Tour De Pak

Tour De Pak Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tour De Pak, Travel Company, Toba Tek Singh.

28/06/2025

موجودہ سیاحتی سیزن کے پہلے دو ماہ کے اندر ہونے والے حادثات کا ایک جائزہ

1- 3 مئی
لوئر کوہستان میں آلٹو گاڑی میں راولپنڈی کی ایک فیملی کے آٹھ افراد گاڑی گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے جان بحق ہوئے۔

ممکنہ وجہ: گنجائش سے زیادہ مسافر، پہاڑوں کے سفر سے ناواقفیت

2- 15 مئی سے 16 مئی
گلگت بلتستان میں گجرات کے چار دوست اپنی گاڑی سمیت لاپتہ ہوئے جن کی لاشیں اور گاڑی تقریبا دس دن کی تلاش کے بعد جگلوٹ سکردو روڈ پر ایک گہری کھائی میں دریا کے ساتھ ملیں.

ممکنہ وجہ: تھکاوٹ و نیند اور رات کی پہاڑی لانگ ڈرائیو

3- 28 مئی
مارتونگ وادی (بونیر) میں لاہور کی ایک فیملی ماں جوان بیٹوں سمیت گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق۔

ممکنہ وجہ: پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ سے ناواقفیت

4- 20 جون

لاہور سے ایک فیملی باپ بیٹا اور کزن ناران بٹہ کنڈی سوہنی آبشار کے گلشئیر کے نیچے تصویریں بنانے کی غرض سے کھڑے تھے کہ اچانک گلشئیر گر کے دبنے سے تینوں ہلاک ہو گئے۔

5- 21 جون

کالام، اتروڑ شاہی باغ میں کشتی رانی کرتے ہوئے کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد ڈوب گئے جن میں پانچ کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ پانچ (دو خواتین اور تین بچوں) کو زندہ نہ بچایا جاسکا۔

ممکنہ وجہ: کشتی کا انجن فیل ہو گیا۔ لائف جیکٹ کسی نے بھی نہیں پہنی تھی اور کشتی پانی کے تیز بہاؤ کا شکار ہو گئی۔

6- 24 جون

کاغان میں ایک گاڑی دریا کنارے گہری کھائی میں جا گری۔ میاں بیوی جاں بحق، چھوٹا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ممکنہ وجہ: رات کی ڈرائیو، تھکاوٹ و نیند، راستے سے ناواقفیت

7- 27 جون

مینگورہ دریا سوات کے سیلابی ریلے میں 16 افراد بہہ گئيے۔ دس افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تین افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔

ممکنہ وجہ: غیر مقامیوں کا دریا میں آنے والے سیلابی ریلے کا اندازہ نہ کرسکنا اور کسی پیشگی وارننگ سسٹم کا نہ ہونا۔

آپ کو یاد ہوگا، ایسے ہی پچھلے سیاحتی سیزن میں صرف نیلم ویلی میں لگ بھگ 6 حادثات ہوئے تھے، مسافر وینز دریا میں جا گری تھیں جن میں درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ان حادثات کی وجہ بھی تھکاوٹ/ ڈرائیورز سے لگاتار ڈرائیونگ کروانا تھا۔

📢 سیاحوں کے لیئے چند گزاشات!

سیاحت خوبصورت ہے، سیاحت میں دلکشی ہے، سياحت سکون ہے، لیکن احتیاط زندگی ہے۔ پاکستان کے دلکش پہاڑ، جھیلیں اور وادیاں جتنی خوبصورت ہیں، اتنی ہی خطرناک بھی ہو سکتی ہیں اگر احتیاط نہ کی جائے۔

براہِ کرم ان باتوں کا خاص خیال رکھیں:

🏔️ جن لوگوں کا پہاڑوں میں گاڑی چلانے کا تجربہ نہیں ہے وہ شروع میں نزدیکی سیاحتی مقامات جن میں نسبتا کم ڈرائیونگ کرنی پڑتی ہے، وہاں سے سٹارٹ لیں۔

🚖 اگر ڈرائیور ساتھ لے کر جا رہے ہوں تو تسلی کر لیں کہ اسے پہاڑوں میں گاڑی چلانے کا تجربہ بھی ہے؟ اور دوران سفر اس کے آرام کا بھی خیال رکھیں۔

🏞️ کوشش کریں رات کو نیند پوری کریں اور دن کے وقت سفر کریں تاکہ راستوں میں رک کر نظاروں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

🏨 جانے سے پہلے پوری معلومات لے کر اپنا روٹ فائنل کریں، جن جن مقامات پر رات سٹے آئیں گے وہاں وہاں پر ہوٹلوں کی ایڈوانس بکنگ کروائیں۔ سفر کو انجوائے کریں، اسے عجلت میں مکمل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

📵 دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

🛣 یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ صرف سڑکوں پر گاڑیاں چلانا ہی سیاحت نہیں ہے (یہ محض روڑ ٹرپ ہے)، 🏜️ جتنے خوبصورت نظارے ہیں وہ عام راستوں سے ہٹ کر ہوتے ہیں جن کے لیئے پیدل چلنا پڑتا ہے۔ اپنے بچوں/ گھر والوں کو چلنے کا عادی بنائیں 🦯، ایک سیزن میں صرف ایک ہی پوائنٹ وزٹ کریں، جہاں بھی جائیں ایک ہی جگہ رہ کر 🎪 اس مقام کے گردونواح میں پائے جانے والے تمام چھوٹے بڑے تفریحی مقامات کو ایک ایک کرکے وزٹ کریں۔🚶‍♂️

🌧️ موسم کی صورتحال جانچ کر سفر کریں۔

🚗 گاڑی کی مکمل جانچ کروائیں، خاص طور پر بریک اور ٹائر۔

⛔ خطرناک جگہوں پر سیلفی یا ویڈیوز نہ بنائیں۔

🏞️ پانی، دریا، جھیل یا پہاڑوں میں حد سے زیادہ رسک نہ لیں۔

🚫 سڑکوں پر اوور اسپیڈنگ اور غیر ضروری ریس سے گریز کریں۔

👨‍👩‍👧‍👦 بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔

🗑️ صفائی کا خیال رکھیں، اپنے پیچھے کچرا نہ چھوڑیں۔

👉 یاد رکھیں! خوبصورت سفر تبھی یادگار ہوتا ہے جب ہم خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ اپنی جان اور اپنے پیاروں کی حفاظت اولین ترجیح بنائیں۔

31/07/2024

🚨 وادی کاغان میں پھنسے وہ سیاح جن کا واپسی کا شیڈول مہانڈری پل کے بہہ جانے کے بعد متاثر ہو چکا ہے وہ اس پوسٹ کو لازمی پڑھیں ، مہانڈری بالاکوٹ سے ناراں کی طرف سفر کرتے ہوے کیوائ ،پارس اور جرید کے بعد آتا ہے جس سے ایک راستہ کاغان ناران اور ایک رابطہ سڑک وادی منور (آنسو جھیل ) کی طرف نکل جاتی ہے ، ہوا کچھ یوں ہے کہ وادی منور سے آنے والے نالے میں شدید طغیانی نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی اور نتیجتاً مہانڈری سے کاغان ناران بابو سر ٹاپ کی طرف جانے والی روڈ پہ قائم لوہے کے پل کو بہا کر ساتھ لے گیا ہے جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں سیاح کاغان ناران بٹہ کنڈی بوڑاوی و اپر کاغان ویلی میں پھنس گئے ہیں یا جو لوگ گلگت بلتستان سے واپس براستہ کاغان ملک کے دیگر علاقوں کو واپس جا رہے تھے یا ملک کے دیگر علاقوں سے براستہ وادی کاغان سکردو ہنزہ کے لئے نکل چکے تھے ان کے لئے اس روٹ پہ وقتی مشکلات ہیں ، اب ایسی تمام سیاح فیملیز کے لئے اگر وہ وادی میں رکنا چاہیں تو جب تک راستہ کلیئر نہی ہوٹل ایسوسی ایشنز نے رہائش فری اور کھانا پچاس فیصد رعایت پہ مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے اور جن فیملیز نے اپنی کاروباری یا سروس و دیگر نجی مصروفیات کی وجہ سے واپس جانا ہے وہ ناراں سے بابو سر ٹاپ ، بابو سر ٹاپ سے چلاس ، چلاس سے براستہ بشام تھاکوٹ مانسہرہ موٹر وے والے راستے سے ملک کے دیگر علاقوں کو واپس جا سکتے ہیں ، واضح رہے کہ چلاس تا تھاکوٹ سیکشن پہ متعلقہ اداروں سے موسمی اپ ڈیٹ لیکر سفر کریں گو کے فلوقت وہ راستہ کلیئر ہے ، وادی کاغان کی مہمان نوازی نے پورے ملک کے سیاحوں کے دل جیت لئے ہیں ، سارا پاکستان ہمارا پاکستان

اسلام آباد سے سکردو تقریباً 640 کلومیٹر کا فاصلہ ہے اور تیز رفتار کار بھی تیرہ چودہ گھنٹے لگا دیتی ہے بس پر تو اس سے بھی...
20/07/2024

اسلام آباد سے سکردو تقریباً 640 کلومیٹر کا فاصلہ ہے اور تیز رفتار کار بھی تیرہ چودہ گھنٹے لگا دیتی ہے بس پر تو اس سے بھی زیادہ وقت لگتا ہے جبکہ اسلام آباد سے سکردو کی فلائٹ یہی سفر صرف ایک گھنٹہ میں طے کر لیتی ہے۔
اگر جیب اجازت دیتی ہو تو سکردو جانے کےلئے سب سے بہتر آپشن فلائٹ ہی ہے۔ اسلام آباد سے سکردو کےلئے پی آئی اے اور آئربلیو کی فلائٹ ہوتی ہے اور ٹکٹ 16000 سے 35000 روپے تک ہے۔ بہت پہلے خرید لی جائے تو سستی مل جاتی ہے جبکہ جانے سے کچھ دن پہلے لیں تو کافی مہنگی ملتی ہے۔
سکردو فلائٹ بلاشبہ دنیا کے بہترین ہوائی سفر میں سے ایک ہے اسلام آباد سے اڑتے ہی مارگلہ کی پہاڑیاں نظر آتی ہیں پھر ٹیکسلا اور خان پور ڈیم کا نظارہ ملتا ہے، کچھ دیر میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے اوپر سے گزر کر بالاکوٹ کراس کرتے ہیں اور پھر چند منٹ بعد دائیں ہاتھ جھیل سیف الملوک نظر آتی ہے، موسم صاف ہو تو دوددی پت سر بھی دیکھ سکتے ہیں اور پھر بابوسر ٹاپ کے اوپر سے گزرتے ہیں جہاں چھوٹی چھوٹی بےشمار جھیلیں نظر آتی ہیں۔
کچھ ہی دیر میں دنیا کا سب سے خوبصورت نظارہ نانگاپربت نظر آتا ہے اور پھر دریائے سندھ کے اوپر سے گزرتے ہوئے سکردو میں داخل ہوجاتے ہیں جہاں پہلے شنگریلا جھیل کا نظارہ ملتا ہے پھر سکردو شہر کے اوپر سے کٹپنا صحرا اور سرفرنگا صحرا نظر آتا ہے اور پھر شیگر وادی کا نظارہ کرتے ہوئے سکردو میں اتر جاتے ہیں۔
اوپر میں نے جو کچھ بھی لکھا ہے وہ سب جہاز کے دائیں جانب کھڑکی والی سیٹ سے نظر آتا ہے۔

Fairy Meadows....
23/06/2022

Fairy Meadows....

Amazing
23/06/2022

Amazing

Ushu forest
23/06/2022

Ushu forest

تاؤبٹ۔۔۔AJK
23/06/2022

تاؤبٹ۔۔۔AJK

21/06/2022

کون سا پلان زیادہ اچھا ہے #وادی نیلم کے لئے
پلان ایک
پہلا دن: ٹوبہ سے اٹھ مقام یا کیرن، وھاں رات قیام
دوسرا دن: کیرن سے رتی گلی جھیل، واپسی پر پھر کیل، وھاں رات قیام
تیسرا دن: کیل سے چٹا کٹھا جھیل دیکھ کر واپس اس کے بیس کیمپ، وھاں رات قیام
چوتھا دن: بیس کیمپ سے اڑنگ کیل، وھاں رات قیام
پانچواں دن: ٹوبہ واپس

پلان دو
پہلا دن: ٹوبہ سے اٹھ مقام یا کیرن، وھاں رات قیام
دوسرا دن: کیرن سے رتی گلی جھیل، واپسی پر پھر کیل، وھاں رات قیام
تیسرا دن: کیل سے اڑنگ کیل اور پھر چٹا کٹھا جھیل کے بیس کیمپ وھاں رات قیام
چوتھا دن: چٹا کٹھا جھیل دیکھ کر واپس اس کے بیس کیمپ، وھاں رات قیام
پانچواں دن: واپس

Kashmir....
21/06/2022

Kashmir....

Usho...
21/06/2022

Usho...

Address

Toba Tek Singh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tour De Pak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category