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share